وادی ہنزہ

نیرنگ خیال

لائبریرین
تعارف: ہنزہ گلگت بلتستان (پاکستان) میں واقع ایک انتہائی خوبصورت وادی ہے۔ دریائے ہنزہ کے شمال مغرب میں واقع یہ خوبصورت وادی سطح سمندر سے تقریبا 2500 میٹر(8200 فٹ) بلند ہے۔ یہ وادی قریب 7900 مربع کلومیٹر (3100 مربع میل)پر پھیلی ہوئی ہے۔عالیہ آباد اس کا مرکزی ٹاؤن ہےجبکہ آلتت سیاحوں کے لیے سب سے معروف جگہ ہے۔ کیوں کہ اس کے گردو نواح سے تمام پہاڑی سلسلے جیسے التر سر، راکاپوشی، ہنزہ چوٹی، پسو چوٹی، دیرن چوٹی اور ببلیموتن چوٹی نظر آتی ہیں۔ اور یہ تمام پہاڑ سطح سمندر سے 6000 میٹر (19685 فٹ) یا اس سے بھی زیادہ بلند ہیں۔

تو کیا خیال ہے دوستو۔۔۔ آج وادی ہنزہ کی سیر ہوجائے۔۔۔۔۔۔۔
پہلے اس ہوٹل کی سیر ہوجائے جہاں ہم نے رہائش رکھی تھی۔۔۔ یا پھر سیدھا مناظر کی طرف جایا جائے
ہمم
ہمم
سوچتے ہیں۔۔۔
چلو پہلے ہوٹل ہی دیکھ لیں۔۔۔ پھر مناظر کی طرف نکلیں گے۔۔۔۔ :)

IMG_7640_zps1537b16c.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ وادی ہنزہ کی تصاویر ہیں۔۔۔ اگلے دھاگے میں قلعہ بلتت کی تصاویر پیش کروں گا۔۔۔ وادی ہنزہ میں بنا یہ قلعہ یقیناً احباب کو پسند آئے گا۔ :) یہ تصاویر کل پیش کی جائیں گی۔۔۔۔ :)
 

عمر سیف

محفلین
کیا دلفریب نظارے ہیں، اللہ کی قدرت کا منہ بولتا ثبوت۔۔۔
زبر و زیر و پیش دست ۔۔۔
سبحان اللہ ۔۔ سواد آگیا ۔۔
 

تلمیذ

لائبریرین
فوٹو گرافی کے نقطہ نظر سے معیاری تصاویر ہیں۔ زیادہ ماہرانہ رائے امجد میانداد یا حاتم راجپوت دے سکتے ہیں۔
ماشاء اللہ! ۔آپ کایہ ہنر اب تک ہماری نظروں سے اوجھل تھا۔ فطری مناظر کی دلفریب عکاسی کو دیکھ کر دل بہت خوش ہوا ہے۔ انہیں دیکھ کر دل میں آتا ہے کہ ہم اپنی زندگی میں اپنے وطن میں موجود قدرت کی کتنے دلکش نظاروں سے محروم رہے ہیں۔
خوبصورت شراکت کا شکریہ۔ حسب وعدہ مزید تصاویر کا انتظار ہے۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
نیرنگ صاحب !
السلام علیکم
شکریہ
اللہ نے یہ خوبصورت وادیاں، یہ پہاڑ، یہ جھرنے یونہی نہیں بنائے۔
اس مفہوم کی قرآنی آیت آپ نے یا دلادی۔جیتے رہو، شاد رہو۔
 
Top