نتائج تلاش

  1. نیرنگ خیال

    شاید میں تھک گیا ہوں۔۔۔۔

    گھڑی کی سوئیاں لگ بھگ چھ بجا رہی تھیں، سکرم میٹنگ کا اختتام ہوااور آج میں مزید بیٹھنے کے موڈ میں نہ تھا کیونکہ تھکاوٹ کی وجہ ذہن پر بھی بوجھ محسوس کر رہا تھا- یہ تھکن صرف آج کی نہیں تھی، دفتر میں موجودہ ریلیز (جو کہ پچھلے تقریبا آٹھ ماہ سے جاری تھی) میں کام کے پریشر اورلیٹ سٹنگ معمول بن چکا تھا-...
  2. نیرنگ خیال

    دیدۂ یعقوب از منشا یاد

    دیدۂ یعقوب از منشا یاد بیٹا اپنی آمد کے متعلق بتا رہا تھا مگر مجھے اس سے زیادہ دلچسپی نہیں تھی کہ وہ کس طرح آئے… پیاسی زمین کو اس سے کیا کہ بادل مشرق سے آئے یا مغرب سے؟ اسے تو بارش چاہیے۔ میرے لیے وہی فضائی کمپنی سب سے اچھی تھی جو اسے گھر لے آئے۔ اگرچہ ساتویں آٹھویں روز ہم اس کی آواز تو سن لیتے...
  3. نیرنگ خیال

    اقتباسات از جون ایلیا

    ہم دیکھ رہے ہیں کہ مدتوں سے ہمارے شہروں میں دانش و فن سے معاندانہ بیگانگی اختیار کر لی گئی ہے۔ ہمیں چاروں طرف سے ایک ہجوم گھیرے ہوئے ہے۔ ایک ہجوم جو نہ سنتا ہے نہ سمجھتا ہے۔ ہماری بستیوں میں ایک عجیب و غریب نسل پیدا ہوگئی ہے۔ اس نسل کے پاس نہ حافظہ ہے اور نہ تخیل۔ جو ماضی کے قابل ہے اور نہ...
  4. نیرنگ خیال

    ناصر کاظمی اب اُن سے اور تقاضائے بادہ کیا کرتا

    اب اُن سے اور تقاضائے بادہ کیا کرتا جو مل گیا ہے میں اُس سے زیادہ کیا کرتا بھلا ہوا کہ ترے راستے کی خاک ہوا میں یہ طویل سفر پا پیادہ کیا کرتا مسافروں کی تو خیر اپنی اپنی منزل تھی تری گلی کو نہ جاتا تو جادہ کیا کرتا تجھے تو گھیرے ہی رہتے ہیں رنگ رنگ کے لوگ ترے حضور مرا حرفِ سادہ کیا کرتا بس...
  5. نیرنگ خیال

    ناصر کاظمی تیری زلفوں کے بکھرنے کا سبب ہے کوئی

    تیری زلفوں کے بکھرنے کا سبب ہے کوئی آنکھ کہتی ہے ترے دل میں طلب ہے کوئی آنچ آتی ہے ترے جسم کی عریانی سے پیرہن ہے کہ سلگتی ہوئی شب ہے کوئی ہوش اڑانے لگیں پھر چاند کی ٹھنڈی کرنیں تیری بستی میں ہوں یا خوابِ طرب ہے کوئی گیت بنتی ہے ترے شہر کی بھرپور ہوا اجنبی میں ہی نہیں تو بھی عجب ہے کوئی لیے...
  6. نیرنگ خیال

    محفل بعنوان تذکرہ و تشہیرِ اردو

    گزشتہ ہفتے کے کسی دن میں اپنے بستر پر دراز تھا کہ فون نے کانپنا شروع کر دیا۔ دیکھا تو اسلام آباد کے ایک نمبر سے کال تھی۔ اٹھایا۔۔ دوسری جانب سر سید زبیر تھے۔ فرمانے لگے کہ میرے ساتھ الف نظامی بھی تشریف رکھتے ہیں۔ گر مناسب ہو تو آئندہ اتوار 8 ستمبر کو مل بیٹھنے کے ایک پروگرام کو عملی شکل دی...
  7. نیرنگ خیال

    جون ایلیا مجھ کو آپ اپنا پتا دیجیے گا

    مجھ کو آپ اپنا پتا دیجیے گا اور کچھ بھی نہ مجھ سے لیجیے گا آپ بے مثل بے مثال ہوں میں مجھ سِوا آپ کس پر ریجھیے گا آپ جو ہیں ازل سے ہی بے نام نام میرا کبھی تو لیجیے گا آپ بس مجھ میں ہی تو ہیں، سو آپ میرا بے حد خیال کیجیے گا ہے اگر واقعی ہی شراب حرام آپ ہونٹوں سے میرے پیجیے گا انتظاری...
  8. نیرنگ خیال

    قلعہ بلتت (Baltit Fort)

    وادی ہنزہ کی تصاویر والی لڑی میں دیے گئے بیان کے مطابق قلعہ بلتت کی تصاویر پیش خدمت ہیں۔ تعارف: ماضی میں ہنرہ پر جاگیردارانہ نظام حکومت کو یقینی بنانے میں یہ شاندار قلعہ بڑا اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ جس کی بدولت کریم آباد کو ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہا۔ اس قلعہ کی بنیاد تو قریب 700 سو سال...
  9. نیرنگ خیال

    یوم دفاع پاکستان

    قوموں کی داستان عروج و زوال سے مزین ہے۔ چاہے یہ قومی تشخص کی بنیاد مذہب پر ہو یا جغرافیائی حدود پر۔ پاکستان خوش قسمتی سے وہ خطہ ہے کہ جو دونوں دولتوں سے مالا مال ہے۔ خیر تذکرہ اس وقت عروج و زوال کا ہے۔ تو ہر قوم کی تاریخ میں وقت کچھ ایسی گھڑیاں ضرور لاتا ہے۔ جب ذاتی مفاد، جان و مال ملکی و...
  10. نیرنگ خیال

    وادی ہنزہ

    تعارف: ہنزہ گلگت بلتستان (پاکستان) میں واقع ایک انتہائی خوبصورت وادی ہے۔ دریائے ہنزہ کے شمال مغرب میں واقع یہ خوبصورت وادی سطح سمندر سے تقریبا 2500 میٹر(8200 فٹ) بلند ہے۔ یہ وادی قریب 7900 مربع کلومیٹر (3100 مربع میل)پر پھیلی ہوئی ہے۔عالیہ آباد اس کا مرکزی ٹاؤن ہےجبکہ آلتت سیاحوں کے لیے سب سے...
  11. نیرنگ خیال

    صحرا فطرت

    کچھ منتشر خیالات۔۔۔ صحرا سحر سے بھرا ہے۔۔ ۔۔ گر کسی نے رات کو صحرا میں قیام کیا ہے۔ تو وہ صحرا کی دلنشیں راتوں کے گیت گاتا نظر آئے گا۔ اور گر کسی کا واسطہ محض نخلستان سے پڑا ہے۔ تو وہ آپ کو کھجور کے درختوں اور میٹھے پانی کے چشموں کے گن گاتا نظر آئے گا۔ صحرا کی دھوپ کا شکار آپ کو صحرا کی تپش،...
  12. نیرنگ خیال

    اٹل حقیقت برائے مرد حضرات

    مرد حضرات کا صرف اس لیے لکھا ہے کہ میرا ذاتی اور عمومی مشاہدہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورت تندور پر روٹی لینے شاذ ہی جاتی ہے۔
  13. نیرنگ خیال

    شو کمار بٹالوی اک سفر

    اوہ وی شہروں آرہی سی میں وی شہروں آرہیا ساں یکا ٹریا جا رہیا سی دور لہندے دی خشک ٹہنی تے دور پھل سورج دا اجے کملا رہیا سی اوہدے تے میرے وچا لے وتھ سی فیر وی مینوں سیک اوہدا آرہیا سی یکے والا ہولی ہولی گا رہیا سی یکا ٹریا جا رہیا سی دوویں کنڈھے سانولی جہی سڑک دے اوہدے بلھاں وانگ پئے سی پھر کدے...
  14. نیرنگ خیال

    جاوید اختر کی شاعری - پیڑ سے لپٹی سوچ کی بیل از پروفیسر گوپی چند نارنگ

    جاوید اختر کی شاعری پیڑ سے لپٹی سوچ کی بیل پروفیسر گوپی چند نارنگ ’ہوگا کوئی ایسا بھی کہ غالب کو نہ جانے، شاعر تووہ اچھا ہے پہ بدنام بہت ہے‘۔ یہاں غالب نے شخص کو شاعری سے جدا کیا ہے ،جبکہ جو شخصیت کا نشیب وفراز ہے یا زندگی کی واردات ہے وہ تو شاعری میں جھانکے گی ہی لیکن شاعری محض آئینۂ ذات بھی...
  15. نیرنگ خیال

    انسانیت کی تین خدمات

    پاکستانی عوام کی انسانیت کے لیے تین خدمات ایسی ہیں۔ جن کو ہر پیروجواں اپنا فرض اولیں سمجھ کر سرانجام دیتا ہے۔ اور اس کی بدولت دنیا میں کوئی قوم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی۔۔۔ 1 - بھائی جی! موٹر سائیکل کا اسٹینڈ اوپر کر لیں۔۔:evil: 2 - بھائی جی! موٹر سائیکل کی لائٹ بند کر لیں۔۔:twisted: 3 -...
  16. نیرنگ خیال

    فرق۔۔۔۔۔

    حد نہیں ہوگئی یار۔۔۔۔ اِک ہم ہیں کہ ۔۔۔ چند سالوں میں دنیا ہی اجڑ گئی۔۔۔ اور ذرا ادھر دیکھو
  17. نیرنگ خیال

    کوچۂ شاپراں

    الحمد اللہ آج وہ دن آ پہنچا ہے۔۔ جب محفل کے نئے اور پرانے لوگ شاپروں سے نہ صرف واقف ہوچکے ہیں۔ بلکہ ان کے استعمال میں (پہلے سے ہی طاق تھے) مہارت تو رکھتے تھے۔ لیکن اپنی صلاحیت کو عوام کے سامنے کوئی نام دینے سے قاصر تھے۔ لیکن آج وہ سر اٹھا کر شاپر کروانے کے نہ صرف نت نئے طریقوں سے آگاہ ہیں۔ بلکہ...
  18. نیرنگ خیال

    گونگی بدمعاشی

    بیوی 15 منٹ تک اپنے خاموش شوہر پر بلند آواز سے گرجنے کے بعد بولی: میں لڑائی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن تمہاری گونگی بدمعاشی کی وجہ سے گھر جہنم بنتا جا رہا ہے
  19. نیرنگ خیال

    میں کیا اے کوئی گل تے نئیں ناں از صابر علی صابرؔ

    میں کیا اے کوئی گل تے نئیں ناں چپ مسئلے دا حل تے نئیں ناں میرے دل چوں نکل وی سکنا اے دل کوئی دلدل تے نئیں ناں منیاں بندے اکوں جئے نئیں پر تیرے گل ٹل تے نئیں ناں عشق توں میں انجان ای سئی پر تینوں وی کوئی ول تے نئیں ناں میں کیندا لہو اکوں جئے نیں او کیندا اے کھل تے نئیں ناں دنیا میرے توں باغی...
  20. نیرنگ خیال

    ساحر شاہکار

    مصور میں ترا شاہکار واپس کرنے آیا ہوں اب ان رنگین رخساروں میں تھوڑی زردیاں بھردے حجاب آلود نظروں میں ذرا بے باکیاں بھر دے لبوں کی بھیگی بھیگی سلوٹوں کومضمحل کردے نمایاں رنگِ پیشانی پہ عکس سوزِ دل کر دے تبسم آفریں چہرے میں کچھ سنجیدہ پن بھر دے جواں سینے کی مخروطی اٹھانیں سرنگوں کر دے گھنے...
Top