ناصر کاظمی تیری زلفوں کے بکھرنے کا سبب ہے کوئی

نیرنگ خیال

لائبریرین
تیری زلفوں کے بکھرنے کا سبب ہے کوئی
آنکھ کہتی ہے ترے دل میں طلب ہے کوئی

آنچ آتی ہے ترے جسم کی عریانی سے
پیرہن ہے کہ سلگتی ہوئی شب ہے کوئی

ہوش اڑانے لگیں پھر چاند کی ٹھنڈی کرنیں
تیری بستی میں ہوں یا خوابِ طرب ہے کوئی

گیت بنتی ہے ترے شہر کی بھرپور ہوا
اجنبی میں ہی نہیں تو بھی عجب ہے کوئی

لیے جاتی ہیں کسی دھیان کی لہریں ناصؔر
دور تک سلسلۂ تاکِ طرب ہے کوئی​
 

طارق شاہ

محفلین
ہوش اُڑانے لگیں پھر چاند کی ٹھنڈی کِرنیں
تیری بستی میں ہُوں یا خوابِ طرب ہے کوئی

لِیئے جاتی ہیں کِسی دھیان کی لہریں ناصر
دُور تک سلسلۂ تاکِ طرب ہے کوئی


بہت خُوب انتخاب صاحب !
تشکّر شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں :)
 

عمر سیف

محفلین
آنچ آتی ہے ترے جسم کی عریانی سے
پیرہن ہے کہ سلگتی ہوئی شب ہے کوئی

واہ بہت خوب شئیرنگ نیرنگ ۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جناااااب :)

ہوش اُڑانے لگیں پھر چاند کی ٹھنڈی کِرنیں
تیری بستی میں ہُوں یا خوابِ طرب ہے کوئی

لِیئے جاتی ہیں کِسی دھیان کی لہریں ناصر
دُور تک سلسلۂ تاکِ طرب ہے کوئی


بہت خُوب انتخاب صاحب !
تشکّر شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں :)
شاہ صاحب۔۔۔ شکرگزار ہوں :)

آنچ آتی ہے ترے جسم کی عریانی سے
پیرہن ہے کہ سلگتی ہوئی شب ہے کوئی

واہ بہت خوب شئیرنگ نیرنگ ۔۔۔
شکریہ عمر بھائی :)

سرکااااار۔۔۔۔ :)
 

عمراعظم

محفلین
ہوش اڑانے لگیں پھر چاند کی ٹھنڈی کرنیں
تیری بستی میں ہوں یا خوابِ طرب ہے کوئی

واہ نین بھائی۔ لاجواب انتخاب۔۔۔ شراکت کے لیئے شکریہ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
گیت بنتی ہے ترے شہر کی بھرپور ہوا
اجنبی میں ہی نہیں تو بھی عجب ہے کوئی

واہ واہ واہ

کیا اچھا انتخاب ہے ۔ بہت خوب ۔۔۔۔!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہوش اڑانے لگیں پھر چاند کی ٹھنڈی کرنیں
تیری بستی میں ہوں یا خوابِ طرب ہے کوئی

واہ نین بھائی۔ لاجواب انتخاب۔۔۔ شراکت کے لیئے شکریہ۔
سرکار انتخاب کو سراہنے پر ازحد تشکر۔۔۔ :)

گیت بنتی ہے ترے شہر کی بھرپور ہوا
اجنبی میں ہی نہیں تو بھی عجب ہے کوئی

واہ واہ واہ

کیا اچھا انتخاب ہے ۔ بہت خوب ۔۔۔ ۔!
جناب بہت شکریہ :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
نین بھیا کیا ہی ظالم غزل منتخب کی ہے قبلہ ناصر کاظمی کی۔

تیری زلفوں کے بکھرنے کا سبب ہے کوئی
آنکھ کہتی ہے ترے دل میں طلب ہے کوئی
آہا۔۔۔ کیا خوب مطلع ہے

آنچ آتی ہے ترے جسم کی عریانی سے
پیرہن ہے کہ سلگتی ہوئی شب ہے کوئی
پیرہن ہے کہ سلگتی ہوئی شب ہے کوئی
لاجواب
سلگتی ہوئی شب ۔۔۔۔۔۔۔
کیا کہنے ناصر کے


ہوش اڑانے لگیں پھر چاند کی ٹھنڈی کرنیں
تیری بستی میں ہوں یا خوابِ طرب ہے کوئی
کیا خوب اندازِ بیان ہے

گیت بنتی ہے ترے شہر کی بھرپور ہوا
اجنبی میں ہی نہیں تو بھی عجب ہے کوئی
لیے جاتی ہیں کسی دھیان کی لہریں ناصؔر
دور تک سلسلۂ تاکِ طرب ہے کوئی
دل پہ نقش ہو گئے یہ دو اشعار
واہ واہ واہ
سبحان اللہ
کیا جہانِ معنی سمویا ہے اپنے خاص انداز میں ناصر نے!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نین بھیا کیا ہی ظالم غزل منتخب کی ہے قبلہ ناصر کاظمی کی۔

تیری زلفوں کے بکھرنے کا سبب ہے کوئی
آنکھ کہتی ہے ترے دل میں طلب ہے کوئی
آہا۔۔۔ کیا خوب مطلع ہے

آنچ آتی ہے ترے جسم کی عریانی سے
پیرہن ہے کہ سلگتی ہوئی شب ہے کوئی
پیرہن ہے کہ سلگتی ہوئی شب ہے کوئی
لاجواب
سلگتی ہوئی شب ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
کیا کہنے ناصر کے


ہوش اڑانے لگیں پھر چاند کی ٹھنڈی کرنیں
تیری بستی میں ہوں یا خوابِ طرب ہے کوئی
کیا خوب اندازِ بیان ہے

گیت بنتی ہے ترے شہر کی بھرپور ہوا
اجنبی میں ہی نہیں تو بھی عجب ہے کوئی
لیے جاتی ہیں کسی دھیان کی لہریں ناصؔر
دور تک سلسلۂ تاکِ طرب ہے کوئی
دل پہ نقش ہو گئے یہ دو اشعار
واہ واہ واہ
سبحان اللہ
کیا جہانِ معنی سمویا ہے اپنے خاص انداز میں ناصر نے!
واہ منے۔۔۔ بڑی تفصیلی داد دی ہے انتخاب کو اور شاعر کو۔۔۔۔ شکریہ :)
 
Top