نتائج تلاش

  1. حسان خان

    روحِ قائد سے - حُسین سحر

    بحرِ امواجِ بلا خیز کو تسخیر کیا تو نے ہر گردشِ ایام کو زنجیر کیا خواب دیکھا تھا جو اک شاعرِ مشرق نے کبھی تو نے اس خواب کو آسودۂ تعبیر کیا افقِ دہر پہ روشن ہے جو سورج کی طرح تو نے اس حرفِ جہاں تاب کو تحریر کیا صاحبِ عزم! تری سعی و عمل کے قرباں تو نے تقدیر کو بھی تابعِ تدبیر کیا توڑ کر رکھ...
  2. حسان خان

    قائد کے نام - حُسین سحر

    ہمارا جذبۂ ملت ہوا جواں تجھ سے ملا ہے قوم کی پہچان کا نشاں تجھ سے سب اہلِ شوق ہوئے گامزن سوئے منزل سفر یہ جاری ہوا میرِ کارواں تجھ سے جو بے بصر تھے انہیں دیکھنا نصیب ہوا جو بے صدا تھے انہیں مل گئی زباں تجھ سے نَفَس نَفَس نے ترے کی عجب مسیحائی ہمارے پیکرِ مردہ میں آئی جاں تجھ سے جو بت تھے...
  3. حسان خان

    درآمد شدہ گاڑیوں سے پُر دوشنبہ (تاجکستان) کی سڑکیں

    (تاجکستان ہمارا فارسی گو ہمسایہ ملک ہے۔ میری شدید خواہش ہے کہ میرے ملک پاکستان کے تاجکستان کے ساتھ قریبی تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم ہوں۔ افسوس کی بات ہے کہ جس ملک کی نصابی کتابوں 'اقبالِ لاہوری' کے بارے میں پڑھایا جاتا ہو، اُسی کے بارے میں ہم اتنا کم جانتے ہیں۔) دوشنبہ کی سڑکوں پر سوویت دور...
  4. حسان خان

    شہرِ کربلا کی چند عمومی تصاویر

    تصاویر کا منبع: ریڈیو فری یورپ کا آذری شعبہ آزادلیق رادیوسو تصویرکَش: عباس آتیلائے تاریخ: ۱۹ جون ۲۰۱۳ء بمطابقِ ۱۰ شعبان ۱۴۳۴ھ شہرِ کربلا میں شیعہ مسلمانوں کے تیسرے امام حُسین بن علی کا (سامنے) اور اُن کے بھائی عباس کا (پیچھے) مقبرہ امام حسین کے مقبرے کے سامنے آذربائجان سے تعلق رکھنے والے...
  5. حسان خان

    دبیر سلامی ابرِ فلک کیوں نہ اشک بار رہے - مرزا دبیر (سلام)

    سلامی ابرِ فلک کیوں نہ اشک بار رہے غمِ حسین میں جب برق بے قرار رہے لکھا تھا یہ قلمِ موج نے میانِ فرات کہ پیاسا نہر میں عباسِ نامدار رہے عزیزو چرخِ چہارم پہ ہے علی کی شبیہ کہ تا ملائکہ کو ہجر میں قرار رہے اٹھا کے لے گئے لاشِ حسین واں قدسی کہ یہ بھی واقعہ تا حشر یادگار رہے بہ زیرِ خاک نہ جب تک...
  6. حسان خان

    غزہ (فلسطین) کی ایڈورڈ سعید قومی موسیقی اکادمی

    یہ مناظر فلسطین کے شہر غزہ میں واقع ایڈورڈ سعید سے منسوب موسیقی اکادمی کے ہیں جہاں فلسطینی بچے آرکسٹرا کے لیے مختلف ساز بجانا سیکھ رہے ہیں۔ یہ آرکسٹرا انس النجار کی رہنمائی میں انجام پاتا ہے۔ تصاویر کھینچے جانے کی تاریخ ۱۹ دسمبر ۲۰۱۳ ہے اور ان کے کھینچنے والے عکاس کا نام عمر القطا ہے۔ منبع
  7. حسان خان

    شہدائے پشاور کی یاد میں - نصراللہ خان عزیز

    اے شہیدانِ پشاور، جان و دل تم پر نثار تم سے قائم ہے جہادِ حریت کا اعتبار تم نے رکھ لی لاج قومِ مسلمِ آوارہ کی! رہنماؤں نے کیا جس کو ہلاکِ انتشار قصہ خوانی! ان شہیدوں کا ہمیں قصہ سنا جو وطن کی شمع پر جل کر مرے پروانہ وار آسماں سے بم برستے تھے زمیں سے گولیاں تھی پشاور میں رواں ظلم و ستم کی...
  8. حسان خان

    والدِ مرحوم کی وفات پر - نصراللہ خان عزیز

    آہ! اے روحِ مقدس طائرِ سدرہ نشیں! تیرے بچے آج بے پر ہیں خبر ہے یا نہیں! آہ! اس دنیائے غم میں آج ہم سا کون ہے مضطرب، مغموم، بیتاب و ملول، اندوہگیں زندگی بے کیف ہے اب تیری شفقت کے بغیر ہے تہی نقدِ سکوں سے دل کی جیب و آستیں کہہ کے ابا جان اب کس کو پکارے گا عزیز بارِ غم اب کس طرح سر سے اتارے گا...
  9. حسان خان

    دوشنبہ (تاجکستان) کا بازارِ سلطان کبیر

    بازارِ سلطان کبیر جنوبی دوشنبہ میں خیابانِ کاروان پر واقع ایک بازار ہے۔ یہ بازار پچھلے تیرہ سال سے فعال ہے اور اس میں صنعتی اور خانگی مصنوعات کے بہت سارے فروشندگان کام میں مصروف رہتے ہیں۔ اس بازار میں دو دروازے ہیں جن سے خریداروں اور بیچنے والوں کا آنا جانا ممکن ہوتا ہے۔ تاجکوں کی ضروریات میں...
  10. حسان خان

    دلفریب اطفالِ افغان

    کاش یہ معصوم بچے مغربی استعماری طاقتوں اور مقامی شدت پسندوں کے اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والی صعوبت بھری زندگی کے بجائے بہتر زندگی گزار رہے ہوتے۔۔۔۔۔ اسلام آباد کے باہر پناہ گزین کیمپ میں افغان اور پاکستان بچے کیمرے کے سامنے مسکرا رہے ہیں۔ راول پنڈی کی ایک افغان پناہ گزین بچی کابل...
  11. حسان خان

    سری نگر کی تاریخی میر سید علی ہمدانی مسجد

    مسجدِ میر سید علی ہمدانی وادیِ کشمیر کی اہم ترین تاریخی اور اس منطقے میں تعمیر ہونے والی اولین مساجد میں سے ایک ہے۔ یہ عمارت ۱۴۱۳ء میں شاہ سلطان اسکندر کے توسط سے بزرگ صوفی عالم میر سید علی ہمدانی کی یاد میں بنائی گئی تھی جو دینِ اسلام کی تبلیغ کے لیے ایران سے کشمیر آئے تھے۔ خطے کے بعض لوگوں...
  12. حسان خان

    باکو (جمہوریۂ آذربائجان) میں موسم کی پہلی برف باری

    باکو میں ہونے والی موسم کی پہلی برف باری میں دلچسپ اور یاد میں رہ جانے والے مناظر دیکھنے میں آئے۔ سلام نیوز کے نمائندے نے دارالحکومت کی سرد اور ہوادار وضعیت میں مختلف جگہوں کی تصاویر کھینچی ہیں۔ جاری ہے۔۔۔۔
  13. حسان خان

    دوشنبہ (تاجکستان) میں دستکاری کی نمائش

    ‌‌۱۴ دسمبر کو ہفتے کے روز ہمسایہ ملک تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں تاجکستان کے ہنرمند لوگوں کی دستکاری کی نمائش کا افتتاح ہوا۔ 'باختر' نامی ثقافتی تنظیم کی تحریک سے ہونے والی یہ نمائش دو روز تک جاری رہی جس میں ۶۰ سے زیادہ مقامی فنکاروں اور تاجروں کی دستکاری کے نمونے نمائش اور فروخت کے لیے...
  14. حسان خان

    کابل کی برف پوشی

    جائے تعجب نہیں اگر کوئی ان تصاویر سے متاثر ہو کر بابر کے محبوب شہر کابل کا عاشق ہو جائے۔۔۔ اِیزدِ یکتا کابل اور کابل کے لوگوں کو سلامت رکھے! تصاویر کا منبع
  15. حسان خان

    سمرقند میں واقع عالیشان گورِ امیر تیمور

    گورِ امیر کے نام سے مشہور عمارت ازبکستان کے بیش قیمت تاریخی آثار میں سے ایک اور تیمور لنگ سے پیوستگی رکھنے کی وجہ سے سمرقند کے معماری گنجینے کی سب سے معروف یادگار ہے۔ یہ عمارت ۸۰۷ ہجری میں تعمیر ہوئی تھی۔ اس عمارت کا گنبد اور اندرونی حصہ ایرانی کاشی کاری سے مزین ہے۔ اولاً امیر تیمور نے اس مقبرے...
  16. حسان خان

    ہرات، افغانستان میں واقع خاتم الشعراء عبدالرحمٰن جامی کا مقبرہ

    ہرات کے شمال مغربی حصے میں کچھ اینٹوں کے مینار اپنی بلندی کی وجہ سے دیکھنے والوں کی نگاہیں اپنی جانب جلب کرتے ہیں۔ یہ عمارت، نویں صدی ہجری کے مشہور ترین فارسی ادیب نورالدین عبدالرحمن ملقب بہ جامی و فرزندِ نظام الدین احمدکی آرامگاہ ہے۔ زندگی نامۂ جامی: جامی ۸۱۷ ہجری میں ہرات کے نزدیک واقع...
  17. حسان خان

    ترکمانستان میں واقع صوفی بزرگ ابوسعید ابوالخیر کا مقبرہ

    سب سے پہلے محترمی محمد وارث کے بلاگ سے ابوسعید ابوالخیر کا مختصر تعارف: "شیخ ابوسعید فضل اللہ بن ابوالخیر احمد بن محمد بن ابراہیم، چوتھی اور پانچویں صدی ہجری (دسویں و گیارہویں صدی عیسوی) کے ایک نامور عارف اور معروف شاعر ہیں۔ فارسی شاعری میں آپ کا مقام انتہائی بلند سمجھا جاتا ہے کہ آپ نے ہی فارسی...
  18. حسان خان

    داغستانی گاؤں میں روایتی شادی

    داغستان جمہوریۂ آذربائجان سے منسلک روس کی ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے۔ داغ ترکی زبان میں پہاڑ کو کہتے ہیں اور چونکہ یہ پہاڑی علاقہ ہے اس لیے اس کا نام بھی داغستان ہی مشہور ہے۔ یہ ایک بہت کثیر نژادی ریاست ہے جہاں مختلف زبانیں بولنے والے اور مختلف نسلی پس منظر کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں۔ ریڈیو فری...
  19. حسان خان

    ملا آخوند مسجد - کشمیر میں مغلوں کی تاریخی یادگار

    ملا آخوند مسجد کشمیر میں مغلیہ دور کی باقی ماندہ یادگاروں میں سے ایک ہے۔ ملا آخوند شاہ بدخشی مغلیہ دور کے ایک عالم اور شاہ جہاں کے بیٹے شہزادہ دارا شِکوہ کے استاد تھے۔ دارا شِکوہ نے اسلامی تعلیمات میں دلچسپی رکھنے کی بنا پر اس عمارت کو قرآن کی تعلیم اور دینی تعلیمات کی ترویج کی نیت سے بنوایا...
  20. حسان خان

    تبریز میں برف باری

    تبریز پورے آذربائجان کا سب سے بڑا شہر، آذربائجانی خطے کا دل، ایران کا تاریخی دارالحکومت، آذری ثقافت کا مرکز، فارسی ادب اور مشرقی تمدن کا خادم اور سمرقند و بخارا کی طرح عالمِ مشرق کا بیش قیمت نگینہ ہے۔ جاری ہے۔۔۔
Top