نتائج تلاش

  1. حسان خان

    پریشتینا کے مرکزی چوک پر ایک عام دن

    پریشتینا ۲۰۰۸ میں سربیا سے آزادی کا اعلان کرنے والے البانوی مسلم ملک کوسووو کا دارالحکومت ہے۔ پچھلے سال پاکستان بھی باضابطہ طور پر کوسووو کی آزادی کو تسلیم کر چکا ہے۔ کوسووو کا معاشرہ عثمانی دور میں بھی ترکی جیسا تھا اور آج بھی ترکی جیسا ہی ہے۔ منبع
  2. حسان خان

    اردبیل میں برف باری

    عظیم مشرقی روح کا حامل اَردَبیل ایران کے آذربائجانی خطے میں واقع ایک مشہور تاریخی شہر ہے۔ اس شہر کی آبادی چھ لاکھ کے قریب ہے۔ یہاں کے ساکنوں کی گفتاری زبان آذری ترکی جبکہ دوسری زبان فارسی ہے۔ خالق نے اس شہر کو بے حد دلکش قدرتی حُسن سے نوازا ہے۔ کراچی کا ساکن ہونے کی وجہ سے میں یہ تصاویر تحسین...
  3. حسان خان

    سری نگر کی عالی مسجد

    سری نگر میں واقع عالی مسجد کشمیر کی دوسری سب سے بڑی مسجد ہے۔ اس مسجد کی عمارت ۱۴۷۱ عیسوی میں سلطان حسن شاہ کے دورِ حکومت میں تعمیر ہوئی تھی۔ سترہویں صدی عیسوی میں افغان دورِ حکومت کے دوران آتش زدگی کی وجہ سے افغان فرماندار عبداللہ خان کے توسط سے یہ دوبارہ تعمیر ہوئی تھی۔ عالی مسجد لکڑی سے...
  4. حسان خان

    جکارتا کا روایتی بازار

    انڈونیشیا اور انڈونیشیائی قوم کو دلچسپی کی نگاہ سے دیکھنے کے باوجود میں بدقسمتی سے ان کے بارے میں چند سطحی چیزوں کو چھوڑ کر کچھ بھی نہیں جانتا۔ میرے دل میں یہ خواہش موجود ہے کہ انڈونیشیا کی زبان، ادب، تاریخ، طرزِ معاشرت اور ثقافت کے بارے میں تفصیل سے مطالعہ کروں۔ اگر فرصت ملی تو انشاءاللہ یہ...
  5. حسان خان

    نے غیر سے ہم خوش ہیں نہ اپنے سے خفا ہیں - سید افتخار علی شاہ چشتی قادری وطنؔ (صوفیانہ کلام)

    مخمس بر غزلِ اوستادی اعنیٰ حضرت مولانا شمس الدین فیض نور اللہ مرقدہ نے غیر سے ہم خوش ہیں نہ اپنے سے خفا ہیں کہنے کو ہیں عالم میں پہ عالم سے جدا ہیں جوں آئینہ ہم زنگِ تعلق سے صفا ہیں مردودِ خلائق ہیں کہ مقبولِ خدا ہیں اب تک نہیں معلوم ہمیں کون ہیں کیا ہیں تحصیل ہوئی شکرِ خدا علمِ لَدُن کی آئینہ...
  6. حسان خان

    کون پھر اُس کے سوا موجود ہے - عزیز لکھنوی

    کون پھر اُس کے سوا موجود ہے جب وہی شاہد، وہی مشہود ہے دیکھنا اس کی طرف بے سود ہے رنگِ رخسار آفتاب آلود ہے تاب کس کو داستانِ دل سنے حرف حرفِ عشق خوں آلود ہے ایک اِک ذرے پہ عبرت کی نظر مدعائے ہستیِ بے بود ہے انحصارِ سرزمینِ کعبہ کیا ایک اِک ذرہ یہاں مسجود ہے ظلم اتنے، انتہا جس کی نہیں پھر بھی...
  7. حسان خان

    سو سال قبل کا سرائیوو - قدیم پوسٹ کارڈوں کی نظر سے

    یہ تصاویر اس لحاظ سے مجھے بے حد دلچسپ لگیں کیونکہ ان کی مدد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک صدی کے قلیل عرصے ہی میں ایسی انقلابی تبدیلیاں رونما ہو جاتی ہیں کہ قدیم اور معاصر معاشرے دو مختلف قوموں اور خطوں کے معاشرے لگنے لگتے ہیں۔ ان تصاویر میں یہ دلچسپ نکتہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ آج سے...
  8. حسان خان

    باکو اور باکو کے لوگ حاجی عاکف کے کیمرے سے

    عاکف آغا ۳ مئی ۱۹۴۶ کو باکو، سوویت آذربائجان میں پیدا ہوئے تھے۔ اُنہوں نے مرزا فتح علی آخوندزادہ کے نام پر قائم آذربائجان ادارۂ السنہ میں علمِ لسانیات کے شعبے میں علم کی تحصیل کی۔ اُنہوں نے اپنے جوانی کے سالوں میں 'باکو' روزنامے میں مخبرِ عکاس کے طور پر کام کیا۔ بعدازاں انہوں نے 'باکو' روزنامے...
  9. حسان خان

    بوسنیا کا یومِ تشکیلِ ریاست

    متمدن دنیا اُدھر زندگی کی رعنائیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے اور اپنے اپنے ممالک کی ترقی کے لیے کوشاں ہے جبکہ ہم لوگ اِدھر اپنے پیدائشی فرقے اور عقائد کے نام پر اپنے ہی ساتھ رہنے والے لوگوں سے نفرت کر رہے ہیں، اُن کا گلا کاٹ رہے ہیں اور اُن کے معابد اور املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہمیں اب فیصلہ...
  10. حسان خان

    یونیسکو بھی میر سید علی ہمدانی کا جشن منائے گا

    تاجکستان اور ایران ۲۰۱۴ میں مشترکہ طور پر عالم، شاعر اور صوفی بزرگ میر سید علی شہاب الدین ہمدانی کی ہفت صد سالہ پیدائش کا جشن منائیں گے۔ اقوامِ متحدہ کی تعلیمی، علمی و ثقافتی تنظیم یعنی یونیسکو نے مذکورہ دانشمند کی سالگرہ کے جشن کو سالِ ۲۰۱۴ کے جشنوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ رواں سال کے...
  11. حسان خان

    جلوۂ حق - برق دہلوی

    شیرازہ بندِ دفترِ امکاں ہے شانِ حق سرچشمۂ حیات ہے فیضِ روانِ حق بارانِ لطف ہے کرمِ جاودانِ حق ذرے زبانِ حال سے ہیں تر زبانِ حق رنگِ نوائے راز ہے ہستی کے ساز میں در پردہ بس رہی ہے حقیقت مجاز میں تابش فزائے ماہِ نظر تاب ہے وہی ضو بخشِ برقِ غیرتِ سیماب ہے وہی نزہت دِہِ رخِ گلِ شاداب ہے وہی زینت...
  12. حسان خان

    ہرات (افغانستان) میں کتابی میلہ

    (ان تمام تصاویر کے لیے بی بی سی فارسی کو سپاس عرض ہے۔) غربی افغانستان کی ولایت ہرات میں ایک بڑا کتابی میلہ منعقد ہوا تھا۔ اس کتابی میلے میں کتابوں کی نمائش اور فروخت کے لیے اکتیس اسٹال موجود تھے۔ ہرات کے محکمۂ اطلاعات و فرہنگ کے مطابق اس کتابی میلے کا مقصد کتاب خوانی کی ترویج ہے۔ ہرات...
  13. حسان خان

    روشنیِ علم - برق دہلوی

    میہماں دن بھر ہے خورشیدِ سحر کی روشنی شام سے تا صبح ہے نورِ قمر کی روشنی چار دن ہے جلوۂ حُسنِ بشر کی روشنی ڈھلتی پھرتی چھاؤں ہے دنیا میں زر کی روشنی ہے مگر اول سے تا آخر ہنر کی روشنی روشنیِ علم ہے آٹھوں پہر کی روشنی اس کے پرتو سے سیاہی جہل کی کافور ہے ہے یہی وہ نور سایہ جس سے کوسوں دور ہے دیکھ...
  14. حسان خان

    تاسف نوبل انعام یافتہ پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کی سترہویں برسی

    آج بروز ۲۱ نومبر پاکستان کی پاک سرزمین سے ابھرنے والے واحد نوبل انعام یافتہ شخص ڈاکٹر عبدالسلام کی سترہویں برسی ہے۔ اپنے ملک اور اپنی قوم سے محبت کرنے والے ہر شخص کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ پاکستان میں عصری تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ ہمارے ملک میں ایسے کئی اہلِ علم پرورش پائیں جو دنیا...
  15. حسان خان

    شفق - برق دہلوی

    دید کے قابل ہے رنگِ ارغواں زارِ شفق دل رُبا ہے سرخیِ دامانِ زرتارِ شفق آسماں پر موجزن جوئے شرابِ سرخ ہے یا محیطِ چرخِ زنگاری سحابِ سرخ ہے نقش بستہ آفتابِ شام کی تنویر ہے جلوۂ آخر کی اک مٹتی ہوئی تصویر ہے آئینے میں چرخ کے ہے عکسِ تصویرِ بہار تابش افزائے نظر ہے یا فروغِ شعلہ زار روئے زیبائے...
  16. حسان خان

    گرو نانک - برق دہلوی

    شمعِ جاں افروز، لعلِ شب، چراغِ معرفت جلوہ پاشِ نورِ حق، روشن دماغِ معرفت بے خودِ توحید، سرمستِ ایاغِ معرفت خضرِ منزل، سالکِ کنجِ فراغِ معرفت تیری ہستی تھی سراپا پردۂ سازِ لطیف جس کے نغموں میں نہاں قدرت کا تھا رازِ لطیف دل ترا آگاہ تھا توحید کے اسرار سے قلبِ روشن تھا منور جلوۂ انوار سے معنیِ...
  17. حسان خان

    زیب النسا کی قبر- برق دہلوی

    زیب النسا کی قبر جو تھی خاک میں نہاں صدیوں کے بعد اُس کا ملا گم شدہ نشاں مشہور ہے جو تیس ہزاری کے نام سے تھا گنجِ بے بہا اُسی میدان میں نہاں مٹی میں مل رہا تھا دُرِ شاہوار حیف اوجھل نظر سے خاک کے تودوں کے درمیاں شاید پسِ فنا یہ تخلص کا تھا اثر مخفی کی قبر بھی جو خفا میں رہی نہاں اُگلا ہے خود...
  18. حسان خان

    کرشن بھگوان - برق دہلوی

    تو وہ بت ہے کعبۂ دل ہے صنم خانہ ترا شمعِ جاں افروز ہے تو، میں ہوں پروانہ ترا عکسِ وحدت پردۂ کثرت میں ہے پرتو فگن یہ طلسماتِ جہاں ہے آئینہ خانہ ترا نقشبندِ دہر ہے پھر دونوں عالم سے الگ رنگ ہے نیرنگِ ہستی سے جداگانہ ترا رشکِ صد کانِ ملاحت موہنی مورت تری غیرتِ حُسنِ بتاں اندازِ جانانہ ترا نغمۂ...
  19. حسان خان

    قزاقستان کی رنگ برنگی کرنسی بیس سال کی ہو گئی

    قزاقستان کی کرنسی 'تینگے' آج سے بیس سال پہلے نوآزاد ملک میں سوویت روبل کی جگہ متعارف ہوئی تھی، اور اُس وقت ایک تینگے کی قیمت پانچ سو روبل کے مساوی مقرر ہوئی تھی۔ بینک نوٹوں کی جسورانہ اور اختراعانہ طرح کی وجہ سے تینگے بہت سارے بین الاقوامی ایوارڈوں کا بھی مستحق بن چکا ہے۔ جمہوریہ قزاقستان میں ہر...
  20. حسان خان

    سنے جو حالِ غمِ شاہِ دو جہاں کاغذ - سید اصغر حسین فاخر (سلام)

    سنے جو حالِ غمِ شاہِ دو جہاں کاغذ کرے زبانِ قلم سے نہ کیوں فغاں کاغذ لکھوں جو حدتِ خورشیدِ روزِ عاشورا مثالِ سنگ ابھی ہو شرر فشاں کاغذ دمِ اخیر جو آیا ہے قاصدِ صغرا نہ روئیں دیکھ کے کیونکر شہِ زماں کاغذ رقم کروں میں جو احوالِ بخششِ حیدر تو فیضِ جود سے ہو جائے زر فشاں کاغذ گلِ ریاضِ نبی کی...
Top