نتائج تلاش

  1. حسان خان

    اصفہان کے میدانِ نقشِ جہا‌ن میں چوگان بازی

    ماخذ زبیر مرزا
  2. حسان خان

    معاصر فارسی ادب میں بیدل پسندی - سید رضا محمدی

    بیدل نفسم کارگہِ حشرِ معانیست چون غلغلۂ صورِ قیامت کلماتم ہند کے فارسی گو شاعر میرزا عبدالقادر بیدل ان آخری سالوں تک ایران میں معروف شاعر نہیں تھے۔ ایران کے اہلِ ادب کی سبکِ ہندی سے طولانی دوری کو اس گمنامی کا سب سے زیادہ سبب سمجھا جا سکتا ہے۔ یعنی بازگشتِ ادبی کے دور کے فوراً بعد سے کہ جب ایران...
  3. حسان خان

    وسطی ایشیا میں مرزا بیدل دہلوی کی تاثیر - صدرالدین عینی

    "نظم و نثر میں بیدل کی تقلید نے ہر جگہ سے زیادہ وسطی ایشیا میں رواج پایا تھا اور یہ سلسلہ بالشیوک انقلاب تک جاری رہا ہے۔ اس سرزمین کے بہت سے شاعروں نے بیدل کی تقلید کی ہے، لیکن حتیٰ اُن میں سے سب سے اعلیٰ شعراء بھی اپنے ہنر کو اس نازک خیال شاعر کی سطح تک نہ پہنچا سکے۔ بیدل نے اپنے اسلوب کی اس...
  4. حسان خان

    حنفی مذہب اور تاجک قومی شناخت

    یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ تاجک خاندانوں میں والدین کی مطلق اکثریت اپنے بچوں کی تربیت عادتاً ان سوالات و جوابات سے شروع کرتی ہے: "کس کے بندے ہو؟"، "خدا کا بندہ"؛ "کس کی امت ہو؟"، "محمدِ مصطفیٰ کی امت"؛ "کس کے مذہب پر ہو؟"، "امامِ اعظم کے مذہب پر"، "کن اصحاب کو دوست رکھتے ہو؟"، "سرم خاکِ رہِ ہر چار...
  5. حسان خان

    بخارائے شریف - وسطی ایشیا کا پہلا فارسی اخبار

    بخارا ایک ایسے قدیم شہر کا نام ہے جو بہت ساری حکومتوں کا دارالحکومت اور علم و ثقافت اور فارسی زبان کا مرکز رہا ہے۔ آخری صدیوں میں یہ شہر امارتِ بخارا کا دارالحکومت تھا جس کی موجودہ وسطی ایشیا کے ایک بڑے حصے پر حکمرانی تھی۔ ۱۹۲۰ء میں اس امارت کے خاتمے اور بالشیوکوں کے قبضے کے بعد بخارا کی اہمیت...
  6. حسان خان

    تبریز کے تاریخی بازار کی روزمرہ زندگی

    "تبریز کا قدیم اور تاریخی بازارمرورِ زمانہ کے ساتھ ساتھ مسلسل زندگی، خرید و فروخت، اور مختلف نسلوں کے کاروبار، کوششوں اور اُن کے یہاں سے عبور کا شاہد رہا ہے اور اُس میں زندگی ویسے ہی رواں دواں ہے۔" ماخذِ تصاویر شہرِ تبریز ازمنۂ قدیم سے آذربائجان کا مرکز اور دل ہے۔
  7. حسان خان

    میرزا بیدل کے بارے میں نیاز فتح پوری کا ایک خط

    صدیقِ محترم! خط ملا، نہ پوچھیے کتنی مسرت ہوئی، اب تو کوئی شخص بیدل کا ذکر کر دیتا ہے، تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ 'صدائے الست' معلوم نہیں کتنی دور سے آ رہی ہے۔ حال ہی میں ایک صاحب تشریف لائے تھے، وہ بھی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے لیے بیدل کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں، مجھ سے مدد و مشورہ کے طالب تھے، وہ کہتے...
  8. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    کسی زبان سے جب کوئی لفظ دوسری زبان میں جاتا ہے تو بعض اوقات اخذ کرنے والی زبان میں اُس لفظ کا مطلب تبدیل ہو جاتا ہے۔ فارسی نے پچھلی چار صدیوں میں اردو کو ہزاروں الفاظ و تراکیب فراہم کیے ہیں۔ اکثر الفاظ تو اردو اور فارسی میں تا حال ایک ہی مفہوم کی ادائیگی کرتے ہیں، لیکن کچھ الفاظ ایسے بھی ہیں جن...
  9. حسان خان

    ایران کے ایک ترکمن گاؤں میں عیدِ قرباں

    ترکمنستان کی سرحد سے منسلک ایرانی صوبوں شمالی خراسان اور گلستان کے کئی شہروں اور دیہاتوں میں ترکی گو اور سنی المذہب ترکمن آبادی پائی جاتی ہے۔ شمالی خراسان کے ایسے ہی ایک ترکمن نشیں گاؤں 'جرگلان' سے عیدِ قرباں کا احوال پیشِ خدمت ہے۔ ماخذ
  10. حسان خان

    لغت کو 'قاموس' کہنے کی وجہ

    سوال: قاموس کون سا لفظ ہے اور اُس کا مطلب کیا ہے اور لغت کی کتاب کو قاموس کس لیے کہا جاتا ہے؟ جواب: قاموس عربی لفظ ہے مادۂ قمس سے جس کا مطلب ہوتا ہے پانی میں جانا اور غوطہ کھانا۔ اور قاموس کے معنی ہیں سمندر کا وسط، پُرآب سمندر یا سمندر میں وہ جگہ جہاں توقف کیا جا سکتا ہو۔ لغت کی کتاب کو جو...
  11. حسان خان

    بوسنیائی گاؤں میں عیدِ قرباں کی روایات

    اس مندرجہ ذیل مختصر مگر دلچسپ دستاویزی ویڈیو میں شمال مغربی بوسنیا میں واقع ایک گاؤں اِستیئینا stijena میں عیدِ قرباں کے دن کا پورا احوال پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ایک بوسنیائی دیہاتی خاندان کی عیدِ قرباں کے دن انجام دی جانے والی جالب رسومات و روایات دیکھی جا سکتی ہیں اور مشاہدہ کیا جا سکتا ہے کہ...
  12. حسان خان

    لکھنؤ میں فارسی زبان - عبدالحلیم شرر لکھنوی

    "باوجود اس کے کہ علومِ عربیہ کے بڑے بڑے علمائے گراں پایہ لکھنؤ کی خاک سے پیدا ہوئے، اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ عربی کی تعلیم مقتدایانِ امت اور پیشوانِ ملت تک محدود تھی۔ ہندوستان میں درباری زبان فارسی تھی۔ ملازمت حاصل کرنے اور مہذب و معزز صحبتوں میں چمکنے کے لیے یہاں فارسی کی تعلیم بخوبی...
  13. حسان خان

    تاجکستان میں مولانا رومی کی یاد میں 'مولوی خوانی' کی محفل

    اہلِ ادب و ثقافت نے محفلِ 'مولوی خوانی' منعقد کر کے تاجکستان میں یومِ جلال الدین بلخی کو منایا۔ =============== ۳۰ ستمبر کو دوشنبہ میں منائے گئے یومِ مولانا جلال الدین بلخی کے موقع پر بعض تاجک ادیبوں نے تجویز دی ہے کہ مولوی کی تعلیمات سے ملک کے جوانوں کو درست و وسیع شکل میں آگاہ کیا جائے۔ شاعر...
  14. حسان خان

    تاجکستان میں روسی لفظ استعمال کرنے پر تنازع

    بی لائن موبائل شرکت (کمپنی) کی جانب سے اپنے ایک نرخ نامے کا عنوان رکھا جانا مقتدرۂ زبان و اصطلاحات اور اِس شرکت کے درمیان گرم بحث کا باعث بن گیا ہے۔ مقتدرہ کا کہنا ہے 'لیوبوئی جا' کے بجائے 'سمتِ دل خواہ' یا 'ہمہ جا' سے استفادہ کرنا چاہیے تھا۔ =============== مقتدرۂ زبان و اصطلاحاتِ تاجکستان کا...
  15. حسان خان

    اصفہان کا ہنرِ میناکاری

    آرائشِ جہاں سے ہے آرائشِ وجود جس میں نہ ذوقِ حُسن ہو وہ دل نہ کر قبول (محمد اعظم علوی) میناکاری ایک قدیم دستی ہنر ہے جس نے ایران میں بلندیوں کی بہت منازل طے کی ہیں۔ موجودہ زمانے میں شہرِ اصفہان اس ہنر کا ایران میں مرکز مانا جاتا ہے اور اصفہان میں اس ہنر میں مہارت رکھنے والے کئی استاد موجود ہیں...
  16. حسان خان

    تاجکستان میں یومِ رودکی منایا گیا

    تاجکستان میں ۲۲ ستمبر بارہ سالوں سے یومِ رودکی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس سال اس موقع کی مناسبت سے 'رودکی اور ادبیاتِ تاجک و فارس میں روایت پسندی' کے نام سے ایک علمی نشست منعقد ہوئی۔ --------------- کتاب خانۂ ملیِ تاجکستان میں ادبیاتِ فارس و تاجک کے اساس گذار ابوعبداللہ رودکی کی تجلیل میں...
  17. حسان خان

    دورِ مغلیہ میں برِ صغیر ہجرت کر جانے والے ایرانی شعراء و ادباء کی فہرست

    فارسی زندہ باد! فارسیت زندہ باد! فارسی ثقافت زندہ باد! :in-love::in-love::in-love: عہدِ بابری: خوندمیر غیاث الدین، شیخ زین خوافی، نورالدین خراسانی عہدِ ہمایونی: افضل لاہیجی، منصور ساوجی تبریزی، الفتی تربتی، نویدی نیشابوری، امانی کرمانی، مولانا جنوبی بدخشی، مولانا قاسم کاہی، میر ویسی، قاسم خان...
  18. حسان خان

    مالی کے شہر 'تمبکتو' پر ایک اجمالی نگاہ

    یہ ساری تصاویر دی گارجین اخبار میں شائع ہوئی ہیں اور ان کے عکاس شَون اسمتھ ہیں۔ انہیں یہاں پیش کرنے کا مقصد اس شہر اور اس شہر کی زندگی کا تعارف دینا ہے نہ کہ کسی حقِ طبع و نشر کی تنقیص۔ تمام تصاویر مندرجہ ذیل ربط سے لی گئی ہیں۔...
  19. حسان خان

    کلاسیکی عربی، جدید معیاری عربی اور عربی لہجوں کا مختصر تعارف

    عام طور پر جب عربی کا تذکرہ کیا جاتا ہے تو اُس سے ایک ہی زبان مراد ہوتی ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ موجودہ عربی کئی گوناگوں لہجوں اور اسلوبوں کا مجموعہ ہے۔ یہاں اُن مختلف انواع کا مختصر تعارف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کلاسیکی عربی: کلاسیکی عربی یا قرآنی عربی اُس زبان کو کہا جاتا ہے جو ساتویں صدی...
  20. حسان خان

    عربی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    عربی زبان کا دستوری قاعدہ پڑھا تھا کہ جو الفاظ مفعول ہوتے ہیں وہ حالتِ نصب میں ہوتے ہیں یعنی اُن کے اختتام پر زبر آتا ہے۔ مثلاً: رأیت الاستاذَ وغیرہ۔۔۔ پھر مندرجہ ذیل جملے میں 'السماوات' پر زیر کیوں ہے، جبکہ یہ بھی 'الارض' کی طرح مفعول ہی ہے؟ فِي البَدءِ خَلَقَ اللهُ السَّماواتِ وَالأرْضَ...
Top