نتائج تلاش

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    سر بسر یار کی مرضی پہ فدا ہو جانا ٭ رحمان فارس

    سر بسر یار کی مرضی پہ فدا ہو جانا کیا غضب کام ہے راضی بہ رضا ہو جانا بند آنکھوں وہ چلے آئیں تو وا ہو جانا اور یوں پھوٹ کے رونا کہ فنا ہو جانا عشق میں کام نہیں زور زبردستی کا جب بھی تم چاہو جدا ہونا جدا ہو جانا تیری جانب ہے بتدریج ترقی میری میرے ہونے کی ہے معراج ترا ہو جانا تیرے آنے کی بشارت...
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    جون ایلیا بند باہر سے مری ذات کا در ہے مجھ میں

    بند باہر سے مری ذات کا در ہے مجھ میں میں نہیں خود میں یہ اک عام خبر ہے مجھ میں اک عجب آمد و شد ہے کہ نہ ماضی ہے نہ حال جونؔ برپا کئی نسلوں کا سفر ہے مجھ میں ہے مری عمر جو حیران تماشائی ہے اور اک لمحہ ہے جو زیر و زبر ہے مجھ میں کیا ترستا ہوں کہ باہر کے کسی کام آئے وہ اک انبوہ کہ بس خاک بسر ہے...
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    5G نیٹ ورک.... نیا وائرلیس موبائل اسٹینڈرڈ

    اس وقت دنیا بھر میں موبائل اور اسمارٹ فون استعمال کرنے والے 3G اور 4G نیٹ ورکس چلارہے ہیں، تاہم 5G کے مسحور کن تجربے سے2020ء میں پوری طرح لطف اندوز ہوا جاسکے گا۔ ہوا کے دوش پر کام کرنے والا پانچویں نسل کا یہ نیٹ ورک اس وقت تجرباتی مراحل میں ہے۔ اس کے آنے سے پہلے ہمیں ٹیلی کمیونیکیشن اور فائبر...
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اکبر الہ آبادی یہ موجودہ طریقے راہی ملک عدم ہوں گے

    یہ موجودہ طریقے راہی ملک عدم ہوں گے نئی تہذیب ہوگی اور نئے ساماں بہم ہوں گے نئے عنوان سے زینت دکھائیں گے حسیں اپنی نہ ایسا پیچ زلفوں میں نہ گیسو میں یہ خم ہوں گے نہ خاتونوں میں رہ جائے گی پردے کی یہ پابندی نہ گھونگھٹ اس طرح سے حاجب روئے صنم ہوں گے بدل جائے گا انداز طبائع دور گردوں سے نئی صورت...
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    پسندے ، لذت اور خوشبو دستر خوان کی شان

    پسندے گوشت کی مقبول اور لذیذ ڈش ہے۔ جسے برصغیر میں مغلوں نے متعارف کروایا۔ اپنے لذیذ ذائقہ کی بنا پر ان کو خاص پسند کیا جاتا تھا ۔لذت اور ذائقہ کی بنا پر یہ روایتی پکوان صرف انڈیا اور پاکستان میں ہی نہیں بلکہ مغربی ممالک میں بھی مقبول ہو چکا ہے۔ اس ڈش کی خوشبو اورلذت دسترخوان کی شان بڑھا دیتی...
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    افتخار عارف ستارہ وار چلے پھر بجھا دیئے گئے ہم

    ستارہ وار چلے پھر بجھا دیئے گئے ہم پھر اس کے بعد نظر سے گرا دیئے گئے ہم عزیز تھے ہمیں نوواردان کوچہ عشق سو پیچھے ہٹتے گئے راستہ دیئے گئے ہم دعائیں یاد کرا دی گئیں تھیں بچپن میں سو زخم کھاتے رہے اور دعا دیئے گئے ہم زمینِ فرش گل و لالہ سے سجائی گئی پھر اس زمیں کی امانت بنا دیئے گئے ہم شکست و...
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    وار تسلیم کرو ، چاہے مداوا نہ کرو ٭ عابی مکھنوی

    وار تسلیم کرو ، چاہے مداوا نہ کرو جیسے ہو ویسے دِکھو یار تماشہ نہ کرو ظرف پیمانہ ہے اوقات بتا دیتا ہے شوق سے ظُلم کرو ، جشن میں اُچھلا نہ کرو نیند میں گشت کی عادت ہے ہمیں بچپن سے دیکھ کر بھال کے لکھنے کا تقاضا نہ کرو روز کُچھ بچے سُلا دیتے ہو تُم ملبے تلے اور پھر ہم کو نصیحت بھی کہ دیکھا...
  8. محمد عدنان اکبری نقیبی

    عشق میں مائل درگاہ نہیں ہو سکتے

    عشق میں مائل درگاہ نہیں ہو سکتے مر بھی جائیں تو تری چاہ نہیں ہو سکتے سب کو کنگن سے محبت نہیں ہوتی ، پاگل ! سارے شاعر تو وصی شاہ نہیں ہوسکتے کون آتا ہے زمانے کی گھڑی باتوں میں چاہنے والے تو گمراہ نہیں ہو سکتے وہ تجھے سچ کا علمدار سمجھ لیتے ہیں جو ترے جھوٹ سے آگاہ نہیں ہوسکتے یہ جو آنکھیں...
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    نظم ، چور کہیں کے !

    "وقت پہ سونا وقت پہ اٹھنا اچھا ہوتا ہے اور ویسے بھی راتوں کو تو الو جاگتے ہیں چور کہیں کے! وہ ہنس دی تھی میں بھی ہنسا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شبنم کے امکان سے باہر ایک نمی محسوس ہوئی سناٹے نے انگڑائی لے کر کچے خواب کو نگلا اور چوکنا ہو کر بیٹھ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رات کے ساڑھے تین بجے ہیں میں جاگ...
  10. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اہل جنوں تھے فصل بہاراں کے سرگئے ٭ عباس رضوی

    اہل جنوں تھے فصل بہاراں کے سر گئے ہم لوگ خواہشوں کی حرارت سے مر گئے ہجر و وصال ایک ہی لمحے کی بات تھی وہ پل گزر گیا تو زمانے گزر گئے اے تیرگی شہر تمنا بتا بھی دے وہ چاند کیا ہوئے وہ ستارے کدھر گئے وحشت کے اس نگر میں وہ قوس قزح سے لوگ جانے کہاں سے آئے تھے جانے کدھر گئے خوشبو اسیر کر کے اڑائے...
  11. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ہم ترے حسن جہاں تاب سے ڈر جاتے ہیں ٭ عباس رضوی

    ہم ترے حسن جہاں تاب سے ڈر جاتے ہیں ایسے مفلس ہیں کہ اسباب سے ڈر جاتے ہیں خوف ایسا ہے کہ دنیا کے ستائے ہوئے لوگ کبھی منبر کبھی محراب سے ڈر جاتے ہیں رات کے پچھلے پہر نیند میں چلتے ہوئے لوگ خون ہوتے ہوئے مہتاب سے ڈر جاتے ہیں شاد رہتے ہیں اسی جامہ عریانی میں ہاں مگر اطلس و کمخواب سے ڈر جاتے ہیں...
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ’’سپربلڈ وولف مون‘‘ کا نظارہ

    رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کا نظارہ افریقہ،یورپ ،جنوبی اور شمالی امریکا کے ملکوں میں دیکھا گیا۔ چاند گرہن پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آیا۔ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 36 منٹ پر شروع ہواجبکہ مکمل چاند گرہن صبح کے پونے دس بجے ہوا جو 11 بج کر 45 منٹ تک رہا۔...
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    جو سچّے اہلِ عشق تھے وہ شہر میں گم نام تھے

    جو سچّے اہلِ عشق تھے وہ شہر میں گم نام تھے اک داستانِ عشق میں عاشق برائے نام تھے ادراک سے تھے ماورا اظہار کی حد سے پرے کچھ شعر ایسے شعر تھےجو اصل میں الہام تھے ہم سے یقینی منزلیں کچھ اس لیے بھی کھو گئیں راہِ سفر آسان تھی دل میں مگر اوہام تھے وہ شہر اب مدفون ہے زیرِ زمیں گہرا بہت جس شہر کے...
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    دلِ امید توڑا ہے کسی نے ۔

    دلِ امید توڑا ہے کسی نے سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے نہ منزل ہے نہ منزل کا نشاں ہے کہاں پہ لا کے چھوڑا ہے کسی نے قفس کی تیلیاں رنگین کیوں ہیں یہاں پہ سر کو پھوڑا ہے کسی نے میں اِن شیشہ گروں سے پوچھتا ہوں کہ ٹوٹا دِل بھی جوڑا ہے کسی نے محبت میں مجھے برباد کر کے لہو کا دل نچوڑا ہے کسی نے دلِ...
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    سوات کا مشہور مزیدار گاجر کا حلوہ

    خیبر پختون خوا کے ضلع سوات کا مرکزی شہر مینگورہ سردی کے موسم میں گرم گرم اور لذیز گاجر کے حلوے کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ سوات کے بالائی علاقوں کالام، مالم جبہ، میاندم اور مرغزار میں موسم سرما کے دوران برف باری ہو تی ہے تو پوری وادی سردی کی لپیٹ میں آ جاتی ہے۔ ایسے میں گھروں کے علاوہ بازاروں میں...
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    سردیوں میں ہرا چنا استعمال کے فوائد

    ہرا چنا جسے عموماً چھولیہ کہا جاتا ہے سردیوں کے لیے نہایت مفید ہے۔ موسم سرما میں ویسے بھی ہری سبزیوں کے زیادہ استعمال کی خاص تائید کی جاتی ہے جن میں شاخ گوبھی، مٹر، پالک، میتھی، ساگ ، سرسوں کا ساگ، چقندر کے پتےوغیرہ شامل ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردیوں کو ’صحت منداور کم کیلوریز‘ والی غذائوں...
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    روح تک چھید ہوئے آنکھ کے فرمائے ہوئے ٭ راحیلؔ فاروق

    روح تک چھید ہوئے آنکھ کے فرمائے ہوئے سینے کچھ اور پھٹے سانس کے برمائے ہوئے جس میں سرمائے کو سرمایہ سمجھ بیٹھے لوگ اسی بیوپار میں غارت سبھی سرمائے ہوئے کعبہ مانیں بھی تو کیوں شیخ و برہمن دل کو چار پتھر بھی نہیں عشق کے نرمائے ہوئے زندگی زندہ دلی میل ملاقات سے ہے سرد ہوتے نہیں دل وصل کے گرمائے...
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    چپلی کباب سوات کی سوغات

    وادی سوات کو بھی سردموسم نےاپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، جہاں کے بالائی علاقوں میں ہر سال موسم سرما کے دوران 10 سے 12 فٹ تک برف باری ریکارڈ کی جاتی ہے۔ ایسے میں سوات کی سوغات سواتی چپلی کباب کے مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ سوات کے بالائی علاقوں کالام، مالم جبہ اور میاندم میں برف باری جبکہ...
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد م حمزہ بھائی کو سالگرہ مبارک

    الحمدللہ ! اردو محفل کے پرُ خلوص اور دوستانہ عادت کے مالک جناب محترم م حمزہ بھائی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔اللہ کریم کے حضور دعا ہے کہ آپ اپنے پیاروں کے درمیان ہمیشہ خوش و خرم رہیں اور ہر آنے والا سال جانے والے سال سے زیادہ بڑھ کر آپ کی خوشیوں میں اضافہ کرے۔ آمین م...
  20. محمد عدنان اکبری نقیبی

    سرحد کے اس پار * تبصرہ جات

    سفرنامہ ٭ سرحد کے اس پار ماشاءاللہ ، بہت خوبصورت سفرنامے کی دلچسپ اور سنسنی خیز ابتداء ، الہی خیر ۔
Top