امریکی ایئرپورٹ پر مسلم لڑکی سے ناروا سلوک

l_540465_034508_updates.jpg

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایئرپورٹ حکام نے 27 سالہ مسلمان لڑکی کی تضحیک کرتے ہوئے اسکریننگ کے دوران ان سے انتہائی ناروا سلوک کیا ، جس کی وجہ سے انہیں سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی نیوز ویب سائٹ ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی رہائشی لڑکی 27 سالہ زینب مرچنٹ کو حال ہی میں بوسٹن سے واشنگٹن ڈی سی کے سفر کے دوران ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی سی اے) یعنی ایئرپورٹ حکام نے تلاشی کے بہانے تضحیک کا نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے اسکریننگ کے دوران زینب مرچنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک خصوصی کمرے میں چل کر اضافی تلاشی دیں۔
لنک
 
Top