نتائج تلاش

  1. محمد عبدالرؤوف

    برائے اصلاح۔ اک ہجومِ رہبراں ہے اور میں ہوں

    الف عین ، یاسر شاہ اک ہجومِ رہبراں ہے اور میں ہوں کیا قیامت کا سماں ہے اور میں ہوں کیا کہوں ہے کب تلک دستار سر پر ایک شہرِ بے اماں ہے اور میں ہوں پھر تری راہوں پہ آ نکلا تو ہوں میں لیکن اب شورِ سگاں ہے اور میں ہوں تیری محفل میں یہ میرا حال ہے اب بس رقیبوں کی زباں ہے اور میں ہوں بلبلوں کے...
  2. محمد عبدالرؤوف

    برائے اصلاح۔ ایک مسلسل غزل

    الف عین ، یاسر شاہ اگرچہ میں بھی شکستہ پا ہوں تلاش میں تیری چل رہا ہوں ہے گونج اٹھتی صدا تمہاری جہاں بھی تم کو پکارتا ہوں تمہاری زلفیں خیالوں میں ہی بکھیر کر پھر سنوارتا ہوں کبھی جو دیکھوں میں خواب کوئی تمہارا چہرہ ہی دیکھتا ہوں میں دیکھتا ہوں کہ رخ پہ تیرے مثالِ حسرت مَیں نقش سا ہوں میں...
  3. محمد عبدالرؤوف

    برائے اصلاح۔ شکوہ ہے مرے لب پہ جو اک تیرہ شبی کا

    الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہ شکوہ ہے مرے لب پہ جو اک تیرہ شبی کا ہے دہر میں باعث وہ مری کم لقبی کا پانی کو ترستا ہو جوں گم گشتہِ صحرا یوں تجھ سے تعلق ہے مری تشنہ لبی کا پھر میرا جفا جُو لگا مَلنے کفِ افسوس دیکھا جو نظارہ سا مری جاں بلبی کا ہائے جو محبت کی زباں سے نہیں واقف...
  4. محمد عبدالرؤوف

    ڳالھ مہاڑ۔ گپ شپ

    سیما علی ، گُلِ یاسمیں ، سید عاطف علی اَو دوستو!!! پہلی لڑی اساں سبق وسطیں خاص کر گھندے ہئیں تے ایں لڑی وچ اساڈی سرائیکی زبان ءچ گپ شپ چلسی پئی۔
  5. محمد عبدالرؤوف

    آئیے سرائیکی سیکھیں

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم احباب! ہمارے ملک کی سب ہی قوموں اور زبانوں میں ادب اور فلسفہ کا ایک گراں قدر خزانہ موجود ہے۔ لیکن اس خزانے کے حصول میں ایک ہی چیز آڑے آتی ہے اور وہ ہے ہماری کسی زبان سے نا واقفیت، جس کی وجہ سے کسی بھی زبان سے کچھ لینا تو کجا اجنبیت سی رہتی ہے۔ تو آج سے ہم...
  6. محمد عبدالرؤوف

    برائے اصلاح۔ تم سے الفت مرے سرکار ہوئی جاتی ہے

    الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہ تم سے الفت مِرے سرکار ہوئی جاتی ہے زندگی اور بھی دشوار ہوئی جاتی ہے اجنبی ہونے لگے ہیں ترے چہرے کے نقوش گفتگو پھر تری تکرار ہوئی جاتی ہے بات کرنے کا نہیں اذن تری محفل میں کیا کسی شاہ کا دربار ہوئی جاتی ہے مثلِ خورشید ہوئے جاتے ہو تم، اور مری...
  7. محمد عبدالرؤوف

    برائے اصلاح- اور ہے شہرِ بدگمان میں کیا؟

    محترم اساتذہ! اصلاح کی درخواست ہے۔ الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، سید عاطف علی ، عرفان علوی نفرتوں کے سوا ہے دان میں کیا؟ اور ہے شہرِ بدگمان میں کیا؟ خامشی میرے قتل پر ہر سو کوئی زندہ نہیں جہان میں کیا؟ یوں اکڑ کے جو چل رہے ہو تم چھید کرنا ہے آسمان میں کیا؟ آپ یہ نفرتوں کی منڈی میں پھول...
  8. محمد عبدالرؤوف

    غزل برائے اصلاح

    محترم الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہ اصلاح کی درخواست ہے۔ میں جب اُس کے لیے بے خواب ہوا کم یاب تھا وہ، نایاب ہوا جس خواب میں دیکھا تھا اُس کو وہ خواب بھی اب تو خواب ہوا اب ہجر سے آنکھ سلگتی ہے جب چہرا وہ مہتاب ہوا کیا ڈر ہو اُسے رسوائی کا جسے داغِ جبیں محراب ہوا رہِ الفت...
  9. محمد عبدالرؤوف

    ابھی وقت ہے۔۔۔

    وہ ایک تاحدِ نگاہ ایک کھلا چٹیل میدان تھا۔ سورج انتہائی قریب تھا۔جس کی وجہ سے جسم جھلسے جا رہے تھے۔ تمام آدم زاد بالکل برہنہ پھر رہے تھے۔ لیکن کسی کو اس سے سروکار نہ تھا۔ وہ جسم جو کبھی دمکتے تھے ان کی رعنائی نہ رہی تھی۔ وہ ہونٹ جو پھول کی پنکھڑی ہوا کرتے تھے، بالکل مرجھا چکے تھے۔ وہ چہرے جو...
  10. محمد عبدالرؤوف

    نظم برائے اصلاح

    وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ ۖ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لَّا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ آذَانٌ لَّا يَسْمَعُونَ بِهَا ۚ أُولَٰئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ )سورة الاعراف آیت نمبر 179)...
  11. محمد عبدالرؤوف

    ترقی کا ابلیسی ناچ از اشفاق احمد

    آج سے چند روز پہلے کی بات ہے، میں ایک الیکٹرونکس کی شاپ پر بیٹھا تھا تو وہاں ایک نوجوان لڑکی آئی۔ وہ کسی ٹیپ ریکارڈر کی تلاش میں تھی۔ دکاندار نے اسے بہت اعلی درجے کے نئے نویلے ٹیپ ریکارڈر دکھائے لیکن وہ کہنے لگی مجھے وہ مخصوص قسم کا مخصوص Made کا مخصوص نمبر والا ٹیپ ریکارڈر چاہئے۔ دکاندار نے...
  12. محمد عبدالرؤوف

    ہوائے شام ۔ ایوب خاور

    ہوائے شام چلنے کے لیے بے تاب ہے جاناں بس اب یہ آخری ہچکی ہے، اپنے زانوؤں پر میرا سر رکھ لو مری آنکھوں کے اوپر اپنے ہاتھوں سے ذرا اِن زرد پلکوں کے شکستہ شامیانے کو گرا دو اور مرے ماتھے پہ بوسہ دو مرے ماتھے پہ اُن ہونٹوں کا بوسہ دو کہ جن کے لمس کی شبنم سے میرے ہر مشامِ جاں میں کلیاں سی چٹکتی...
  13. محمد عبدالرؤوف

    حوصلہ افزائی انسانی فطرت از بشریٰ جبیں

    حوصلہ افزائی انسانی فطرت تحریر۔۔۔۔۔ بشریٰ جبیں جرنلسٹ تجزیہ کار کالم نگار انسان کی فطری خواہش ہے کہ اس کی تعریف کی جائے، حوصلہ افزائی کی جائے اور اسے سراہا جائے۔ حوصلہ افزائی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے اسی طرح ضروری ہے جس طرح گاڑی کے لیے پیٹرول۔ حوصلہ افزائی کے لیے کہے گئے دو بول انسان کو وہ...
  14. محمد عبدالرؤوف

    محفوظِ انتشار دل و ذہن ہو گئے ۔ برائے اصلاح

    محترم الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: محفوظِ انتشار، دل و ذہن ہو گئے ٹوٹی ہے کیا امید کہ پر امن ہو گئے خورشید کے زوال سے جس جس کا قد بڑھا سب تیرگی کی قبر میں وہ دفن ہو گئے یوں میل جول ہے بڑھا فرہاد و قیس سے دشت و جبل، کہ گھر کا مرے صحن ہو گئے چشمِ فلک نے دیکھا کہ کیا کیا تھے پہلواں میزانِ...
  15. محمد عبدالرؤوف

    برائے اصلاح - تیری یادوں سے تیرہ ماضی کا

    استادِ محترم الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: تیری یادوں سے تیرہ ماضی کا ہے منور نصیبہ ماضی کا غرقِ دریائے حال ہو گیا وہ جس نے چھوڑا سفینہ ماضی کا جب بھی تیرا خیال آیا ہے کھل گیا اک دریچہ ماضی کا بھر گئی ہے زمیں تعفن سے جاں فزا ہے جزیرہ ماضی کا جب ملا ہوں پرانے یاروں سے وا ہوا اک دفینہ...
  16. محمد عبدالرؤوف

    نظم: "ڑ" حرفِ تہجی

    الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہ ، سید عاطف علی "ڑ" حرفِ تہجی ہے کیسا خدایا اثر جس پہ کوئی نہ بیم و رجا کا نہ تنہائی کا خوف اُس کو ہو لاحق نہ خود پر بھروسہ، نہ امید برحق خیالوں میں ہر دم پڑا مست ہے یہ کہ بے گانہِ فردا، بدمست ہے یہ کوئی جو گھسیٹے، گھسٹتا ہی جائے نہ تذلیل پر اپنی...
  17. محمد عبدالرؤوف

    ساحر جب کبھی ان کی توجہ میں کمی پائی گئی۔ ساحر لدھیانوی

    جب کبھی ان کی توجہ میں کمی پائی گئی از سرِ نو داستانِ شوق دہرائی گئی بک گئے جب تیرے لب پھر تجھ کو کیا شکوہ اگر زندگانی بادہ و ساغر سے بہلائی گئی اے غمِ دنیا تجھے کیا علم تیرے واسطے کن بہانوں سے طبیعت راہ پر لائی گئی ہم کریں ترکِ وفا اچھا چلو یوں ہی سہی اور اگر ترکِ وفا سے بھی نہ رسوائی...
  18. محمد عبدالرؤوف

    محفل پہ چھائی ہوئی پژمردگی کے اسباب اور اس کا حل

    قابلِ عز و وقار اساتذہ اور محفل کے نئے و پرانے اور سب سنجیدہ مزاج لوگ، السلام علیکم! آپ سب صاحبان کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں کہ محفل پر چھائی ہوئی اس پژمردگی کے کیا اسباب ہیں اور دوبارہ محفل کو بھر پور انداز میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے کس کس عوامل کی ضرورت...
  19. محمد عبدالرؤوف

    برائے اصلاح - آپ ہیں گو خوب لیکن خوب تر کہلائیے

    الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہ ، سید عاطف علی ہے یہی بہتر کہ میری چشمِ تر میں آئیے آپ ہیں گو خوب لیکن خوب تر کہلائیے پھر نصیبوں سے کبھی ہوں گی ملاقاتیں کہیں جائیے! لیکن حضور آپ آج تو رک جائیے رازِ دل پھر کس طرح دل میں چھپا کر میں رکھوں بے تحاشا دل کو میرے آپ اگر دھڑکائیے پھر...
  20. محمد عبدالرؤوف

    برائے اصلاح ۔ مری حقیقت ہے اک معمہ

    الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہ ، سید عاطف علی میں آپ خود سے نا آشنا ہوں ہوں خاک، یا میں کہ کیمیا ہوں مجھے خبر ہی نہیں کہ کیا ہوں میں خود ہی خود کو تلاشتا ہوں مری حقیقت ہے اک معمہ نہ عین تیرا، نہ دوسرا ہوں ہر ایک منزل پہ میں پہنچ کر نئے ہی سانچوں میں ڈھل رہا ہوں ہوں بادباں تو...
Top