مقبولِ عام شعرا اور اچھی شاعری

abdul.rouf620 نے 'ادبیات و لسانیات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 14, 2020 4:59 شام

  1. abdul.rouf620

    abdul.rouf620 محفلین

    مراسلے:
    92
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    6,271
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    علی زریوں بہت اچھا شاعر ہے
     
  3. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    9,711
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    اس دلچسپ بات کا کوئی لگا بندھا جواب تو شاید ممکن نہیں کہ ہر شخص کا نطقۂ نظر اس میں بہت گہرا دخل رکھتا ہے لیکن میری نظر میں اس معاملے میں مختصراً سادہ الفاظ میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ در اصل شاعری بھی دوسرے فنون کی طرح ایک فن ہے سو ظاہر ہے کہ اس اس فن میں بھی دیگر فنون کی مہارت کے درجات ہوتے ہیں ۔ عوام کو کیونکہ ان مہارت کی باریکیوں کا اکثر علم نہیں ہوتا اس لیے وہ اس شاعری کو بھی پسند کرتے ہیں جو ان کے عمومی مزاج کے موافق ہو خواہ وہ فنی تقاضوں سے مکمل یا جزوی طور پر عاری ہی کیوں نہ ہو ۔ جب کہ خواص اور مستند شعراء ان اشعار اور تخلیقات کو ان فنی باریکیوں کے تقاضوں کے معیارات پر پرکھتے ہیں اور اس طرح شعر کا مقام ان کے نزدیک وعوامی سطح سے مختلف ہو جاتا ہے ۔ناسخ کا ایک شعر یاد آتا ہے کہ

    جو خاص ہیں وہ شریکِ گروہ عام نہیں
    شمارِ دانہء تسبیح میں امام نہیں

    مثال کے طور پر ایک خوبصورت گھر جو عوام کی پسند کے مطابق بہت اچھا ہو (لیکن تعمیر کے اصولوں کے مطابق نہ ہو ) ممکن ہے کہ پہلی بارش میں بہہ جائے ۔ جبکہ کسی تجربہ کار معمار کا بنایا ہوا گھر طوفانوں میں بھی قائم رہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  4. abdul.rouf620

    abdul.rouf620 محفلین

    مراسلے:
    92
    ماضی قریب تک مشاہدہ کیا گیا ہے کہ کثرت سے بڑے شعراء کو عوام الناس میں بڑی پذیرائی ملی
    مجھے یاد ہے ہمارے شہر میں ایک مرتبہ مشاعرہ ہوا جس میں تقریباً سامعین نمازِ فجر تک مشاعرے میں موجود رہے اور جس میں احمد ندیم قاسمی، احمد فراز، امجد اسلام امجد اور دیگر شعرا کو بڑے ذوق شوق سے سنا
    یا تو پھر ایسا ہے کہ اب جدید دور کی جلد بازی اور سہل پسندی شعر کے اندر جھانکنے کی اجازت ہی نہیں دیتی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر