نتائج تلاش

  1. نور وجدان

    صدائیں --- فاطمہ شیخ

    صدائیں جو چلتا جائے کٹھن مسافت اور آزمائش سے کامرانی کے جال بُنتا چلا ہی جائے میں ابنِ آدم میں سُرخرو ہوں، میں ہوں سکندر ہوا کا جب چاہوں، رُخ بدل دوں میری خدائی یہ میرے ہاتھوں کی ہے کمائی لہو سے اپنے، میں دھرتی سینچوں میں اپنی روٹی بھی خود کماؤں میں اپنا لاشہ بھی خود اٹھاؤں یہ" میں" کی مالا...
  2. نور وجدان

    ایلف اور سیپ

    حصہ اول پسِ تحریر ماؤنٹ حینا میں اک غار میں نو سو سال کی بڑھیا رہتی تھی، اسکا اک مشغلہ تھا! اس کی ماں جو تین سو پینسٹھ سال کی تھی روز اس کا مشغلہ دیکھا کرتی تھی ... غار سے باہر جاکے آسمان کو دیکھنا اور کہنا "ابھی صبح نہیں ہُوئی " یہ کہتے وہ بُڑھیا واپس دم سادھ کے بیٹھ جایا کرتی تھی .... اک...
  3. نور وجدان

    چائے پئیں

    محفل چائے خانہ ایسی بیٹھک ہے ، جہاں گفت و شنید بھی ساتھ ساتھ چلتی ہے کہ چائے بمع لوازمات کے سامنے موجود ہوتی ہے ۔ اس محفل میں بڑے بڑے آئے ، کبھی چھوڑ کے نہ گئی ۔ اچھی کتاب ہاتھ میں موجود ہو تو چائے ساتھ ہو لطف دو بالا ہو جائے مگر میرے لیے کافی چائے سے زیادہ مرغوب مشروب ہے ۔ چائے کی تراکیب شریک...
  4. نور وجدان

    اسکین دستیاب آرائشِ محفل

    آرائش محفل آرائش محفل برائے گفتگو فہرست عنوانات
  5. نور وجدان

    آرائش محفل برائے گفتگو

    السلام علیکم محفل کی زینت ایک اور نئی کتاب بننے جارہی ہے جس کا نام ہے آرائشِ محفل ! یہ حاتم طائی کے قصوں پر مشتمل ہے اور حاتم طائی اپنے دوست شہزادے کی محبت ڈھونڈنے کے لیے سفر کرتا رہتا ہے اور دوران سفر کبھی پریوں ،جنات اور عجیب الخلقت و ہئیت مخلوقات سے واسطہ پڑتا ہے ۔ کسی داستان کے ہیرو کی...
  6. نور وجدان

    جوہر اخلاق برائے گفتگو

    گزشتہ چند دنوں میں لائبریری ممبرز نے جسطرز سے بڑھ چڑھ کے کتب کو ڈیجیٹائز کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس سے علم دوست، ادب دوست ہستیاں چمکتے ستاروں کی مانند محفل میں اجاگر ہوئیں اور اس بات پر پھر سے مہر ثبت ہوگئی کہ ادب دوستی زندہ باد! اسی وجہ سے اک اور کتاب آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے کہ...
  7. نور وجدان

    اسکین دستیاب جوہرِ اخلاق

    جوہر اخلاق فہرست عنوانات ربط برائے گفتگو جوہر اخلاق برائے گفتگو
  8. نور وجدان

    صدا

    آواز کا کردار بُہت اہم ہے ، اس نے کہیں دو دلوں کو ملایا ہے تو کہیں اسی آواز کی بدولت ایسی تباہیاں مچائی گئیں ہیں کہ دل لرزتے لزرتے سہم سے جاتے ہیں جبکہ کہیں پر یہ تھم بھی جاتے ہیں، دل تھم گیا تو بندہ گیا. ... آواز کو اگر صدا سے معتبر کردیا جائے تو صدیاں یک بیک اک زمانہ بن جاتی ہیں اور کہیں...
  9. نور وجدان

    نثری نعت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

    شہِ دو جَہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہی ہے ۔ ان کے ملیح چہرے کو ہوا نے جب تکا تو صبا کہلائی جانے لگی ۔ صبا نے جب چھُوا تو خوشبوئے گُلاب بن گئی ۔ گُلاب تو خالی کاغذ تھا اور جب کاغذ کو خوشبو نے چھوا، وہ لطافت کا حامل ہوتا گیا اور جب چھونے والے نے چھُوا، اس کا لگا گلاب...
  10. نور وجدان

    نہ آنکھ ہوگی کوئی حال پر جو تر نہ ہوئی

    نہ آنکھ ہوگی کوئی حال پر جو تر نہ ہوئی مگر نَہ اُن کو ہوئی، میری گر خَبر نَہ ہُوئی تھی میں جو پابَہِ زنجیر، مُڑ وہ بھی نَہ سَکے گھَڑی نَہ ایسی تھی، جو اُس گھڑی بَسر نُہ ہوئی خیالِ یار کے سائے میں رقص میں نے کِیا نَہیں لکھی تھی مُلاقات، سر بَہ سَر نَہ ہُوئی ترا خیال ز خود رفتگی کی نذر...
  11. نور وجدان

    مرے افکار کو مل جائے گر اظہار کی صورت

    صلی اللہ علیہ والہ وسلم. ہر سطر پر درود، ہر لحظہ ہر آن درود مرے افکار کو مل جائے گر اظہار کی صورت تراشیں پھرتو نوکِ دل سے سرکار کی صورت یا بنائیں ہم تو نوکِ دل سے سرکار کی صورت صلی اللہ علیہ والہ وسلم جہانِ فانی ہے اک خالی سےاخبار کی صورت رقم ہر دور نے کی اپنے ہی دلدار کی صورت لبِِ...
  12. نور وجدان

    خونین قبا میں یہ ہے بسمل کا تماشا

    خونین قبا میں یہ ہے بسمل کا تماشا دیوانے کو مل جائے کوئی اپنا، شناسا مرکز ہے خیالات کا جو روضہ علی کا (رض) درویش نے پایا ہے گدائی کا سہارا کاتب نے یہ لکھی ہے ازل سے مری قسمت وہ درد بڑھا کر ہی مجھے دے گا دلاسہ جذبات کے سو رنگ دیے چہرے کو میرے ہر رنگ میں پھر درد بہ خوبی ہے نوازا ہستی...
  13. نور وجدان

    حال احوال والی نظم

    کل صابرہ امین بہنا ، دوست اور جانے کیا کیا ، سے بات چیت کے دوران یہ احساس دلایا گیا کہ میں نے جوابا نظم ، کہی ہے ۔ یہ یقینا کسی میٹر کی پابندی برداشت نہ کرسکی اس لیے خیال کی طنابیں ذرا ڈھلیں پڑیں تو یہ اک شکل ان کی مہربانی سی تشکیل پائی ۔ میں، مزاج بخیر اور عافیت سے ہوں اور سوچا دوست کی خیریت...
  14. نور وجدان

    پندرہویں سالگرہ میرا تعارف

    اس لڑی میں محفلیں خود کو از سر نو تعارف کرانے کی کوشش کریں اور ساتھ میں کسی اور کو بھی متعارف کراسکتے ہیں جب میں پیدا ہوا، تو والدین نے نام شاہوں والا رکھا. نام کا اثر مزاج پر اتنا ہوا کہ جس جگہ گیا، اپنی قدر کرا کے چھوڑی. میں اتنا ملنسار ہوں کہ جہاں بھی گیا وہاں وہاں پذیرائی ملی. جب اس...
  15. نور وجدان

    وہ درد جو بیان نہ کیا جا سکے!

    فیس بک کھلی ہوئی تھی اور ایک وڈیو popped in ہوئی ۔۔ عجیب طرز کی دنیا میں عجیب بے حس کردار تھا وہ ۔ وہ تماشائی تھا سراسر اور آواز اٹھانے کے لیے قلم چلا رہا تھا ... قرطاس پر لکھے چند لفظ "لہو لہو " اس وقوعے کو کیا بَتا سکیں گے! مقدس لفظوں میں مقدس رشتے پروئیں جائیں تو خوب تسبیح بنتی ہے. وہ...
  16. نور وجدان

    نہ ہونے کا گماں رکھا ہوا ہے

    نہ ہونے کا گماں رکھا ہوا ہے کہ ہونے میں زیاں رکھا ہوا ہے زمیں کے جسم پر قبریں نہیں ہیں خیالِ رفتگاں رکھا ہوا ہے سرِ مژگاں مرے آنسو نہیں ہیں سلوکِ دوستاں رکھا ہوا ہے یہاں جو اک چراغِ زندگی تھا نہ جانے اب کہاں رکھا ہوا ہے یہ دنیا اک طلسمِ آب و گل ہے یہاں سب رائیگاں رکھا ہوا ہے کاشف...
  17. نور وجدان

    کیا ایلف شفق delusionalist ہے؟

    ایلف نے تصوراتی فکشن کو فروغ دیا ۔جو کہ اک تجرباتی ادب سے الگ کی شے ہے ۔ تصوراتی فکشن کے ذریعے بعض لکھاریوں نے وہ لکھا جو عوام نے پڑھنا چاہا ۔ یوں پاپولر فکشن کو فروغ ملا. میں تصوراتی فکشن ہو یا تجرباتی اگر وہ آرٹ کی بلند سطح کو چھوئے تو اس کو خوب سراہتی ہوں ۔۔۔۔۔ساتھ میں یہ سوال بھی پیش نظر ہے...
  18. نور وجدان

    قدیم و جدید نفسیات کے تناظر میں حقیقت کیا ہے؟

    آجکل ، نفسیات کی صنعت (مرکزی دھارے میں شامل میڈیا کے ساتھ) اس حقیقت کو چھپانے کی پوری کوشش کر رہی ہے کہ شیطانوں ، ناپاک روحوں اور شیطانوں کا وجود ہے۔ لہذا وہ اس کو ہر قسم کے ’ذہنی‘ عوارض کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ عام طور پر دباؤ ، نیند کی کمی ، یا کیمیائی عدم توازن پر اس مرض کا الزام...
  19. نور وجدان

    سرحد

    کبھی کبھی سوچ کے دَر وا ہوتے ہیں ۔ مجھ پر اک دروازہ ایسے کُھلا کہ آہٹ سےچونک سی گئی ۔ سوچ تھی کہ خدا مذہب سے ماوراء ہے، سرحد سے ماوراء ہے. نیلے آکاش کی سرحد دیکھی کبھی؟ یہ سرحد حدِ احساس سے ماوراء ہے ۔ میرے من نے سوال کردیا کہ مذہب ضروری ہے میں نے جواباً کہا کہ منکر کون ہے؟ میں تو...
Top