نتائج تلاش

  1. محمد عبدالرؤوف

    گو میں نے راہِ حق کا سفر طے کیا طویل

    محترم اساتذہ الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہ ، سید عاطف علی اصلاح کی درخواست ہے میں گرچہ واپسی کا سفر کر چکا طویل پھر بھی جو دیکھیے ہے ابھی راستہ طویل شہ رگ سے تو قریب ہے وہم و گماں سے دور کچھ بُعد بھی نہیں ہے مگر فاصلہ طویل اس راستے سے سیدھا کوئی راستہ نہیں ہرچند ہے یہ راستہ صبر...
  2. محمد عبدالرؤوف

    "عورتیں دہشتگرد ہوتی ہیں"

    حسن میرے دوست احمد کا بیٹا ہے اب تو خیر سے انیس، بیس سال کا نوجوان ہے جب وہ چار سال کا ہوا کرتا تھا تو اس کے چھوٹے سے دماغ میں جتنی معلومات ہوتی تھیں وہ اسے بروئے کار لانے پر یقین رکھتا۔ اگر اس سے پوچھا جاتا کہ چھ اور چھ کتنا ہوتا ہے تو فوری طور پر متوقع جواب ہوتا کہ "تین، چار یا آٹھ" کیونکہ اسے...
  3. محمد عبدالرؤوف

    اصلاح فرمائیں: ایک بلبل قفس میں جو چہکی ہے آج

    الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، سید عاطف علی ، یاسر شاہ محترم استاتذہ کرام، اصلاح کی درخواست ہے کیوں خلش میرے سینے میں ہوتی ہے آج کیا کلی کوئی گلشن میں مہکی ہے آج حسرتِ مرگ تھی یا پیامِ حیات ایک چڑیا قفس میں جو چہکی ہے آج دھول اڑاتی زمیں بھی مہکنے لگی بن کے برکھا کوئی آنکھ برسی ہے آج اک...
  4. محمد عبدالرؤوف

    پرانے کپڑوں اور سامان کا بہترین مصرف

    ابھی ایک راستے سے جاتے ہوئے ایک خیراتی ادارے کی جانب سے رکھے گئے ایک بڑے سے باکس پر نظر پڑی جس پر لکھا تھا "قدیمکم جدید لھم" (جو (کپڑے، جوتے یا کسی اور قسم کا سامان) تمہارے لیے پرانے ہیں وہ ان ( غرباء و مساکین) کے لیے نیا ہے) تو اچانک خیال آیا کہ جب مجھ جیسے متوسط طبقے والے کے پاس بھی ہمیشہ کپڑے...
  5. محمد عبدالرؤوف

    والعصر - اصلاح فرمائیں

    محترم اساتذہ الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، سید عاطف علی ، یاسر شاہ ، سید عمران والعصر زمانے کی قسم ہے کہ یہ انساں یقیناً خسارے میں پڑا ہے بجز ان کے جنہوں نے کہ جو ایمان لائے عمل صالح کیا اور کی حق کی بھی نصیحت کی تلقیں صبر کی بھی عمران بھائی آپ کو اس لیے ٹیگ کر دیا کہ ترجمے میں کہیں کوئی...
  6. محمد عبدالرؤوف

    ایسا کیوں ہوتا ہے کہ لفظ ’نوکِ زُباں‘ پر ہے لیکن یاد نہیں آتا؟

    ربط ایسا کیوں ہوتا ہے کہ لفظ ’نوکِ زُباں‘ پر ہے لیکن یاد نہیں آتا؟ - BBC News اردو محققین: راجر کروز اور رچرڈ رابرٹس 28 نومبر 2020 (یہ رپورٹ ایم آئی ٹی پریس ریڈر سے لی گئی ہے) کیا آپ کو کبھی کسی کا نام یاد کرنے میں مشکل محسوس ہوئی ہے؟ شاید اُس وقت آپ کے ذہن میں اُس شخص کی تصویر بن رہی ہو...
  7. محمد عبدالرؤوف

    تعارف ناچیز کا کیا تعارف۔۔۔

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میرا نام عبدالروؤف ہے میری پیدائش 20 اکتوبر 1979 میں ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہوئی گو کہ میں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی مگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے میں نے لندن کا قصد نہیں کیا کیونکہ چند وجوہات کی بنا پر اس کی نوبت ہی نہیں آئی :) گوگل میاں کا...
  8. محمد عبدالرؤوف

    شہر اور مادری زبان بتائیں اور مادری زبان میں کوئی شعر شیئر کریں

    اہلیانِ محفل آپ اپنے (پیدائش اور سکونت کے) شہر اور مادری زبان بتائیں اور اپنی مادری زبان میں کوئی شعر لازمی سنائیں مع ترجمہ پیدائش و سکونت: ڈیرہ غازی خان زبان: سرائیکی فکر دا سجھ ابھردا ہئے سوچیندیاں شام تھی ویندی خیالیں وچ سکون اجکل گولیندیاں شام تھی ویندی انھاں دے بال ساری رات روندین، بُھک...
  9. محمد عبدالرؤوف

    اصلاح فرمائیے۔ ہیں زندگی کے راز تو پوشیدہ تہِ خاک

    جناب الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی سے اصلاح کی درخواست ہے ہیں زندگی کے راز تو پوشیدہ تہِ خاک کیوں تجھ کو لبھاتی ہے مگر وسعتِ افلاک وہ پتھروں کو گریہ سنایا ہے کہ اپنے سینے کو میں نے کر لیا اپنی بُکا سے چاک تسلیم کہ کچھ وجہِ مسرت نہیں ہوں میں پر صاحبِ...
  10. محمد عبدالرؤوف

    فراز عاشقی میں میر جیسے خواب مت دیکھا کرو

    عاشقی میں میرؔ جیسے خواب مت دیکھا کرو باؤلے ہو جاؤ گے مہتاب مت دیکھا کرو جستہ جستہ پڑھ لیا کرنا مضامین وفا پر کتاب عشق کا ہر باب مت دیکھا کرو اس تماشے میں الٹ جاتی ہیں اکثر کشتیاں ڈوبنے والوں کو زیر آب مت دیکھا کرو مے کدے میں کیا تکلف مے کشی میں کیا حجاب بزم ساقی میں ادب آداب مت دیکھا کرو ہم...
  11. محمد عبدالرؤوف

    علامہ کی نظم "آزادیِ افکار" پر ایک کوشش برائے اصلاح

    الف عین محمّد احسن سمیع :راحل: محمد خلیل الرحمٰن سید عاطف علی پہلے تو علامہ کی نظم نقل کر رہا ہوں تاکہ دونوں نظمیں بیک وقت نظر کے سامنے موجود رہیں آزادی افکار جو دونیِ فطرت سے نہيں لائق پرواز اس مرغک بيچارہ کا انجام ہے افتاد ہر سينہ نشيمن نہيں جبريل اميں کا ہر فکر نہيں طائر فردوس کا صیاد...
  12. محمد عبدالرؤوف

    مقبولِ عام شعرا اور اچھی شاعری

    الف عین محمد یعقوب آسی ظہیراحمدظہیر محمد خلیل الرحمٰن سید عاطف علی تمام اساتذہ سے ایک مؤدبانہ اور معصومانہ سے سوال کی جسارت کر رہا ہوں مقبول عام شعراء کی شاعری معیاری کیوں نہیں اور معیاری شاعری مقبولِ عام کیوں نہیں؟
  13. محمد عبدالرؤوف

    چمکے تو برق، کڑکے تو رعد، گرے تو صاعقہ (کاپی، پیسٹ)

    چھوڑیں گے نہ ہم کوشش تعمیرِ نشیمن گرتی ہے اگر برق تو سو بار گرے اور استاد کہتے ہیں شعر اچھا ہے مگر اس میں ایک تکنیکی مسئلہ ہے اور وہ یہ کہ شاعر ’برق‘ گرنے کی بات کر رہا ہے جب کہ حقیقت میں ’برق‘ نہیں گرتی۔ پر یہ برق تو شاعر مشرق کے ہاں بھی گر رہی ہے۔ مشہور مصرع ہے: ’برق گرتی ہے تو بیچارے...
  14. محمد عبدالرؤوف

    گلزار تعاقب

    صبح سے شام ہوئی اور ہرن مجھ کو چھلاوے دیتا سارے جنگل میں پریشان کیے گھوم رہا ہے اب تک اس کی گردن کے بہت پاس سے گزرے ہیں کئی تیر مرے وہ بھی اب اتنا ہی ہشیار ہے جتنا میں ہوں اک جھلک دے کے جو گم ہوتا ہے وہ پیڑوں میں میں وہاں پہنچوں تو ٹیلے پہ کبھی چشمے کے اس پار نظر آتا ہے وہ نظر رکھتا ہے مجھ...
  15. محمد عبدالرؤوف

    درخت کے بدلے جنت

    ایک گھر میں کھجور کا درخت تھا جس کے تنے پڑوسی کے گھر تک چلے گئے تھے پڑوسی کے بچے کبھی کبھار کھجور توڑ لیا کرتے تھے کھجور کا مالک ان بچوں سے بری طرح پیش آتا تھا پھر ایک دن کھجور کے مالک نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکایت کر دی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس تمام واقعہ پر بہت رنج...
  16. محمد عبدالرؤوف

    اقبال عشق ہو مصلحت اندیش تو ہے خام ابھی

    نالہ ہے بلبلِ شوریدہ ترا خام ابھی اپنے سینے میں اسے اور ذرا تھام ابھی پختہ ہوتی ہے اگر مصلحت اندیش ہو عقل عشق ہو مصلحت اندیش تو ہے خام ابھی بے خطر کود پڑا آتشِ نمرود میں عشق عقل ہے محوِ تماشائے لبِ بام ابھی عشق فرمودۂِ قاصد سے سبک گام عمل عقل سمجھی ہی نہیں معنئِ پیغام ابھی شیوۂِ عشق...
  17. محمد عبدالرؤوف

    نعت کی اصلاح فرمائیں

    محترم اساتذہ الف عین محمّد احسن سمیع :راحل: نعت کی اصلاح فرمائیں قربان کیوں نہ جاؤں میں اپنے رسول پر کیا پھول ہیں کھلا دیئے جس نے ببول پر دشمن کو زیر کر کے بھی بخشے جو عزتیں تیرے سوا کوئی کہاں ارضِ ملول پر سارا جہاں فقط اُسے پاؤں کی دھول ہے گردن کٹا دے جو ترے پاؤں کی دھول پر لیل و نہار نے...
  18. محمد عبدالرؤوف

    علامہ اقبال رح کی خوب صورت نصیحت

    دلِ بینا بھی کر خدا سے طلب آنکھ کا نور دل کا نور نہیں
  19. محمد عبدالرؤوف

    اساتذہ کرام اصلاح کیجیے

    الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ظہیراحمدظہیر براہِ کرم اصلاح فرمائیں جو نہیں تجھ پر عیاں ہے ایک بحرِ بیکراں ہے تھم گئی میری نظر کیوں کس کے چہرے کا گماں ہے سن، کبھی جو سن سکو تو خامشی میری زباں ہے ڈس رہا ہے کیوں مجھے پھر یہ تو تیرا آستاں ہے عمر بھر کی سب ریاضت میری آنکھوں سے رواں ہے گلستاں جب...
  20. محمد عبدالرؤوف

    اصلاح فرمائیے

    الف عین، محمّد احسن سمیع :راحل: اس طرح اچھا کہاں جو چین سے سویا کریں میرے رونے پر کبھی تو آپ بھی رویا کریں ڈھونڈتی ہے فضل اس کا خلق ساری صبح دم کیا ملے گا پھر انہیں جو دیر تک سویا کریں گر نظر میں میل کچھ بھولے سے جو آ جائے بھی اپنی آنکھوں کو یوں پھر اشکوں سے ہی دھویا کریں کُل جہانِ رنگ و بو...
Top