مبارکباد گلِ یاسمین کو بیس ہزاری منصب کی

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
gul2.jpg


gul1.jpg
السلام علیکم دوستو!

آج ہماری پیاری بہن گُلِ یاسمیں نے بیس ہزار مراسلے پورے کر لیے ہیں۔ میرے محدود علم کے مطابق شاید یہ محفل کے تیز ترین بیس ہزار مراسلے ہوں گے۔ جو کہ انہوں نے تقریباً ایک سال اور پانچ ماہ کے اندر مکمل کیے ہیں۔

اللہ پاک انہیں دین اور دنیا کی کامیابیاں عطاء فرمائے۔ آمین
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
وعلیکم السلام۔مبروک

یوں ہی اڑتی ہی پھرو تم،یوں ہی دوڑتی رہو تم
تمھیں آسماں مبارک تمھیں یہ زمیں مبارک
گل یاسمیں مبارک، گل یاسمیں مبارک
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وعلیکم السلام۔مبروک

یوں ہی اڑتی ہی پھرو تم،یوں ہی دوڑتی رہو تم
تمھیں آسماں مبارک تمھیں یہ زمیں مبارک
گل یاسمیں مبارک، گل یاسمیں مبارک
سلامت رہئیے یاسر بھائی۔
اور یونہی اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہئیے۔

اڑتے پھرنے والی بات۔۔۔۔۔ مگر ہم اڑتے کو پیش کی بجائے زبر سے پڑھ کر عمل میں لائیں گے۔ :D
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مبارک ہو ،@گُل! :applause:
۔ مجھے تو شروع سے ہی ایسا لگتا ہے کہ آپ نے ہی شمشاد بھائی کا ریکارڈ توڑنا ہے ۔ ۔ گڈ لک۔۔!
خیر مبارک صابرہ آپا:love:
نہیں نہیں ہم نہیں توڑ سکتے کچھ بھی۔۔۔ یہ تو ایویں گانے بنے ہوئے کہ
شیشہ ہو یا دل آخر ٹوٹ جاتا ہے
ٹوٹ جاتا ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مبارک مبارک سلامت سلامت
جیتی رہو گل اور ایسے ہی گل بکھیرتی رہو محفل میں
خیر مبارک خیر مبارک استاد محترم
ٹھیک ہے ہم بکھیرتے رہتے ہیں گل کوشش کر کے اور صپ کی دعاؤں سے۔
لیکن اگر کسی نے کہا کہ اب صفائی بھی خود کرو جو بکھیرا ہے تو انھیں خوب ڈانٹئیے گا۔
 

سیما علی

لائبریرین
❤️گل ترے گلشن ہے تیرا سب بہاریں ہیں تیری🌷❤️🌷
پھیلی ہوئی جس کی چاندنی ہے
دن دونی ہے رات چوگنی ہے
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
ہماری بٹیا کو اللہ ہمیشہ اپنی امان میں رکھے اور آپ کو ایسے ہزاروں مناصب عطا فرمائے آمین❤️🥰❤️🥰❤️🥰
:best::a6::a6::congrats::congrats::congrats:
 
آخری تدوین:
Top