نتائج تلاش

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    سب کچھ اے جانِ جاناں ترے نام کر دیا ٭ غازی غلام رسول طاہر

    سب کچھ اے جانِ جاناں ترے نام کر دیا روشن چراغِ دل کو سرِ شام کر دیا لگتا ہے میری رات کا چہرہ صد آفرین بکھرا کے تم نے زلفوں کو جو شام کر دیا دل لذّتِ کرم کا تو طالب تھا مدتوں آخر تری نگاہ نے وہ کام کر دیا یادوں کا ہے تسلسلِ بارِگراں رواں ان آنسوؤں نے مجھ کو تو بدنام کر دیا طاہر ہے عشق سے...
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    غمِ جاناں کے باعث ہم بھلا مسرور کیا ہوں گے ٭ حماد احمد ترک

    غمِ جاناں کے باعث ہم بھلا مسرور کیا ہوں گے جنابِ قیس ہم جیسےکبھی رنجور کیا ہوں گے ہمیں تو یاد کافی ہے برائے سوزِ جان و دل حریصِ دید اس مے سے بھلا مخمور کیا ہوں گے متاعِ جاں اُنہی کو سونپ کر ہم لوٹ آئے تھے نہیں معلوم اُن کی بزم کے دستور کیا ہوں گے ہمارے اپنے کہنے سے ہمیں وہ چھوڑ بیٹھے پر جو...
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    چائے میں پتی زیادہ کیوں ڈالی ؟

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پہنچی ہے جس میں ایک خاتون ملازمہ پر تشدد کرتی نظر آرہی ہیںکیونکہ اس نے "چائے میں پتی زیادہ ڈال دی تھی " اور خاتون ملازمہ سے یہ سوال کرتی نظر آرہی ہیں کہ چائے میں زیادہ پتی کیوں ڈالی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری تک سوشل میڈیا کے ذریعے جب یہ ویڈیو پہنچی تو...
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    گورنر ہاؤس پر پہلی بار عام شہریوں کا راج

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے انوکھا اقدام اٹھاتے ہوئے گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے، اس طرح پہلی مرتبہ بغیر ٹکٹ کسی بھی سرکاری عمارت عوام کی تفریح کے لئے پیش کیا گیا ہے۔گورنر ہاؤس کے پارک میں موجود شہریوں نے عمران اسماعیل کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے...
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد آپ کے خلوص اور محبت کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں

    کیا حال ہیں محفلین؟ امید ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور بخیرو عافیت سے ہونگے۔۔ حاضرین و ناضرین ۔۔ میری طرف سے اس تھریڈ میں آنے والے تمام معزز محفلین کو خوش آمدید ہمارے بہت ہی ہرالعزیز فرقان احمد بھیا نے ہماری محفل سے دو دن کی غیرحاضری میں اپنے پانچ ہزار مراسلے مکمل کر لیے اور کسی کو کانوں...
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز مواد شائع کرنے پر سزا

    سعودی عرب میں حکام نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مضحکہ خیز مواد شائع کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کے پراسیکیوٹرز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مذہبی اقدار، عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانا، اکسانا یا امن وامان میں خلل ڈالنا اور مذاق اڑانا ، قابل سزا جرم تصور کیا...
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مدر ٹریسا کی انسانیت کے لیےخدمات،آج بھی دلوں میں زندہ

    اپنی زندگی غریبوں اور بے کسوں کی خدمت کے لیے وقف کر دینےوالی مدر ٹریسا نےبلا تخصیص رنگ و نسل اور مذہب وقوم ،بیمار اور بے سہارا افراد کی خدمت کی۔ آج ان کو ہم سے بچھڑے اکیس سال ہوگئے۔ مدر ٹریسا البانیہ میں چھبیس اگست انیس سو دس میں پیدا ہوئیں۔ان کا حقیقی نام ایگنس گونژیا بوجاژیو تھا۔ مدر ٹریسا...
  8. محمد عدنان اکبری نقیبی

    آسانیاں بانٹنے والا گوگل20سال کا ہو گیا

    دنیا کے صفحہ اول کا سرچ انجن ’’گوگل‘‘آج اپنی 20ویں سالگرہ منارہا ہے، گوگل نے ہم سب کی زندگیاں خاصی حد تک معلومات کے حوالے سے آسان بنادی ہیں،گوگل نے ساری دنیا کی ترجمانی کا بیڑااٹھارکھا ہے اور دن بہ دن ہمارے لئے ناگزیر بنتا جا رہا ہے ۔ بیس سال قبل آج کے ہی دن دو طالب علموں Larry Page اورSergey...
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    شوہر لاکھ بھلاچاہےتو کیا ہوتاہے

    شوہر لاکھ بھلا چاہے تو کیا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو بیگم نے کہا ہوتا ہے غم ہوکس بات کا بیگم کو خریداری کا بل تو شوہر کے بٹوے سے ہی ادا ہوتا ہے اک طرف ماں ہے تو اک طرف ہے بیگم جیسےآلوکوئی سینڈوچ میں دبا ہوتا ہے بعدشادی کے یہی کہتے پھرے ہر شوہر وقت شادی سے پہلے کا ہی بھلا ہوتا ہے فیس بک سے ماخوز
  10. محمد عدنان اکبری نقیبی

    غصہ تو کم کرنا ہوگا

    بے شک غصہ آنا ایک فطری عمل ہے مگر اس پر قابو پالینے والا ہی دین و دنیا میں سرخ روئی پاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، پہلوان وہ نہیں ہے ، جو (کُشتی لڑنے میں) اپنے مقابل کو گرا دے ، بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت خود کو قابو میں رکھے۔ اسی طرح شدید غصے میں کھڑے ہوں تو بیٹھ جانے...
  11. محمد عدنان اکبری نقیبی

    رازِ الفت کو عیاں پل میں یہ کر دیتی ہے ٭ کوثر نقوی

    رازِ الفت کو عیاں پل میں یہ کر دیتی ہے آنکھ ہونٹوں سےبھی پہلے یہ خبر دیتی ہے شدتِ کرب میں آجاتی ہے اشکوں سے کمی دل کو راحت مرے یہ دیدۂ تر دیتی ہے گُل یہ کی جائے تو مطلب ہے کہ سورج ابھرا شمع بجھ کربھی اجالوں کی خبر دیتی ہے تابِ نظارہ نہ ہوگر تو نہ رکھ دید کا شوق ہے کوئی ذات جو آدابِ نظر...
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    شعور، پیاسا سمندر ہے، کیا کیا جائے ٭ غالب عرفان

    شعور، پیاسا سمندر ہے، کیا کیا جائے یہ کائنات کا منظر ہے، کیا کیا جائے نفس نفس میں مقّید ہوا کا رخ بن کر حیات، میرا مقدر ہے، کیا کیا جائے نگاہ دیکھ نہ پائی ہے، آج تک جس کو وہ میری روح کے اندر ہے، کیا کیا جائے بلا رہا ہے، جو آئینے میں نیا چہرہ مری پہنچ سے بھی باہر ہے، کیا کیا جائے دراڑ پڑ...
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد محفل کے نئے ہزاری

    ﷽ السلام علیکم ! ہمارے بہت پیارے نوید ناظم بھائی نے بھی ہزاری منصب پالیا ، بھیا آپ کو بہت مبارک ہو ۔نوید بھیا کی محفل پر بہت کم کم آمد ہوتی ہے ۔نوید بھیامحفل میں اکثر اپنی زبردست شاعری پیش کر کے ڈھیروں داد حاصل کرتے ہیں ۔ نوید بھیا اللہ کریم آپ کے قلم میں خوب خوب برکتیں عطا فرمائیں ۔آمین
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    چیف جسٹس کا چھاپہ، شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمد

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نےکراچی کے دو اسپتالوں میں اچانک اور خفیہ دورہ کیا جہاں سے زیر علاج رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد ہوا۔ چیف جسٹس نے آج صبح سویرے کراچی کے دو اسپتالوں میں علاج کے بہانے زیر علاج سیاسی رہنماؤں کے وی وی آئی...
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    دیسی خاندانی کہاوتیں ، منطقیں اور غیر منطقی اعتقادات

    ﷽ السلام علیکم محفلین ! کافی دنوں سے ہم کہاوتوں اور منطقوں کے حوالے سے سوچ بچار کر رہے ہیں کہ آیا ان دیسی منطقوں میں کوئی سچائی بھی ہے یا بس یونہی کسی نے بے پر کی چھوڑی ہے۔ اکثر بیشتر ہمارے اردگرد یہ عجیب و غریب کہاوتیں یا منطقیں استعمال ہوتی نظر آتی ہیں ۔ جیسے ایک مشہورمنطق ہے جو اکثر اوقات...
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    فاطمہ ثریا بجیا کو گوگل نے یاد کیا

    ملک کی مشہور و معروف ڈرامہ نگار اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا کی 88 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گوگل نے اپنا ڈوڈل ان کے نام کردیا۔فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر1930 کو بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ کراچی میں سکونت اختیار کی۔ فاطمہ ثریا بجیا...
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اسپتال پہنچنے والے مریضوں کے ورثا کی فوری تلاش ممکن

    سی پی ایل سی، نادرہ اور ایدھی کے اشتراک پر مبنی پروگرام ’شناخت‘ نے اسپتالوں میں پہنچنے والے مریضوں کے ورثا کو فوری ڈھونڈا جانا ممکن بنادیاہے۔ذرائع کے مطابق 2015میں سی پی ایل سی، نادرہ اور ایدھی کے اشتراک سے ایک پروگرام ’شناخت‘ متعارف کرایا گیا تھا جس نے لاشوں کی شناخت کے لیے بائیومیٹرک سسٹم...
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    آ ئیں پھر سے مل بیٹھ کر محبت عام کریں ۔( محفلین کراچی ۔ ایک نشست بالمشافہ )

    کچھ دنوں سے دل کی نگری میں سی اداسی کا سلسلہ سا چل پڑا ہے ، :( جیسے کوئی اپنا مل کربچھڑ گیا ہو اور جیسے اس کی یاد میں روح بے چین رہتی ہو، اس کی باتیں ، اس کی مسکرائٹ الغرض ایک ایک ادا یاد آرہی ہو ۔بہت سوچا ،،،،اور مزید سوچا تو مسلسل سوچنے کے عمل سے یہ آگہی ملی کہ یہ تو ہمارے اپنوں کی چاہ ہے جن...
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    امریکی ایئرپورٹ پر مسلم لڑکی سے ناروا سلوک

    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایئرپورٹ حکام نے 27 سالہ مسلمان لڑکی کی تضحیک کرتے ہوئے اسکریننگ کے دوران ان سے انتہائی ناروا سلوک کیا ، جس کی وجہ سے انہیں سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی نیوز ویب سائٹ ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی رہائشی لڑکی 27 سالہ...
Top