نتائج تلاش

  1. حسان خان

    بزکشی: زندہ دل افغانوں کا مرغوب کھیل

    یہ کھیل نہ صرف افغانستان بلکہ پورے وسطی ایشیا میں کھیلا جاتا رہا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ کھیل ترکوں/منگولوں سے آیا ہے جنہوں نے اس خطے میں دیرپا اثر چھوڑا ہے۔ اردو ویکی پیڈیا سے اس کھیل کا مختصر تعارف: بزکشی وسط ایشیاء کا وہ روایتی کھیل ہے جس میں گھڑسواروں کی دو ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور ان کا مقصد...
  2. حسان خان

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    لوتھ (loth) اسمِ مونث = کسی جاندار کا مردہ جسم، لاش مرزا محمد رفیع سودا نے اپنے ایک مرثیے میں اس لفظ کا استعمال اس طرح کیا ہے: "آپس میں پھر یہ بولے کہ مت لُوٹ پر مرو لوتھوں سے بوترابیوں کی سر جدا کرو نیزوں پہ اپنے اپنے انہیں جلد تم دھرو مال و منال تھا جو کچھ ہم ایک جا کیا" "بے سر رہیں جو...
  3. حسان خان

    جامع مسجد: کشمیر کی سب سے بڑی مسجد

    سری نگر میں واقع جامع مسجد کشمیر کی بزرگ ترین مسجد ہے۔ یہ مسجد ۱۴۰۰ عیسوی میں سلطان سکندر کے حکم سے تعمیر کی گئی تھی اور بعد میں اُس کے بیٹے زین العابدین کے توسط سے اس مسجد کی توسیع ہوئی تھی۔ علاقائی طرزِ تعمیر کا اعلیٰ نمونہ ہونے والی اس مسجد میں ۳۷۰ چوبی ستون ہیں۔ منبع
  4. حسان خان

    ایک مرحوم دوست کی یاد میں - فاخر ہریانوی

    موت نے وہ جامِ مدہوشی تجھے بھر کر دیا خونِ جاری کو رگوں میں جس نے پتھر کر دیا کھا گئی کس کی نظر عہدِ جوانی میں تجھے لے گئی موت اُس سمندر کی روانی میں تجھے جس کی تہ سے ڈوب کر کوئی بشر ابھرا نہیں کوئی کتنا ہی شناور ہو مگر ابھرا نہیں حُسنِ رنگیں کار کا اعجاز مردہ ہو چکا پھول ڈالی پر کھلا، کھل کر...
  5. حسان خان

    اختر شیرانی لسان العصر مولانا اکبر الٰہ آبادی کے مزار پر دو آنسو - اختر شیرانی

    نذرِ عقیدت لسان العصر مولانا اکبر الٰہ آبادی کے مزار پر دو آنسو آج کوئی حورِ قدرت کی زباں لا دے مجھے بربطِ ناہید کا رنگیں بیاں لا دے مجھے ہاں، بجائے خامہ تارِ کہکشاں لا دے مجھے صفحۂ کاغذ کے بدلے آسماں لا دے مجھے سجدہ زارِ عرش سے سجدے اٹھا لائے کوئی بوسہ گاہِ خلد سے بوسے چرا لائے کوئی رونے والے...
  6. حسان خان

    چیچنستان میں بچوں کی رقص اکادمی

    چیچنستان میں بہت سے بچے بچپن میں ہی رقص کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ ریاستی دارالحکومت گروزنی میں واقع باشلام اکادمی پچھلے پچاس سالوں سے بچوں کو رقص کی تربیت دے رہی ہے اور اس اکادمی کے ممبران نے دنیا بھر کے اسٹیجوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ریڈیو فری یورپ کی قفقاز سروس کے نامہ نگار موسیٰ سعیداللہ...
  7. حسان خان

    ملکۂ نور جہاں - مولانا تاجور نجیب آبادی

    تو اے نورِ جہاں ہے برقِ طورِ جلوہ آرائی تو اے نورِ جہاں ہے رونقِ چشمِ تماشائی تو اے نورِ جہاں ہے حُسنِ معنی، جانِ زیبائی تو اے نورِ جہاں ہے دلکش اک تصویرِ رعنائی ترا حُسنِ جہاں آرا جہاں افروزِ الفت ہے ترا مہرِ تجلی آسماں افروزِ الفت ہے ہے تجھ پر ہند نازاں نازشِ ہندوستاں تو ہے نہیں کچھ ہند ہی پر...
  8. حسان خان

    تبریز میں ماہِ محرم کی تیاریاں

    میں یہ تصاویر اپنے محبوب ترین شہر تبریز میں اپنی مرغوب ترین مذہبی ثقافتی روایت عاشورا منانے کی خواہش کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ انشاءاللہ ایک روز اس رومانی شہر کی زیارت سے آنکھیں روشن ہوں گی۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری بر تربتِ خواہر - نعیم فراشری (شاعرِ ملیِ البانیہ)

    البانیہ کے قومی شاعر نعیم فراشری اپنی مادری زبان البانوی کے علاوہ فارسی زبان کے بھی شاعر تھے اور اُن کا سب سے پہلا شعری مجموعہ 'تخیلات' کے نام سے فارسی ہی میں استانبول سے شائع ہوا تھا۔ اُن کی ایک فارسی نظم اردو ترجمے کے ساتھ پیشِ خدمت ہے: (بر تربتِ خواهر) نزدِ گورت باز می‌آیم کنون با دلِ بیمار...
  10. حسان خان

    میری ہستی کا بتاؤ تم نتیجہ کیا ہوا - عزیز لکھنوی

    میری ہستی کا بتاؤ تم نتیجہ کیا ہوا بعد مرنے کے بساطِ خاک کا دھبّا ہوا نزع میں ہوں، ڈوبنے کو ہے ستارہ صبح کا ایک آنسو دیر سے ہے آنکھ میں ٹھہرا ہوا یہ ہوا کیسی چلی، تنکوں نے خود گھیرا مجھے آشیانے سے مرے میرا قفس پیدا ہوا قبر سے وہ دادخواہی کو اٹھے خونیں کفن آفتابِ حشر نکلا خون میں ڈوبا ہوا...
  11. حسان خان

    تبریز (ایرانی آذربائجان) میں لوک موسیقی کا کنسرٹ

    جمہوریۂ آذربائجان سے آئے ہوئے استاد غضنفر عباسوف۔۔۔ تبریز سے تعلق رکھنے والے طنزیہ شاعر 'نصیر پایہ گذار' کنسرٹ میں۔۔۔ آذربائجانی قونصل جنرل کے مندوبین۔۔۔ منبع
  12. حسان خان

    برسلز میں تُرک رفاعیوں کی محفلِ سماع

    رفاعی صوفی سلسلے کے اب مراکز کوسووو اور مقدونیہ ہیں۔ رفاعیانِ کوسووو کے مختصر تعارف کے لیے یہ دھاگہ دیکھیے۔ کوسووو کے رفاعی صوفی درویش
  13. حسان خان

    بلقان میں عیدِ قربان

    ترکی اور بلقان کے لوگ عید کو 'بایرام' جبکہ عیدِ قربان کو 'قربان بایرامی' کہتے ہیں۔ سب سے پہلے تو بوسنیائی لوگوں کی طرف سے اُن ہی کے انداز میں سب کو عید مبارک۔۔ وہاں کے لوگوں کی گفتاری زبان ترکی نہیں ہے، لیکن وہ ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد ترکی زبان میں ہی دیتے ہیں۔ 'بایرام شریف مبارک اولسون'...
  14. حسان خان

    جوش نعرۂ برشگال - جوش ملیح آبادی

    بادل رواں ہیں، دَل کے دَل جیسے دَمَن کی دُھن میں نَل اور نعرہ زن ہے بر محل ساقی بآوازِ دُہَل گلشن میں آ، گھر سے نکل حی علی خیر العمل حی علی خیر العمل ہر شور ہے، اک زیر بم ہر ٹھیکرا ہے، جامِ جم ہر تان، زلفِ خم بہ خم ہر سنگ، اک بیت الصنم ہر بول، ایک ضرب المثل حی علی خیر العمل حی علی خیر العمل ہر...
  15. حسان خان

    کوسووو کے گورانی مسلمان

    کوسووو کے گورا خطے میں مقیم گورانی سلاو نسل کا ایک مسلمان نژادی گروہ ہے۔ سلاو دراصل ایک چھتری گروہ ہے جس کے ذیل میں روسی، سرب، کروٹ یوکرائنی، مقدونی، پولش اور بوسنیائی وغیرہ آتے ہیں۔ اور اسی سلاوہ گروہ کا حصہ گورانی لوگ بھی ہیں۔ 'گورانی' کا مطلب سلاوی زبانوں میں 'پہاڑی' ہوتا ہے جو ان لوگوں کے...
  16. حسان خان

    کوسووو کے رفاعی صوفی درویش

    السلام علیکم دوستو! برِ صغیر کی طرح بلقان میں اسلام کی اشاعت میں بھی سب سے بڑا کردار صوفیوں نے ادا کیا تھا۔ صوفی بزرگ جس خطے میں بھی جاتے تھے وہاں کی علاقائی رسوم و روایات اور علاقائی زبان اپنا کر اور عام لوگوں میں پوری طرح گھل مل کر دینی تعلیمات کی تبلیغ کیا کرتے تھے جو عام لوگوں کو اسلام کی...
  17. حسان خان

    پریزرن (کوسووو) کا قدیم چہرہ

    جس طرح ہمارے پاکستان میں لاہور کو ثقافتی مرکز مانا جاتا ہے، اُسی طرح کوسووو کا ثقافتی دل پریزرن (لاطینی رسم الخط میں Prizren) ہے۔ ویسے تو اس شہر کی اکثریتی آبادی نسلاً البانوی ہے، لیکن یہاں بوسنیائی اور ترک باشندے بھی کافی آباد ہیں۔ اور مذہباً یہ شہر پچھلی کئی صدیوں سے مسلمان رہا ہے۔ یہاںچھوٹی...
  18. حسان خان

    جناں سے ہے اعلیٰ بہارِ نجف - تعشق لکھنوی (قصیدہ)

    جناں سے ہے اعلیٰ بہارِ نجف الجھتے ہیں رضواں سے خارِ نجف بنے گل چراغِ دیارِ نجف بندھی ہے ہوائے بہارِ نجف زہے وسعت و اقتدارِ نجف پڑے ہیں فلک بھی کنارِ نجف یہ آدم پہ ہے اختیارِ نجف اٹھائے بٹھائے غبارِ نجف کرم اے ہوائے دیارِ نجف ہمیں بھی ذرا سا غبارِ نجف ہے دنیا کی رونق دیارِ نجف گلِ سرسبد ہے...
  19. حسان خان

    شمعِ رسالت - عزیز لکھنوی (نعتیہ قصیدہ)

    آراستگیِ عروسِ مضامین بہ مدحتِ رحمۃ اللعالمین المخاطب بہ طہ و یسین اگر دیدار کا ہو شوق کہہ دو جا کے موسیٰ سے لڑائیں کچھ دنوں آنکھیں کسی محوِ تماشا سے خرامِ ناز نے کس کے یہ کی مشقِ مسیحائی صدا آتی ہے کانوں میں لبِ نقشِ کفِ پا سے ہماری خاک کے ذرے بہت بیتاب رہتے ہیں قیامت ہے لگانا دل کسی خورشید...
  20. حسان خان

    جوش نفیِ اضداد - جوش ملیح آبادی

    اب دل میں وہ رم جھم ہے، وہ نغمے، وہ نوائیں شعلوں سے بھی اٹھتی نظر آتی ہے گھٹائیں اِس خاک کے سینے سے نکلتی ہوئی آنچیں بُنتی ہوئی ملتی ہیں شفق رنگ ردائیں اب تو نظر آتے ہیں دبے پاؤں خراماں کہسار بھی۔۔۔ پہنے ہوئے شیشوں کی قبائیں اب صرصر و گلخن کی طرف سے بھی شب و روز آتی ہیں کسی گوشۂ داماں کی...
Top