1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $413.00
    اعلان ختم کریں

جون ایلیا مجھ کو آپ اپنا پتا دیجیے گا

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 7, 2013

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    مجھ کو آپ اپنا پتا دیجیے گا
    اور کچھ بھی نہ مجھ سے لیجیے گا

    آپ بے مثل بے مثال ہوں میں
    مجھ سِوا آپ کس پر ریجھیے گا

    آپ جو ہیں ازل سے ہی بے نام
    نام میرا کبھی تو لیجیے گا

    آپ بس مجھ میں ہی تو ہیں، سو آپ
    میرا بے حد خیال کیجیے گا

    ہے اگر واقعی ہی شراب حرام
    آپ ہونٹوں سے میرے پیجیے گا

    انتظاری ہوں اپنا میں دن رات
    اب مجھے آپ بھیج دیجیے گا

    آپ مجھ کو بہت پسند آئیں
    آپ میری قمیص سیجیے گا

    دل کے رشتے ہیں جون جھوٹ کے رشتے
    یہ معمّا کبھی نہ بوجھیے گا

    ہے میرے جسم و جان کا ماضی کیا
    مجھ سے بس یہ کبھی نہ پوچھیے گا

    مجھ سے میری کمائی کا سرِ شام
    پائی پائی حساب لیجیے گا

    زندگی کیا ہے اک ہُنر کرنا
    سو قرینے سے زہر پیجیے گا

    میں جو ہوں جون ایلیا ہوں جناب
    اس کا بے حد لحاظ کیجیے گا

    ایک نقطہ نہ بھولئے گا کبھی
    مرتے رہیے گا اور جی جیے گا

    ہوس جاوداں ہیں آپ میری
    اب تو جم جم جناب جی جیے گا
    محمد بلال اعظم غزل یہاں شائع کر دی ہے۔۔۔ دیکھ لیجیے گا۔ :)
    گر بقیہ احباب کی بصارتوں پر بار نہ ہو تو وہ بھی لطف اندوز ہوجائیں بھلے۔۔۔ :)
     
    • زبردست × 11
    • پسندیدہ × 6
    • دوستانہ × 1
    • پر مزاح × 1
    • متفق × 1
  2. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    سوری بھئی میں اپنا پتہ کسی کو نہی دیتی ہوتی :rolleyes::rolleyes::rolleyes::p:p:p:p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  3. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    خیال بھائی میں ابھی جا کر بھابی کو بتاتی ہوں آپ سب کے پتے شتے پوچھتے پھر رہے ہیں :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  4. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    :) :) تمہارے شہر میں وارد ہونے کا ارادہ ہے۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ اگلا پورا ہفتہ وہیں قیام ہوگا۔۔ لہذا اگر تم دعوت سے بچنا چاہ رہی ہو تو مرضی تمہاری۔۔۔۔۔ :p
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  5. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اس کو پتا ہے کہ اب موبائل کا دور ہے۔۔۔ پتے کوئی نہیں پوچھتا۔۔۔۔ :laugh:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    ت
    سوری وارد کی سم بلکل نہی ہے:laugh::laugh::laugh::laugh: میرے پاس اور ہمارے شہر میں نا سیلاب آیا وا ہے آپ کشتی کا ارینج کر ے آیئے گا :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  7. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    نمبر تو پوچھ رہے ہیں آپ وارد کا بھی زکر کیا تھا اوپر:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  8. عمراعظم

    عمراعظم محفلین

    مراسلے:
    1,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    مجھ سے میری کمائی کا سرِ شام
    پائی پائی حساب لیجیے گا
    واہ جی واہ۔۔۔ کیا فرما نبرداری ہے۔جو بھی اس پرعمل کرے گا اُسے اس بات کا بھی جواب دینا ہو گا کہ باقی مال کہاں چھُپایا ہے۔
    خوبصو رت شراکت نین بھائی۔ سد ا خوش رہیں۔ آمین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    سرکار۔۔۔ جون صاحب نے بھی شاپر کرایا ہے۔۔ یقین مانیے۔۔۔۔ :)
    بہت بہت تشکر۔۔۔ اپنے منا صاحب اس غزل کو ارسال کرنے کا سبب بنے۔۔۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  10. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اففف یعنی کھیل ختم۔۔۔ وارد نہیں ہو سکتا۔۔۔ ہاہاہہاہاہااااااا:laughing:

    اتنے کچے کھیل نہیں کھیلتا میں۔۔۔۔ تم بھلے شکایت لگا لو۔۔۔۔:devil:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    افف خیال بھائی جون انکل کو بھی شاپر بنا دیا ہی ہی ہی:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    :eek::eek::eek::eek::eek::eek:گندے بچے نا بنیں اچھااااااااااااااااااااااا:wasntme:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    لو شاعر حضرات تو ہوتے ہی شاپران ہیں۔۔۔ پہلے یہ لفظ شاپران تھا۔۔ جو بعد میں شاعران بن گیا۔۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

    :eek::eek::eek::eek::eek:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    واہ بہت خُوب میاں -
    ویسے سچ کہوں تو مجھے جون کا نام اور تحریر وشخصیت ان کی سابقہ بیگم زاہدہ حنا پسند ہیں - بی بی کالم لکھیں یا افسانہ
    دل میں گھرکرجاتا ہے - محب علوی نے جون کی نثرکی تعریف میں زمین آسمان ایک کیا تو پڑھنے کا اتفاق ہوا ( شاید کا مقدمہ)
    لیکن زہداہ حنا زاہدہ حنا ہیں ہمارا یہی فیصلہ ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,602
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    زاہدہ حنا واقعی خوب ہیں۔ لیکن جون صاحب کے وہ انشائیے بھی پڑھیے جو انہوں نے سسپنس ڈائجسٹ کے لئے لکھے۔
     
    • متفق متفق × 2
  16. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,602
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    غزل بہت لاجواب ہے ہمیشہ کی طرح۔

    غزل سے مراد شاعری ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  17. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    جی وہ ان کی کتاب میں شائع ہوئے ہیں ایک آدھ ہی پڑھ سکا - کتاب کراچی میں رہ گئی - ارے احمد بھائی اکتوبر میں آپ سے شرف ملاقات ممکن ہے کیا؟
     
  18. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    میاں صنف نازک کی طرف آپ کا جھکاؤ کچھ نیا نہیں۔۔۔:p کبھی شبانہ اعظمی تو کبھی زاہدہ حنا۔۔۔:idontknow: میاں کوئی جوان کا تذکرہ بھی کیجیے۔۔۔:evil: ان بوڑھیوں کی آس پر کیوں جیون کو بھاڑ میں جھونکتے ہیں۔۔۔ :):clown:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,602
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اگر آپ کراچی آ رہے ہیں تو ضرور۔ انشاءاللہ۔ :)
     
    • زبردست زبردست × 1
  20. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ہمارے ذہن میں غزل سے مراد شاعری ہی ہے۔۔۔۔۔ یوں تذکرہ فرما کر ابہام مت پیدا کیجیے۔۔۔۔ :cowboy:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5

اس صفحے کی تشہیر