پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سندھ کے ایک تباہ شدہ گاؤں کی ایک بدنصیب ماں کا رونا عرش کو بھی ہلا رہا ہو گا۔ لیکن سوئے ہوئے ضمیروں پر جھرجھری بھی نہ ہوئی ہو گی۔ 😢
 

جاسمن

لائبریرین
جنوبی پنجاب کی دریائے سندھ کی نواحی بیلٹ تونسہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان اور صوبہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں اس قدر شدید سیلاب آیا کہ سیلاب میں بہہ جانے والی لاشوں, انسانوں اور جانوروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے.
فوج اور دیگر ادارے جتنی مدد ہوسکتی ہے، کررہے ہیں، لیکن تباہی بہت بڑی ہے اور امدادی کارروائیاں بہت محدود ہیں.
سیاسی جماعتوں اور مین سٹریم میڈیا کے لیے اور بہت سے اہم ایشوز ہیں.
ہم سب کو چاہیے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ان دکھی انسانوں کی مدد کریں.
کسی خاص جماعت یا تنظیمی گروہ کا نام نہیں لیتے, آپ لوگوں کو جو جماعت, تنظیم یا این جی او مناسب لگے ان کے ذریعے یا خود کوہ سلیمان, تونسہ, راجن پور کے علاقوں میں ٹینٹ , کپڑے, صاف پانی اور راشن بھیجنے کی کوشش کیجئے.
مشکل کی گھڑی ہے اور وہاں دکھوں سے چور لوگ مدد کےمنتظر ہیں. ایک دوسرے کے کام آنا لازم ہے. تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، جسم کے کئی حصے شدید تکلیف میں ہیں۔
اللہ سب کی مشکلات آسان فرمائے۔ مدد اور آسانیاں عطا کرے۔
اور اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو.
آمین!
ثم آمین!


IMG-20220823-131825.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
تونسہ کی 300 بستیاں تباہ ہوچکیں۔
بلوچستان ڈوب رہا ہے پنجاب سندھ ہر جگہ بدترین حالات ہیں ۔
مگر میڈیا سے لیکر سوشل میڈیا تک سب سے اہم مسئلہ شہباز گل ۔۔۔۔
حکومت سے لیکر عوام تک کی بے حسی۔۔۔

ہم وہی قوم ہیں نا جو اک زلزلے پر یک جان ہو جاتے تھے ۔۔۔
ہم تو وہ تھے کہ زلزلہ کشمیر میں آئے تو ٹرک بھر بھر کر کراچی سے جاتے تھے۔۔۔
سیلاب پنجاب میں آئے تو پورا ملک تڑپ اٹھتا تھا ۔۔۔۔۔
پورا ملک سسک رہا ہے مگر بے حسی کا ایسا عروج کبھی نہ دیکھا ۔۔۔۔
ہمیں ان سیاستدانوں نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔۔۔
ہمارے دلوں کو پھاڑ دیا ۔۔۔
ہمیں بے حس کر دیا ۔۔۔۔۔۔
ہمیں اپنے اپنے بتوں کی پوجا میں لگا دیا ۔۔۔
ہماری ترجیحات بدل دی گئیں ۔۔۔
ہمارے جذبات مار دیئے گئے ۔۔۔۔۔۔
ہم اندھے بہرے گونگے ہوگئے ۔۔۔۔۔۔
ہمیں ڈوبتے بچوں کی لاشیں ماؤں کی چیخیں ۔۔۔۔ بابوں کے نالے ۔۔۔کچھ سنائی نہیں دے رہے 😭😭😭😭😭
سوال تو ہم سے بھی ہوگا ہم نے کیا کیا ۔۔۔
اللہ ہم پر رحم کر !
اس ملک پر اسکے باسیوں پر رحم کر!
سسکتی ڈوبتی بستیوں کو بچالے مولا !ہم بے بس ہیں کمزور ہیں ۔۔۔
گنہگار ہیں سیاہ کار ہیں ۔۔۔
مگر مالک تیرے ہی ہیں ہمیں اپنے غضب سے ہلاک نہ کر! ۔۔۔
ہمیں ایک کر دے!
ہم پر رحم کردے مولا!
ہمیں اجتماعی توبہ کی توفیق دے !
آمین!
ثم آمین!
یارب العالمین!
 

محمداحمد

لائبریرین
اللہ تعالیٰ سب سیلاب زدگان پر اپنا خاص رحم و کرم فرمائے اور ہم پاکستانیوں کو توفیق عطا فرمائے کہ بقدرِ استطاعت اُن کی مدد کریں۔ آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
بلوچستان کا حال بھی بہت ابتر ہے۔

وہاں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہاں سے خبر ہی نہیں پہنچتی اور ہماری حکومتیں بھی بلوچستان کو کوئی اہمیت نہیں دیتیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
میرے اکاؤنٹ میں اس وقت سوا تین لاکھ سے زیادہ رقم ہے، ہم مسلسل کھانا اور ٹینٹ لے رہے ہیں

لیکن ان جگہوں پر زمینی راستہ ختم ہوگیا ہے، ہمیں کشتیاں چاہئیں جو دستیاب نہیں ہیں۔

کیا کرنا ہے سمجھ نہیں آرہا
حکومتی مشینری کے بغیر گزارہ نہیں ہوگا"
ایک مراسلہ
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میرے اکاؤنٹ میں اس وقت سوا تین لاکھ سے زیادہ رقم ہے، ہم مسلسل کھانا اور ٹینٹ لے رہے ہیں

لیکن ان جگہوں پر زمینی راستہ ختم ہوگیا ہے، ہمیں کشتیاں چاہئیں جو دستیاب نہیں ہیں۔

کیا کرنا ہے سمجھ نہیں آرہا
حکومتی مشینری کے بغیر گزارہ نہیں ہوگا"
ایک مراسلہ
یہ کس علاقے سے متعلق ہے؟
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت سی امدادی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ جن میں سے میرے خیال میں جماعتِ اسلامی کا کام کافی منظم ہوتا ہے۔ اگر ان سے بات کی جائے تو ممکن ہے کچھ بہتری کی صورت نکل آئے۔
 
میرے اکاؤنٹ میں اس وقت سوا تین لاکھ سے زیادہ رقم ہے، ہم مسلسل کھانا اور ٹینٹ لے رہے ہیں

لیکن ان جگہوں پر زمینی راستہ ختم ہوگیا ہے، ہمیں کشتیاں چاہئیں جو دستیاب نہیں ہیں۔

کیا کرنا ہے سمجھ نہیں آرہا
حکومتی مشینری کے بغیر گزارہ نہیں ہوگا"
ایک مراسلہ
کشتیاں تو کرائے پر بھی لی جاسکتی ہیں
 
بلوچستان کا حال بھی بہت ابتر ہے۔

وہاں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہاں سے خبر ہی نہیں پہنچتی اور ہماری حکومتیں بھی بلوچستان کو کوئی اہمیت نہیں دیتیں۔
بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے وہ کیا کررہی ہے؟
 
Top