پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں

یہ تو مجھے نہیں معلوم کہ وہاں کس جماعت کی حکومت ہے۔

البتہ وہاں کا یہ معاملہ ہے کہ وہاں کی سیاسی جماعتیں نوابوں اور وڈیروں کے ہاتھوں میں ہیں۔ اور گزشتہ ادوار میں ہوتا یہ رہا ہے کہ وفاق سے ملنے والے فنڈز عوامی فلاح و بہبود پر نہیں لگائے جاتے اور عوام کی محرومیوں کو وفاق سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ واللہ اعلم

سندھ کا بھی کم و بیش یہی حال ہے۔
اِس بارے میں فوج کو کچھ کرنا چاھئیے بلوچستان اور سندھ کی عوام کے لئے
 
فاخر

محفلین
جنوبی پنجاب کی دریائے سندھ کی نواحی بیلٹ تونسہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان اور صوبہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں اس قدر شدید سیلاب آیا کہ سیلاب میں بہہ جانے والی لاشوں, انسانوں اور جانوروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے.
فوج اور دیگر ادارے جتنی مدد ہوسکتی ہے، کررہے ہیں، لیکن تباہی بہت بڑی ہے اور امدادی کارروائیاں بہت محدود ہیں.
سیاسی جماعتوں اور مین سٹریم میڈیا کے لیے اور بہت سے اہم ایشوز ہیں.
ہم سب کو چاہیے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ان دکھی انسانوں کی مدد کریں.
کسی خاص جماعت یا تنظیمی گروہ کا نام نہیں لیتے, آپ لوگوں کو جو جماعت, تنظیم یا این جی او مناسب لگے ان کے ذریعے یا خود کوہ سلیمان, تونسہ, راجن پور کے علاقوں میں ٹینٹ , کپڑے, صاف پانی اور راشن بھیجنے کی کوشش کیجئے.
مشکل کی گھڑی ہے اور وہاں دکھوں سے چور لوگ مدد کےمنتظر ہیں. ایک دوسرے کے کام آنا لازم ہے. تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، جسم کے کئی حصے شدید تکلیف میں ہیں۔
اللہ سب کی مشکلات آسان فرمائے۔ مدد اور آسانیاں عطا کرے۔
اور اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو.
آمین!
ثم آمین!

IMG-20220823-131825.jpg

میں ہندوستان کے جس خطہ سے تعلق رکھتا ہوں، یعنی صوبہ بہار سے، وہاں بھی ایسے ہی ہولناک سیلاب جسے ’’سیلاب بلا‘‘کہنا چاہیے ،آتا ہے ۔
میں ان لوگوں کی مجبوریاں، تکالیف، دشواریوں کا میں ادراک کر سکتا ہوں کہ ان لوگوں پر کیا بیتی ہے ۔
اللٰہ تعالیٰ تمام متأثرین کی حفاظت فرمائے اور اقتدار کے لیے جنگ لڑنے والے ناکارہ ، کرپٹ، نااہل حکمرانوں کو بھی عار اور شرم کی توفیق دے اور ان کے اندر کی مری ہوئی انسانیت کو زندہ کرے تاکہ اپنے عوام کے لیے کچھ کرسکے ۔ آمین
نہایت ہی افسوسناک تصاویر ہیں، دیکھ کر کلیجہ منھ کو آرہا ہے ۔ مجھے اس وقت حکمرانوں کے ساتھ ساتھ میڈیا پر بھی حیرانی ہے کہ بلوچستان کی کوئی خبر غیر ملکی میڈیا پر نہیں ہے ۔
 
فاخر

محفلین
بلوچستان کا حال بھی بہت ابتر ہے۔

وہاں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہاں سے خبر ہی نہیں پہنچتی اور ہماری حکومتیں بھی بلوچستان کو کوئی اہمیت نہیں دیتیں۔
کیا بلوچستان ملک کا حصہ نہیں ہے؟
کیسی ناکارہ حکومت ہے اور کیسے یہ ناکارہ حکمران ھیں؟ اللٰہ ایسے لوگوں کو غارت کرے، جو اپنے عوام کے نہیں ہیں، تو پھر کس کے ہوں گے؟ یہ صرف اقتدار کے لالچی ہیں۔
 
فاخر

محفلین
بلوچستان ڈوب رہا ہے پنجاب سندھ ہر جگہ بدترین حالات ہیں ۔
مگر میڈیا سے لیکر سوشل میڈیا تک سب سے اہم مسئلہ شہباز گل ۔۔۔۔
حکومت سے لیکر عوام تک کی بے حسی۔۔۔
میں عموماً انٹر نیشنل نیوز کور کرتاہوں، میں یہی دیکھ رہا ہوں کہ شہباز گل ، شہباز شریف اور عمران خان ہی میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں ۔
یہ وہی میڈیا ہے جو دعا زہرا کے نام پر ٹی آر پی بٹورتا ہے ؛لیکن بلوچستان کے عوام کے لیے آواز انہیں اُٹھا سکتے ،لعنت ہے !!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

ان بڑے لوگوں کو چھینک بھی آ جائے تو بریکنگ نیوز بنتی ہے۔ اور عوام الناس کو قبریں بھی میسر نہ ہوں تو کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
ہمارے ایک قریبی علاقے میں سیلاب کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے سیلاب کی وجہ سے خشک جگہ نہ مل رہی تھی کہ ان کی تدفین کی جائے اور دوسری طرف شہباز گل کو زبردستی دلیہ کھلایا جا رہا تھا۔ شہباز گل تو میڈیا پر چھایا رہا۔ لیکن مر جانے والوں کا پرسانِ حال کوئی نہ تھا۔
 
فاخر

محفلین
مسلسل بارش كى وجه سے اس قدر تباہ کن اور بلا خیز سیلاب آیا ہے یا پھر کسی اور وجہ سے ؟
میں نے ایک ویڈیو فیس بک پر دیکھا جس میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ’’یہ دیکھو! زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے انڈیا کا پانی پاکستان کی طرف سرحد پار کرکے جا رہا ہے؟ ‘‘ اس کی کیا حقیقت ہے؟
کیا سچ مچ انڈیا کی طرف سے پانی زیادہ چھوڑا گیا ہے، یا پھر مسلسل بارش کی وجہ سے یہ صورتحال قائم ہوئی ہے۔ ؟؟
 
محمداحمد

اصل مسئلہ تو زیادہ بارش ہی ہے۔

انڈیا کی طرف سے بغیر اطلاع پانی چھوڑ دینے کی خبر بھی اکثر سننے میں آتی ہے۔ تاہم اس وقت مستقل بارشیں تکلیف کا باعث بن رہی ہیں۔

اللہ رحم فرمائے ۔ آمین
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مسلسل بارش كى وجه سے اس قدر تباہ کن اور بلا خیز سیلاب آیا ہے یا پھر کسی اور وجہ سے ؟
میں نے ایک ویڈیو فیس بک پر دیکھا جس میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ’’یہ دیکھو! زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے انڈیا کا پانی پاکستان کی طرف سرحد پار کرکے جا رہا ہے؟ ‘‘ اس کی کیا حقیقت ہے؟
کیا سچ مچ انڈیا کی طرف سے پانی زیادہ چھوڑا گیا ہے، یا پھر مسلسل بارش کی وجہ سے یہ صورتحال قائم ہوئی ہے۔ ؟؟
انڈیا بھی ایسی حرکتیں کرتا رہتا ہے لیکن اس مرتبہ تو مسلسل بارش نے حالات خراب کر دیے۔ اور یہ حالات ان علاقوں میں زیادہ ابتر ہیں جہاں سے دریا اور نہریں گزر رہی ہیں یا پھر جو پہاڑی علاقے ہیں۔
ہمارا علاقے میں مشرقی طرف دریائے سندھ ہے اور کچھ فاصلے پر دریائے چناب گزر رہا ہے۔ اور مغربی جانب دو بڑی بڑی نہریں۔ اور تھوڑا اور مغرب میں جائیں تو کوہ سلیمان کا پہاڑی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ جہاں سے رود کوہیوں کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔ ہر طرف سے سیلاب کا پانی تو آ ہی رہا ہے اوپر سے بادل بھی اپنا قہر برسا رہے ہیں۔ مسلسل بارشیں، جن کے گھر ڈھے گئے ہیں۔ وہ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں اور اوپر سے بارش۔۔۔۔
Fa3-Fc6-ZXk-Ackh16-jpeg.jpg
 
اُلٹے ہاتھ پر جو بھیڑ کھڑا ہوا ہے بیچارہ وہ بھی پلاسٹک میں آنا چاہ رہا ہے اللہ پاک آسانی پیدا فرمائے آمین
 
مسلسل بارش كى وجه سے اس قدر تباہ کن اور بلا خیز سیلاب آیا ہے یا پھر کسی اور وجہ سے ؟
میں نے ایک ویڈیو فیس بک پر دیکھا جس میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ’’یہ دیکھو! زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے انڈیا کا پانی پاکستان کی طرف سرحد پار کرکے جا رہا ہے؟ ‘‘ اس کی کیا حقیقت ہے؟
کیا سچ مچ انڈیا کی طرف سے پانی زیادہ چھوڑا گیا ہے، یا پھر مسلسل بارش کی وجہ سے یہ صورتحال قائم ہوئی ہے۔ ؟؟
سیلاب کے سلسلے میں ہندوستان پر مکمل ذمہ داری ڈال دینا غلط ہو گا ۔ اول تو یہ کہ یہ بارشیں ہمارے عمومی طور پر اس موسم کی بارشوں کا تین سے چار گنا ہیں جنہیں سنبھالنے کے لیئے بنیادی ڈھانچہ تیار ہی نہیں ہے ۔ دوسرے ہندوستان سے آنے والا پانی کم از کم قانونی مدت کے نوٹس یعنی چھتیس گھنٹے کے نوٹس پر چھوڑا گیا ہے ۔ یقینا ادھر بھی بارشوں کا یہی سپیل ہوگا جو ڈیموں کے لئے خطرہ ہو سکتا ہے۔ ایسے میں وہ پانی روک کر رکھیں گے تو اپنے ڈیمز کو ایک سلسلہ وار تباہی کے خطرے سے دوچار کرتے ہیں ۔لہذا ہندوستان پر الزام نہیں دھرا جا سکتا ۔ اگر کوئی مجرم ہے تو سندھ ، بلوچستان اور وفاق کی حکومتیں ہیں جو مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ بڑی حد تک سرکاری ذمہ داران کی کرپشن ، وڈیرہ شاہی ، سرداری نظام بھی اس میں ذمہ دار ہے ۔ کیونکہ اپنے علاقوں میں ان کے اثر و رسوخ سے کام رک جاتے ہیں مطلب ایسی جگہ زندگی کو پنپنے ہی نہیں دیا جاتا جہاں ان میں سے کسی کا بھی مفاد عوامی مفاد سے ٹکرا رہا ہو۔
 
آج ہی ہندوستان سے ایک لاکھ چوہتر ہزار کیوسک پانی مزید چھوڑے جانے کی اطلاع دے دی گئی ہے ۔ یہ اطلاع قانون میں موجود زیادہ سے زیادہ دو ہفتے قبل اور کم از کم چھتیس گھنٹے قبل دی جانی چاہیئے ۔ اب یہ اطلاع ہمیں چھتیس گھنٹے قبل دے دی گئی ہے ۔ قانون کے مطابق ہندوستان نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے گو کہ یہ وقت کی آخری کم از کم حد پر ہے لیکن ہم قانونا اعتراض نہیں کر سکتے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
خبر: ڈی سی نوشہرہ کی شہریوں کو وارننگ: جی ٹی روڈ تین سے چار فٹ تک پانی میں ڈوب جائے گا۔ شہریوں سے ضلع چھوڑنے کی اپیل۔😢
 
بلوچستان کے تمام راستے ، درے ، پل بہہ چکے ہیں ۔ زمینی رابطہ ، مواصلاتی رابطے سب ختم ہو چکے ہیں اب صرف ایران اور افغانستان کے راستے سے مدد پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے کمشنر مکران ڈویژن، کمشنر رخشان ڈویژن اور سرحدی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ ایران سے ایل پی جی اور اشیائے خورد و نوش کی ترسیل کو آسان بنایا جائے۔محکمے نے ہدایت کی ہے کہ ایران کے سرحدی حکام کے ساتھ رابطہ کر کے ایل پی جی اور اشیاء خورد و نوش کی ایران سے سپلائی کو نہ صرف برقرار رکھا جائے بلکہ اس میں اضافہ بھی کیا جائے-
سرکاری اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مقصد سیلاب کے باعث ذرائع آمد و رفت بند ہونے کے باوجود بھی لوگوں کو خوراک اور ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top