صحرا فطرت

نیرنگ خیال

لائبریرین
کچھ منتشر خیالات۔۔۔
صحرا سحر سے بھرا ہے۔۔ ۔۔ گر کسی نے رات کو صحرا میں قیام کیا ہے۔ تو وہ صحرا کی دلنشیں راتوں کے گیت گاتا نظر آئے گا۔ اور گر کسی کا واسطہ محض نخلستان سے پڑا ہے۔ تو وہ آپ کو کھجور کے درختوں اور میٹھے پانی کے چشموں کے گن گاتا نظر آئے گا۔ صحرا کی دھوپ کا شکار آپ کو صحرا کی تپش، جلن اور دور دور تک سایہ نہ ہونے کی شکایت کرتا ملے گا۔۔۔ وہ سراب کے متعلق بھی آپ کو بتائے گا۔ اور پیاس کی شدت کا بیان بھی اسی کے لبوں سے جاری ہوگا۔

کچھ لوگ صحرا کی طرح ہوتے ہیں۔ ان کی ذات اپنی تمام تر خوبصورتیوں اور خوبیوں کے باوجود ہر اک کے لیے مختلف ہوتی ہے۔ کچھ لوگ انہیں شبِ صحرا کی مانند سمجھ لیتے ہیں۔ جہاں ٹھنڈک، خاموشی اور خوبصورتی ہے۔ دلفریب مناظر ہیں۔ اور دل کو موہ لینے والا سکون۔ کچھ لوگ انہیں نخلستان سمجھ لیتے ہیں۔ جہاں کھجوراور پانی کی فراوانی ہے۔ چلچلاتی دھوپ میں سایہ ڈھونڈنے کو وہاں آ بیٹھتے ہیں۔ سکون اور نعمتوں کی فراوانی کو سب کچھ سمجھ لیتے ہیں۔ اور کچھ لوگوں نے ان کو ہر رنگ میں یکتا دیکھا ہوتا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ بظاہر نخلستان دکھائی دینے والا۔۔ رات کے صحرا کی مانند پرسکون و دلفریب حقیقت میں کس قدر جھلسا ہے۔ کیسے کیسے غم کے سورج ہیں جو آگ برسا رہے ہیں۔ کیسے بکھرے ارادوں کی شکست کا طوفان ہے۔ جو شخصیت کے ٹیلوں کو تہہ وبالا کیے جا رہا ہے۔

صحرا فطرتوں کی اک اور خوبی اوج کمال پر ہوتی ہے۔ جتنا مرضی غبار آئے۔ طوفاں اٹھے۔ ان کی سرحد پر بس ہلکے ہلکے آثار ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔ کبھی یہ اپنے گردو غبار اور طوفان سے بیرون ذات کچھ نقصان نہیں دیتے۔ سمندر فطرت لوگوں کے بالکل برعکس۔ سمندر میں جب طوفان آتا ہے۔ تو اپنی سرحد توڑ کر نکل آتا ہے۔ باہر کے ماحول کو ڈبو دیتا ہے۔ اور جب واپس جاتا ہے۔ تو اپنے ساتھ لائے غم اور خوشیوں کا باعث بننے والوں کو باہر ہی چھوڑ جاتا ہے۔ پرواہ نہیں کرتا۔۔۔ کہ انکا کیاہوگا۔۔ صحرا فطرت اپنے غم اور خوشی کا باعث چیزوں کا اپنی ذات سے باہر نہیں جانے دیتے۔ وہ اس معاملے میں بہت احتیاط پسند ہوتے ہیں۔ سمندر فطرت کی طرح بے پرواہ نہیں۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
خوبصورت خیالات پر مبنی، بامعنی الفاظ لئے ہوئے ایک متاثر کن تحریر۔ ماشاء اللہ!
سر بہت شکرگزار ہوں۔۔ اور باعث خوشی ہے یہ امر کہ تحریر پسندیدگی کی مسند پر جلوہ افروز ہوئی :)

بہت اچھے نین .............
شکریہ چیمہ صاحب۔۔۔ :)
 
عمراعظم

محفلین
دلنشیں تحریر۔ ذات کے صحرا ؤں کی بھی سیر کروادی ۔ بہت سی داد قبول فرمائیں۔

میری زندگی کا بڑا حصہ کسی نہ کسی طرح صحراؤں سے منسلک رہا۔پندرہ بیس سال پہلے ایک عزیز ہستی کو لکھے گئے چند الفاظ ملاحظہ ہوں۔۔۔۔ "آپ میرے جسم و جاں کے سُلگتے صحرا کے لیئے بارش کے وہ پہلے قطرے ثابت ہوئے ہیں جو میری پیاسی زمین میں ہمیشہ کے لیئے جذب ہو کر رہ گئے ہیں۔ا ب آپ کہیں بھی ہوں آپ کا مستقل قیام تو مجھ میں ہی رہے گا۔
 
نایاب

لائبریرین
کلاسیک ۔۔۔۔۔۔۔۔
خیال بھائی آپ کی سب تحریروں کی سرتاج تحریر ہے یہ ۔ بلاشبہ
صحرا کا استعارہ اور ذکر ہمہ صفت حضرت انسان کا ۔۔۔۔۔ بہت عمدگی کے ساتھ صحرا کی خصوصیات کا انسانی شخصیت کے ساتھ تقابل کیا ۔
صحرا کی ریت کو سچ میں آئینہ بنا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحرا کی چار چاندنی راتیں چوبیس دن کی کلفت و اذیت کا ثمر ہوتی ہیں ۔ اور صحرا کا یہی " سحر " اپنے اسیروں کو اپنے سے باہر نکلنے ہی نہیں دیتا ۔
دھوپ میں تو صحرا سراب بھرے تماشے دکھاتا ہے ۔ اور چاندنی رات سحر انگیز فسوں پھیلاتی ہے ۔
بہت دعائیں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دلنشیں تحریر۔ ذات کے صحرا ؤں کی بھی سیر کروادی ۔ بہت سی داد قبول فرمائیں۔

میری زندگی کا بڑا حصہ کسی نہ کسی طرح صحراؤں سے منسلک رہا۔پندرہ بیس سال پہلے ایک عزیز ہستی کو لکھے گئے چند الفاظ ملاحظہ ہوں۔۔۔ ۔ "آپ میرے جسم و جاں کے سُلگتے صحرا کے لیئے بارش کے وہ پہلے قطرے ثابت ہوئے ہیں جو میری پیاسی زمین میں ہمیشہ کے لیئے جذب ہو کر رہ گئے ہیں۔ا ب آپ کہیں بھی ہوں آپ کا مستقل قیام تو مجھ میں ہی رہے گا۔
واہ سرکار۔۔۔ لاجواب جملہ ہے :)
اور تحریر کی پسندیدگی پر شکرگزار ہوں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب جناب۔ آپ کے کچھ نیم فلسفیانہ جملے مزہ دے گئے۔ میاں منسلک تو کر دیا کرو۔
مہدی صاحب تحریر کو پسند کرنے پر شکرگزار ہوں۔ اور انسلاک کی بابت آئندہ خیال رکھوں گا۔ امید ہے آئندہ تحریروں میں انسلاک طبع پر بار نہ ہوگا۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کلاسیک ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
خیال بھائی آپ کی سب تحریروں کی سرتاج تحریر ہے یہ ۔ بلاشبہ
صحرا کا استعارہ اور ذکر ہمہ صفت حضرت انسان کا ۔۔۔ ۔۔ بہت عمدگی کے ساتھ صحرا کی خصوصیات کا انسانی شخصیت کے ساتھ تقابل کیا ۔
صحرا کی ریت کو سچ میں آئینہ بنا دیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
صحرا کی چار چاندنی راتیں چوبیس دن کی کلفت و اذیت کا ثمر ہوتی ہیں ۔ اور صحرا کا یہی " سحر " اپنے اسیروں کو اپنے سے باہر نکلنے ہی نہیں دیتا ۔
دھوپ میں تو صحرا سراب بھرے تماشے دکھاتا ہے ۔ اور چاندنی رات سحر انگیز فسوں پھیلاتی ہے ۔
بہت دعائیں
واہ نایاب بھائی۔۔۔ کچھ ایسا ہی لکھنا چاہ رہا تھا۔۔۔ مگر اس قدر دسترس نہ تھی کہ سمندر کو کوزے میں بند کر دیتا۔۔۔ :)
آپ کی محبت ہے جو اس حقیر کے ٹوٹے پھوٹے جملے بھی پسندیدگی کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب۔ (y)
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ! :)

پہلی پوسٹ کی فلسفیانہ تحریر سمجھنا اس جملے :hypnotized: کو سمجھنے کے مقابلے میں بالکل بھی مشکل نہیں تھا۔ اب اگر آپ اسے سلیس زبان میں لکھ سکیں تو شاید سمجھ میں آ جائے۔
مہدی صاحب تحریر کو پسند کرنے پر شکرگزار ہوں۔ اور انسلاک کی بابت آئندہ خیال رکھوں گا۔ امید ہے آئندہ تحریروں میں انسلاک طبع پر بار نہ ہوگا۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب۔ (y)
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ! :)

پہلی پوسٹ کی فلسفیانہ تحریر سمجھنا اس جملے :hypnotized: کو سمجھنے کے مقابلے میں بالکل بھی مشکل نہیں تھا۔ اب اگر آپ اسے سلیس زبان میں لکھ سکیں تو شاید سمجھ میں آ جائے۔
بہت بہت شکریہ فرحت۔۔۔ آپ کی حوصلہ افزائی کا۔۔۔ :)
اب رہی بات منسلک کرنے کی۔۔۔ تو بھئی حکم حاکم یہ تھا کہ "ٹیگ" کیوں نہیں کیا۔۔ اور اس خاکسار نے عرض گزاری کہ آئندہ خیال رکھے گا۔ اور پرامید ہے کہ ہماری تحریر میں کیا گیا "ٹیگ" باعث کوفت نہ ہوگا۔ :)
 
شکریہ۔ اب کچھ کچھ سمجھ آ گیا ہے۔ :peacesign:
 
باباجی

محفلین
بہت خوب نینی
صحرا کی سطح و گہرائی کی بابت خوب کہہ گئے تم
صحرا کا سکوں، اس کی رات کا فسوں
جو اس کا شکار ہوگیا ۔۔۔۔بس گیا
 
Top