نتائج تلاش

  1. حسان خان

    قرغیزستان کی وادیِ آلای میں سالانہ جشنوارۂ اسپ

    (قرغیز زبان ترکی زبانوں کی قیپچاق شاخ سے تعلق رکھنے والی زبان ہے جو کہ آذربائجانی اور اناطولیائی ترکی سے بالکل مختلف ہے۔ قرغیز ترکی سے قطعی نابلد ہونے کی وجہ سے میں نے متن کا ترجمہ بڑی مشکل سے قرغیز ترکی - استانبولی ترکی لغت کی مدد سے کیا ہے۔ لہذا ہو سکتا ہے یہ کئی اغلاط سے پُر ہو۔ مقصد صرف یہ...
  2. حسان خان

    آذربائجانی گاؤں دئمان کی روزمرہ زندگی کی جھلک

    ۱۹۵۳ء میں بزور دوسری جگہ منتقل کیے جانے والے دئمان (deman) گاؤں کے رہائشی بڑے نقصان کے بعد اسی کی دہائی کے آخر میں اپنے گاؤں میں لوٹ تو گئے تھے، لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ کیا کیا پریشانیاں اُن کی راہ تک رہی ہیں۔ عباس آتیلائے کی مندرجہ ذیل تصویری رپورٹ ان لوگوں کی زندگی کے بارے میں ہے۔ متن اور...
  3. حسان خان

    سو سال پہلے کا قاہرہ

    یہ سب کیمرے کی تصاویر ہیں جنہیں بعد میں ہاتھوں سے رنگا گیا ہے۔ ان میں عرب دنیا کے سب سے بڑے شہر قاہرہ کے عہدِ رفتہ کی ایک جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ منبع قاہرہ میں جنازے کا منظر مضافاتی قصبے حلوان میں شادی کے جشن کا منظر فٹ پاتھی کیفے کے اطراف میں مقامی افراد اور گداگر عثمانی دور کے بابِ زویلہ...
  4. حسان خان

    گنبدِ سلطانیہ - دنیا کا تیسرا سب سے بڑا گنبد

    ایرانی و اسلامی معماری کے اہم نمونوں میں شامل گنبدِ سلطانیہ سانتامارینا اور ایاصوفیہ کے گنبدوں کے بعد دنیا کا سب سے بڑا گنبد ہے۔ یہ گنبد ایرانی صوبے زنجان کے قصبے سلطانیہ میں واقع ہے، جو کہ آذربائجانی خطے کا حصہ ہے۔ ۲۰۰۶ء میں اقوامِ متحدہ اس گنبد کو عالمی میراث کی فہرست میں شامل کر چکی ہے۔ یہ...
  5. حسان خان

    مسجدِ نوقدی - آذربائجان کی منفرد رنگ برنگی تاریخی مسجد

    آذربائجانی دارالحکومت باکو کے شمال مغرب میں واقع گاؤں نوقدی میں انیسویں صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والی ایک منفرد جامع مسجد موجود ہے۔ چوبی فریموں سے ساختہ اور تراشیدہ لکڑیوں سے آراستہ یہ مسجد تاریخی قومی یادگار کے طور پر مندرج ہے۔ لیکن اپنے محفوظ درجے کے باوجود اس مسجد کی عمارت دن بدن مخدوش ہوتی جا...
  6. حسان خان

    رجالِ ترکمانانِ ایران

    یہ ساری تصاویر ترکمانستان سے ملحق ایرانی صوبے خراسانِ شمالی کے ترکمن مردوں کی ہیں، جہاں اعداد و شمار کے مطابق ۲۷ فیصد آبادی ترکمن ترک ہے۔ ان تصاویر سے یہ تو یہی جھلکتا ہے کہ اپنی ظاہری شکل کے اعتبار سے ایران کے ترکمن مرد افغانوں اور شمالی پاکستان کے مردوں سے زیادہ مختلف نہیں ہیں۔ ترکمن ترک،...
  7. حسان خان

    تاشقند میں واقع مرزا غالب سڑک اور مرزا غالب مسجد

    میں ابھی پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کا سفرنامہ 'لاہور سے تا خاکِ بخارا و سمرقند' پڑھ رہا تھا۔ ۱۹۹۲ء میں وقوع پذیر سفر کا احوال بتاتے اس سفرنامے میں ایک جگہ مجھے یہ دلچسپ چیز پڑھنے کو ملی: "تاشقند کے ایک محلے کا نام مرزا غالب محلہ ہے۔ اس کو لے جانے والی سڑک کا نام بھی مرزا اسداللہ خان غالب ہے۔ اس...
  8. حسان خان

    تاجکانِ چین کا مختصر تصویری تعارف

    تاجکانِ چین، جو کہ پامیری ہائے چین کے نام سے بھی مشہور ہیں، چین کا ایک ایرانی الاصل نژادی گروہ ہے۔ یہ قوم چین میں ساکن ۵۶ مختلف اقوام میں سے ایک ہے اور ان کی آبادی پچاس ہزار نفور پر مشتمل ہے۔ چین کے قدیم متون میں بھی اس قوم کی جانب اشارہ ملتا ہے۔ ان کے خطے میں ورود سے متعلق ایک افسانہ مشہور ہے...
  9. حسان خان

    ازبک قصبے آنگرن کی جھلک

    آنگرن ازبک دارالحکومت تاشقند سے ستر میل مشرق میں واقع چھوٹا سا قصبہ ہے۔ اسے ۱۹۴۶ میں کوئلے کی صنعت کے مرکز کے طور پر آباد کیا گیا تھا۔ فی الحال اس قصبے کی آبادی تقریباً ایک لاکھ ستائیس ہزار نفور پر مشتمل ہے۔ ریڈیو فری یورپ کے توسط سے اس قصبے کی حالیہ تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔ منبع سلطنتِ مغلیہ کا...
  10. حسان خان

    تاتارستان میں حلال فروشگاہ کا افتتاح

    تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں پندرہ جنوری کے روز خوردہ فروش کمپنی 'بہیتلے' نے اپنی پہلی حلال فروشگاہ کا افتتاح کیا ہے، جس میں کھانے پینے کی تنہا حلال اشیاء فروخت کی جائیں گی۔ اس فروشگاہ میں دس ہزار سے زیادہ حلال غذائی مصنوعات ایک ہی جگہ پر میسر ہوں گی۔ (تاتاری قوم بھی ترک نژاد قوم ہے۔ البتہ...
  11. حسان خان

    ترکی اور بوسنیا میں مولودِ پیغمبر ص کی تقریبات

    سرائیوو، بوسنیا کی سلطان فاتح مسجد میں منعقد ہونے والی تقریب کے مناظر منبعِ اول منبعِ دوم
  12. حسان خان

    مشرقی آرتھوڈوکس دنیا میں روزِ تولدِ حضرتِ مسیح کی تقریبات

    آرتھوڈوکس کلیسا سے تعلق رکھنے والے مسیحی حضرت عیسیٰ کا روزِ تولد جولیَن تقویم کے مطابق ۷ جنوری کو مناتے ہیں۔ آئیے ریڈیو فری یورپ کے توسط سے ایک نظر ڈالی جائے کہ مشرقی یورپ سے لے کر مشرقِ وسطیٰ تک ہم مسلمانوں کے دینی رشتے دار مسیحیوں نے یہ روز کس انداز سے منایا۔ تصاویر کا منبعِ اول تصاویر کا...
  13. حسان خان

    امیر مینائی حشر کے دن رتبۂ والائے سرور دیکھنا - امیر مینائی (نعت)

    حشر کے دن رتبۂ والائے سرور دیکھنا زیرِ پا اورنگِ شاہی، چتر سر پر دیکھنا زیرِ منبر انبیا و اولیا و اتقیا جلوہ فرما ہوں گے وہ بالائے منبر دیکھنا وہ علم جس کا پھرہرا عرش پر سایہ فگن مجتمع زیرِ علم لشکر کے لشکر دیکھنا امتیں جتنی ہیں سب کو بخشوائیں گے نبی ملتجی ہوں گے اُنہیں سے سب پیمبر دیکھنا...
  14. حسان خان

    میر انیس کی فصاحت - غلام ربانی

    جب کوئی خیال یا جذبہ لفظوں کے سانچے میں ڈھل جاتا ہے یا دلی واردات یا کوئی کیفیت لفظوں کے لباس میں سامنے آ جاتی ہے تو شعر بن جاتی ہے۔ مگر شرط یہ ہے کہ طرزِ ادا میں نزاکت ہو، بندش چست ہو، بیان اتنا دل نشین ہو کہ دل میں اتر جائے اور اثر کرے۔ اگر شعر میں اثر نہیں تو وہ شعر نہیں ہے۔ میر انیس کا کلام...
  15. حسان خان

    سر اقبال رح - تلوک چند محروم

    (علامہ اقبال کی وفات پر تلوک چند محروم کی کہی گئی رباعیات) ۱۹۳۸ء (۱) اقبال کی موت پر بپا ماتم ہے اے اہلِ وطن بہت بڑا ماتم ہے نغموں سے کہو کہ آج نالے بن جائیں رضوانِ ریاضِ شعر کا ماتم ہے (۲) تھی باعثِ نازشِ وطن ذات تری ہاں، ذات تھی مجمعِ کمالات تری ہر بات تری تھی بہرِ تزئینِ وطن اقبالِ سخن طراز...
  16. حسان خان

    بھائی نند لال 'گویا' دی اک فارسی غزل پنجابی ترجمے نال

    دین و دنیا در کمندِ آں پری رخسارِ ما ہر دو عالم قیمتِ یک تارِ موئے یارِ ما شبدارتھ: دین = دھرم؛ کمند = پھاہی؛ رخسار = گلھاں، بھاو، چہرہ؛ ہر دو عالم = دوویں جہان، لوک پرلوک؛ یک = اک؛ تارِ مو = وال دی تار؛ یار = متر ارتھ: ساڈے دین تے دنیا اُس پری ورگے، (سندر) مکھڑے والی پھاہی وچ بَجھے پئے ہن۔...
  17. حسان خان

    عاشق ہوا ہے جس کا وہ خالق علی الخصوص - سید برہان اللہ قادری (نعت)

    عاشق ہوا ہے جس کا وہ خالق علی الخصوص کیوں کر نہ ہو سبھی میں وہ فائق علی الخصوص آدم تھا آب و گِل میں ولیکن نبی کا نور پیدا ہوا ہے کُل سے وہ سابق علی الخصوص شانِ نبیِ پاک کو دیکھو تو غور کر خالق تھا جس کے ساتھ بھی ناطق علی الخصوص جوں نورِ شمع شمع سے اور شمع نور سے ہے حق نبی سے اس طرح شارق علی...
  18. حسان خان

    تبصرہ کتب جامع انگریزی اردو لغت

    قومی مجلس برائے فروغِ اردو زبان، ہندوستان کی ویب سائٹ پر چھ جلدوں پر موجود جامع انگریزی اردو لغت دستیاب ہے جس میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ انگریزی الفاظ کے اردو متبادل درج ہیں، اور تمام جلدوں کو ملا کر کُل صفحات کی تعداد ۶۳۵۰ بنتی ہے۔ لغت کا سالِ طباعت ۱۹۹۴ ہے اور اس کے مدیرِ اعلیٰ پروفیسر کمال الدین...
  19. حسان خان

    مولانا جلال الدین رومی کی آرامگاہ

    تصاویر کا منبع: ایرانی خبر رساں ادارہ ایسنا تصویرکَش: داؤد قہردار تاریخ: ۲۹ دسمبر ۲۰۱۳ء بمطابقِ ۲۵ صفر ۱۴۳۵ھ قونیہ (ترکی) میں واقع حضرتِ مولانا رومی رح کی آرامگاہ مولانا کی آرامگاہ کے پاس ایک قدیمی دیوار مولانا کی آرامگاہ کے پاس واقع قبرستان مولانا کی آرامگاہ کے ساتھ موجود عجائب خانہ...
  20. حسان خان

    افغان درسی کتاب میں علامہ اقبال پر مضمون

    ہم نے پچھلے سبق میں کامیابی کے راز کے بارے میں پڑھا۔ علامہ اقبال بھی اُن دانشمندوں میں سے ہیں جو انسانوں کی کامیابی کے راز کے بارے میں اعلیٰ افکار رکھتے ہیں۔ محمد اقبالِ لاہوری ایک بزرگ سخنور، توانا شاعر، اور آزادی طلب سیاستدان تھے۔ وہ اپنے معاشرے کے اور دیگر استعمار زدہ ملکوں کے درد کو بخوبی...
Top