نتائج تلاش

  1. محمد عبدالرؤوف

    نا آشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں

    مرزا غالب کی زمین میں یہ غزل اگرچہ رواں برس کے مشاعرے میں پیش کر چکا ہوں۔ لیکن یہاں پر پیش کرنے کا مقصد اہلِ سخن دوستوں سے تنقیدی تبصرہ اور باقی دوستوں کی چشم خراشی مقصود ہے😊 یکلخت غیر دیکھتا ہوں بام و در کو میں پاتا ہوں اجنبی سا ترے بعد گھر کو میں اک سلسلہ سا چل رہا ہے عمر بھر سے یوں وہ...
  2. محمد عبدالرؤوف

    برائے اصلاح ۔ سنتا ہے اور کون مرے ہم نفس، پکار

    محترم الف عین ، یاسر شاہ صاحب! ایک حمد کی اصلاح کی درخواست ہے۔ سنتا ہے اور کون مرے ہم نفس، پکار اللہ کے سوا نہ کسی کو عبث پکار اپنی صفات میں بھی ہے وہ ذات لا شریک اُس کو پکار اور اسی کو ہی بس پکار دل سے نکال دے سبھی خدشات، سارے غم شہ رگ سے بھی قریں ہے وہ بے پیش و پس پکار میں ڈھونڈتا تھا دہر...
  3. محمد عبدالرؤوف

    ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ 2022

    ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ 2022 کا پہلا مقابلہ سری لنکا اور نمیبیا کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔ نمیبیا پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 164 رنز کا ہدف دے چکی ہے۔ سری لنکا اس ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شدید مشکلات کا شکار، اب تک سری لنکا چھ اوور کے اختتام پر تین کھلاڑیوں کے نقصان کے بعد 38 رنز ہی حاصل کر سکی۔
  4. محمد عبدالرؤوف

    جب بھی زادِ سفر لیا ہم نے ۔ برائے اصلاح

    محترمی الف عین ، یاسر شاہ صاحب جب بھی زادِ سفر لیا ہم نے مختصر مختصر لیا ہم نے بخت بٹتا تھا جس جگہ پہ وہاں آپ سا ہمسفر لیا ہم نے دردِ سر لے گئے خرد والے اور دردِ جگر لیا ہم نے کچھ شکایت نہیں تھی یاروں سے بس کنارہ سا کر لیا ہم نے رہزنی کا ہو ڈر ہمیں کیوں کر ساتھ کب راہبر لیا ہم نے؟ جنگ...
  5. محمد عبدالرؤوف

    اہلیہ ۔ پیروڈی نظم

    سید عاطف علی بھائی سے معذرت کے ساتھ، اُن کی نظم "زندگی" پڑھ کر کچھ پیروڈی شعر ہوئے۔ جو کہ محفلین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ "اہلیہ" اہلیہ جینے نہیں دیتی مجھے اذنِ عقدِ نو کہیں دیتی مجھے! عقد ہی کیا وہ تو آنکھیں بھی کہیں چار کرنے ہی نہیں دیتی مجھے "پونچھنے دیتی نہیں وہ اشک بھی بات بھی کرنے...
  6. محمد عبدالرؤوف

    کسوٹیہ

    یہ کھیل کسوٹی کا ایک آسان ورژن ہے۔ اس میں سوال کرنے والا جواب کے تین اشارے سوال کے ساتھ ہی دے گا۔ جواب بوجھنے والا مزید تین سوال بھی کر سکتا ہے۔یعنی کل ملا کر چھ سوالوں میں جواب بوجھنا ہے۔ مثال کے طور پر ایک سوال ہے۔ س:۔ شاعر۔ وکیل۔ 1877 جواب دینے والا رکن اپنی آسانی کے لیے مزید تین سوال کرنے...
  7. محمد عبدالرؤوف

    پرانا دوست تھا دستک نئی تھی۔ ناہید ورک

    پرانا دوست تھا دستک نئی تھی مری دہلیز پر خوشبو رکھی تھی کوئی تو بات اُس کی مان لیتی محبت عمر میں مجھ سے بڑی تھی مری آنکھوں پہ اُس کا ہاتھ تھا اور ہتھیلی پر سمندر کی نمی تھی کوئی مجھ کو بچاتا بھی تو کیسے میں اپنی آگ میں خود جل مَری تھی محبت میں بہت خوش فہم تھی میں مجھے اپنی نظر ہی لگ گئی تھی...
  8. محمد عبدالرؤوف

    ترے خیال کی مہک لیے لیے جدھر چلی

    استاد صاحب ترے خیال کی مہک لیے لیے جدھر چلی میں چل پڑا ہوں اپنے لب سیے سیے، جدھر چلی گلی گلی دیار دل کی جھوم جھوم ہی گئی تو ساغرِ حیات کو لیے لیے جدھر چلی وہ کوئی شعلہ تھا کہ وہ ہوائے یادِ یار تھی جلا گئی، بجھا گئی دیے دیے، جدھر چلی تری ہنسی کے ساز سے، مرے ہوئے بھی جی اٹھے تو لب پہ سازِ...
  9. محمد عبدالرؤوف

    پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-62574847
  10. محمد عبدالرؤوف

    مبارکباد گلِ یاسمین کو بیس ہزاری منصب کی

    السلام علیکم دوستو! آج ہماری پیاری بہن گُلِ یاسمیں نے بیس ہزار مراسلے پورے کر لیے ہیں۔ میرے محدود علم کے مطابق شاید یہ محفل کے تیز ترین بیس ہزار مراسلے ہوں گے۔ جو کہ انہوں نے تقریباً ایک سال اور پانچ ماہ کے اندر مکمل کیے ہیں۔ اللہ پاک انہیں دین اور دنیا کی کامیابیاں عطاء فرمائے۔ آمین
  11. محمد عبدالرؤوف

    منقبت حضرت حسین رضی اللہ عنہ

    استاد صاحب! السلام علیکم دوستو! پہلی مرتبہ منقبت حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی سعادت نصیب ہوئی سوچا کہ آپ دوستوں کی بھی گوش گزار کر دی جائے۔ لیتا ہے نام یوں تو زمانہ حسین کا پر آہ! فلسفہ ہی نہ جانا حسین کا اک سرگزشتِ معرکہِ حق ہے کربلا یہ داستاں نہیں، نہ فسانہ، حسین کا حاجت نہیں کسی کے غلو کی...
  12. محمد عبدالرؤوف

    سترھویں سالگرہ مشاعرہ 2022

    السلام علیکم دوستو! تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ مشاعرہ بیس اور اکیس اگست کی درمیانی شب دس بجے رات (پاکستانی وقت) گوگل میٹ پر منعقد کیا جائے گا۔ مشاعرے میں بھرپور شراکت فرمائیں۔
  13. محمد عبدالرؤوف

    ہر وقت تھکاوٹ کا باعث بننے والی حیرت انگیز وجوہات از فیصل ظفر

    بشکریہ ڈان نیوز ہر وقت تھکاوٹ کا باعث بننے والی حیرت انگیز وجوہات فیصل ظفر اگر تو آپ کو روزمرہ کے کاموں کے لیے چائے یا کافی پر انحصار کرنا پڑتا ہے تو آپ تنہا نہیں۔ تھکاوٹ یا نڈھال ہونے کا احساس دنیا بھر کے کروڑوں افراد کو اپنی مصروفیات کے دوران ہوتا ہے، مگر ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو ہر وقت...
  14. محمد عبدالرؤوف

    منٹو مرزا نوشہ اور چودھویں

    مرزا غالب اپنے دوست حاتم علی مہر کے نام ایک خط میں لکھتے ہیں، ’’مغل بچے بھی عجیب ہوتے ہیں کہ جس پر مرتے ہیں اس کو مار رکھتے ہیں، میں نے بھی اپنی جوانی میں ایک ستم پیشہ ڈومنی کو مار رکھا تھا۔‘‘ سنہ بارہ سو چونسٹھ ہجری میں مرزا غالب چوسر کی بدولت قید ہوئے۔ اس واقعہ کے بارے میں ایک فارسی خط میں...
  15. محمد عبدالرؤوف

    سعود عثمانی نظر کے بھید سب اہلِ نظر سمجھتے ہیں

    نظر کے بھید سب اہلِ نظر سمجھتے ہیں جو بے خبر ہیں انہیں بے خبر سمجھتے ہیں نہ ان کی چھاؤں میں برکت نہ برگ و بار میں فیض وہ خود نمود جو خود کو شجر سمجھتے ہیں انھوں نے جھکتے ہوئے پیڑ ہی نہیں دیکھے جو اپنے کاغذی پھل کو ثمر سمجھتے ہیں حصارِ جاں در و دیوار سے الگ ہے میاں ہم اپنے عشق کو ہی...
  16. محمد عبدالرؤوف

    ناصر کاظمی زباں سخن کو سخن بانکپن کو ترسے گا

    زباں سخن کو سخن بانکپن کو ترسے گا سخن کدہ مری طرزِ سخن کو ترسے گا نئے پیالے سہی تیرے دور میں ساقی یہ دور میری شرابِ کہن کو ترسے گا مجھے تو خیر وطن چھوڑ کر اماں نہ ملی وطن بھی مجھ سے غریب الوطن کو ترسے گا انہی کے دم سے فروزاں ہیں ملتوں کے چراغ زمانہ صحبتِ ارباب فن کو ترسے گا بدل سکو...
  17. محمد عبدالرؤوف

    ناصر کاظمی دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا

    دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا مِلا نہیں تو کیا ہوا وہ شکل تو دکھا گیا وہ دوستی تو خیر اَب نصیب دشمناں ہوئی وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا جدائیوں کے زخم دردِ زندگی نے بھر دیے تجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گیا پکارتی ہیں فرصتیں کہاں گئیں وہ صحبتیں زمیں نگل گئی انہیں...
  18. محمد عبدالرؤوف

    سترھویں سالگرہ اردو محفل کی سترھویں سالگرہ پر مشاعرے کا انعقاد

    قابلِ صد احترام محفلینِ کرام!!! عالمی مشاعرہ اردو محفل کی تہذیبی روایت ہے جو برسوں سے چلی آ رہی ہے۔ حسب روایت امسال اردو محفل کی سترھویں سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے آنلائن اردو عالمی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں اردو محفل سے وابستہ شعرائے کرام اپنا کلام پیش فرمائیں گے۔ مصرع...
  19. محمد عبدالرؤوف

    برائے اصلاح - سورت الکافرون منظوم ترجمہ

    الف عین ، یاسر شاہ ، سید عاطف علی (اے نبیﷺ آپ) کہیے، کہ اے کافرو! میں (تو) ان کی نہیں کرتا ہوں بندگی جن (خداؤں) کی تم نے پرستش ہے کی اور عبادت نہیں کرتے ہو اس کی تم جس (خدا) کی، کہ میں کرتا ہوں بندگی جن کی تم بندگی کرتے ہو، ان کی میں ہوں عبادت نہیں کرنے والا ( کبھی) اُس کی تم بندگی...
  20. محمد عبدالرؤوف

    جو رخِ ماہتاب ہوتے ہیں۔ برائے اصلاح

    اساتذہ کرام الف عین ، یاسر شاہ صاحب! امین شارق کے دو غزلے نے ہلچل مچائی تو ہمارے خیالات ذہن کی پوٹلی سے باہر آ گرے۔ جس سے کچھ شعر ہو گئے۔ حاضرِ خدمت ہیں۔ براہِ کرم اصلاح فرمائیں جو رخِ ماہتاب ہوتے ہیں اُن کے اپنے عذاب ہوتے ہیں فکر کیسی، غرور کیسا، جہاں روز و شب انقلاب ہوتے ہیں جن کو بس...
Top