اہلیہ ۔ پیروڈی نظم

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سید عاطف علی بھائی سے معذرت کے ساتھ، اُن کی نظم "زندگی" پڑھ کر کچھ پیروڈی شعر ہوئے۔ جو کہ محفلین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔

"اہلیہ"

اہلیہ جینے نہیں دیتی مجھے
اذنِ عقدِ نو کہیں دیتی مجھے!

عقد ہی کیا وہ تو آنکھیں بھی کہیں
چار کرنے ہی نہیں دیتی مجھے

"پونچھنے دیتی نہیں وہ اشک بھی
بات بھی کرنے نہیں دیتی مجھے"

اپنے میکے کے لیے مشروب ہیں
سادہ پانی بھی نہیں دیتی مجھے

میرے درہم بانٹ کر سالوں میں وہ
جوتا تک لینے نہیں دیتی مجھے

آج تو برہم نہیں اس کے مزاج
آج کیوں کھانا نہیں دیتی مجھے

ہو کے چپ لگتی ہے وہ کیسی حسیں
بول کر جینے نہیں دیتی مجھے

خود تو کر لیتی ہے وہ سولہ سنگھار
منھ تلک دھونے نہیں دیتی مجھے

اہلیہ سے بس شکایت ہے یہی
اہلیہ جینے نہیں دیتی مجھے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شاہ صاحب عاطف تو بادشاہ ہیں ۔ انہیں تین چار خون معاف ہیں ۔ لیکن یہ آپ کیوں بغیر قافیہ کے غزل/ہزل لکھ رہے ہیں بھائی ؟
پہلے سوچا تھا کہ قافیہ کا اہتمام کروں۔ لیکن عاطف بھائی کی نظم سے مماثلت رکھنے کے لیے ایسی جسارت کر دی۔ 😊
 
مزےدار پیروڈی ہے ، روفی بھائی . لیکن خیال رہے کہ یہ پیروڈی آپ کی اہلیہ تک نہ پہنچے . :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شاہ صاحب عاطف تو بادشاہ ہیں ۔ انہیں تین چار خون معاف ہیں ۔ لیکن یہ آپ کیوں بغیر قافیہ کے غزل/ہزل لکھ رہے ہیں بھائی ؟
ظہیر بھائی! اگر دو تین اشعار میں "نہیں" کی جگہ کوئی اس کا قافیہ لایا جائے تو قوافی کا مسئلہ حل ہو جائے گا؟
 
سیما علی

لائبریرین
بہت ہی مزے دار
روفی بھیا بس بھرجائی سے بچائی ۔۔۔جائے
اُسکے لئے کس کی خدمات حاصل کی جائیں 😊😊😊😊
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت ہی مزے دار
روفی بھیا بس بھرجائی سے بچائی ۔۔۔
اُسکے لئے کس کی خدمات حاصل کی جائیں 😊😊😊😊
شکر تو یہ ہے کہ گل یاسمین کا میری بیگم سے رابطہ نہیں ہوتا۔ ورنہ یہاں کلام پوسٹ ہوتا اور اگلے لمحے ہماری سرزنش ہو رہی ہوتی۔ 😊
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہوجائے گا۔ لیکن ایک ہی قافیے کی ا تنی تکرار کوئی اچھا تاثر نہیں چھوڑتی ۔ روایتی طور پر ایک ہی غزل/ہزل میں ایک قافیہ دو تین بار سے زیادہ استعمال نہیں کیا جاتا اور عموماً دیگر اشعار کا فاصلہ درمیان میں رکھ دیا جاتا ہے ۔ صرف ایک ہی قافیے کی اس قدر تکرار عجزِ کلام اور بدذوقی کو ظاہر کرتی ہے ۔ اس سے بہتر ہے کہ نثر لکھی جائے ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شاہ صاحب عاطف تو بادشاہ ہیں ۔ انہیں تین چار خون معاف ہیں ۔ لیکن یہ آپ کیوں بغیر قافیہ کے غزل/ہزل لکھ رہے ہیں بھائی ؟
پہلے سوچا تھا کہ قافیہ کا اہتمام کروں۔ لیکن عاطف بھائی کی نظم سے مماثلت رکھنے کے لیے ایسی جسارت کر دی۔ 😊
مزےدار پیروڈی ہے ، روفی بھائی . لیکن خیال رہے کہ یہ پیروڈی آپ کی اہلیہ تک نہ پہنچے . :)
برادر گرامی محمد عبدالرؤوف !!! شادی شدہ حضرات کے دکھ زیادہ مختلف نہیں ہو تے اہلیہ اور زندگی کو مترادفات میں بدلتے زیادہ دیر نہیں لگتی ۔
تو اہلیہ پکار میں چلاؤں زندگی ۔
باقی رہی ہائے ہائے۔۔۔۔سو وہ دونوں جگہ یکساں تاثیر رکھتی ہیں ۔
 
ویسے آپ کی نظم کی مؤنث ردیف کی وجہ سے یہ حرکت سرزد ہوئی 😊
ایک بار میں نے "زندگی" لفظ کے ساتھ نظم پڑھ کر فوراً "اہلیہ" لفظ کے ساتھ پڑھا تو شروع کے چار پانچ اشعار میں کسی تبدیلی کی بھی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی تھی۔ 😜
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زبردست روؤف بھائی۔
بس کل سے ہم یہی سوچے جا رہے ہیں کہ کیا کیا حسرتیں دل میں چھپا رکھی ہیں۔ کہیں انھی کے بوجھ نے تو بیمار نہ کر رکھا تھا کہ ممکن ہے اسی ایموشنل بلیک میلنگ سے اہلیہ مان جائیں۔
"اہلیہ" موجودہ بھابی ہی ہوئیں نا :roll:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
زبردست روؤف بھائی۔
بہت شکریہ پسند فرمانے کا، سلامت رہیں
بس کل سے ہم یہی سوچے جا رہے ہیں کہ کیا کیا حسرتیں دل میں چھپا رکھی ہیں۔ کہیں انھی کے بوجھ نے تو بیمار نہ کر رکھا تھا کہ ممکن ہے اسی ایموشنل بلیک میلنگ سے اہلیہ مان جائیں۔
🤣🤣🤣🤣🤣🤣 ویسے "ایموشنل بلیک میلنگ" والا اچھا مشورہ دیاہے تم نے 😜
"اہلیہ" موجودہ بھابی ہی ہوئیں نا :roll:
جی ہاں، جی ہاں، موجودہ ، قدیمی اور دائمی 😊
 
Top