سوات کا مشہور مزیدار گاجر کا حلوہ

599836_6188778_gajar-halwa05_updates.jpg
خیبر پختون خوا کے ضلع سوات کا مرکزی شہر مینگورہ سردی کے موسم میں گرم گرم اور لذیز گاجر کے حلوے کے لیے شہرت رکھتا ہے۔
599836_2579847_gajar-halwa01_updates.jpg
سوات کے بالائی علاقوں کالام، مالم جبہ، میاندم اور مرغزار میں موسم سرما کے دوران برف باری ہو تی ہے تو پوری وادی سردی کی لپیٹ میں آ جاتی ہے۔
599836_5017825_gajar-halwa02_updates.jpg

599836_2570533_gajar-halwa08_updates.jpg
ایسے میں گھروں کے علاوہ بازاروں میں بھی دیگر گرم پکوانوں کے علاوہ گاجر کے حلوے کی دکانوں میں لوگوں کا رش نظر آتا ہے۔
599836_3989238_gajar-halwa03_updates.jpg
خالص اجزاء سے تیار کردہ گاجر کا حلوہ سردیوں کی سوغات ہے اور جب اسے لوگ کھاتے ہیں تو اپنے جسم میں حرارت اور توانائی محسوس کرتے ہیں۔
599836_4440039_gajar-halwa04_updates.jpg
شام کے بعد تو بازاروں میں گاجر کے حلوے کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے، جہاں شہری خود بھی لذیز حلوے کا مزہ لیتے ہیں تو دوستوں اور اہل خانہ کے لیے بھی لے کر جاتے ہیں۔
599836_4408007_gajar-halwa06_updates.jpg
دکاندار کہتے ہیں کہ سردی کے موسم میں گاجر کے حلوے کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے، جو گاجر، چینی، گھی، کھوئے اور پستے سے تیار کیا جاتا ہے۔
599836_29482_gajar-halwa07_updates.jpg

599836_5902804_gajar-halwa07a_updates.jpg
شہری کہتے ہیں کہ سردی کے موسم میں گرم گرم لذیذ گاجر کے حلوے کا مزہ ناصرف دوبالا ہو جا تا ہے بلکہ یہ صحت بخش ہونے کی وجہ سے جسم کو توانائی بھی دیتا ہے۔
لنک
 
Top