نتائج تلاش

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    کتابوں کا اتوار بازار

    اتوار کے روز صدر کے بھرے پُرے علاقے ریگل چوک کی ایک ایسی گلی میں پرانی کتب کا بازار لگتا ہے جو عام دنوں میں کاروباری مصروفیت کی بنا پر لوگوں کی آمدورفت سے معمور نظر آتی ہے اور جہاں صحیح معنوں میں کھوے سے کھوا چھلتا ہے۔ لیکن یہاں اتوار کے دن کا آغاز کتاب کے دیوانوں کی فرزانگی سے ہوتا ہے۔ ابتدا...
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    کس حقارت سے کس کراہت سے ٭ راحیلؔ فاروق

    کس حقارت سے کس کراہت سے پھر پکارا گیا ہوں ہرجائی ایک لعنت ہے اس تخاطب میں کہ ہر اس آدمی پہ پڑتی ہے جسے حق سے عطا ہوئیں آنکھیں ایسی آنکھیں کہ حسن دیکھ سکیں دیکھتے دیکھتے کبھی نہ تھکیں جنھیں ہر شکل میں نظر آئے وہ تجلی کہ ہوش اڑا جائے ہر کسی میں جمال ہوتا ہے دیکھ لیں تو یہ حال ہوتا ہے پھر پکارا...
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    میری پسندیدہ تصویریں

    السلام علیکم ! خوبصورت مناظر ہر انسان کی کمزوری رہے ہیں۔ حضرت انسان نے اللہ کریم کے تخلیق کردہ خوبصورت مناظر اور دلفریب نظاروں سے اپنے اپنے انداز میں لطف اندوز ہونے کے لیے بہت سے مشاغل اختیار کیے ۔کوئی سیرو تفریح کی غرض سے ان خوبصورت مناظر سے لطف اٹھانے کے لیے زندگی بھر سفر میں رہتا ہے تو کوئی...
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ہم میں رہتا ہے کوئی شخص ہمارے جیسا ٭ منصور آفاق

    ہم میں رہتا ہے کوئی شخص ہمارے جیسا آئینہ دیکھیں تو لگتا ہے تمہارے جیسا بجھ بجھا جاتا ہے یہ بجھتی ہوئی رات کے ساتھ دل ہمارا بھی ہے قسمت کے ستارے جیسا کچھ کہیں ٹوٹ گیا ٹوٹ گیا ہے ہم میں اپنا چہرہ ہے کسی درد کے مارے جیسا لے گئی ساتھ اڑا کر جسے ساحل کی ہوا ایک دن تھا کسی بچے کے غبارے جیسا جا رہا...
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    میرے وطن کے اداس لوگو ٭ اعظم طارق کوہستانی

    میرے وطن کے اداس لوگو نہ خود کو اتنا حقیر سمجھو کہ کوئی تم سے حساب مانگے خواہشوں کی کتاب مانگے نہ خود کو اتنا قلیل سمجھو کہ کوئی اٹھ کر کہے یہ تم سے وفائیں اپنی ہمیں لٹا دو وطن کو اپنے ہمیں تھما دو اٹھو اور اٹھ کر بتادو ان کو کہ ہم ہیں اہل ایماں سارے نہ ہم میں کوئی صنم کدہ ہے ہمارے دل میں تو اک...
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    At Arm's Length

    یہ ایک " At Arm's Length " انگریزی محاورہ ہے ۔ ہمیشہ یہ محاورہ عجیب تاثر عطا کرتا ہے، بازو سیدھا کیجیے سامنے کی طرف تو دو سوا دو فٹ کی لمبائی بن جایا کرتی ہے ۔ بظاہر یہ زیادہ فاصلہ نہیں لیکن حقیقت میں یہ ایک رکاوٹ ، ایک Barrier کا باعث بن رہا ہے ۔ ہمارے زمانہ طالب علمی میں بعض اوقات ایسے کلاس...
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    امریتا پریتم کے 100 سال

    پنجابی زبان کی پہلی شاعرہ ، ناول نگار اور کہانی نویس امریتا پریتم کی 100ویں سالگرہ پر گوگل نے اپنا ڈوڈل پیش کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 31 اگست 1919 کو پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والی امریتا پریتم ایک بھارتی شاعرہ اور ناول نگار تھیں، ان کی سو سے زائد کتابیں شائع ہو چکی...
  8. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد عبداللہ محمد بھائی کو اردو محفل سے 10 سالہ وابستگی مبارک

    الحمدللہ ! آج اردو محفل فورم کے مدیر عبداللہ محمد ادارہ جی کے اردو محفل سے وابستگی کی یک دہائی مکمل ہوئی ۔اس کامیاب دس سال تعلق بنائے رکھنے پر ہم محفلین مبارکبادی پیش کرتے ہیں۔ عبداللہ بھائی خوش مزاج ، عمدہ اسلوب اور کئی عمدہ خوبیوں کے مالک ہیں ۔ ادارہ جی کرکٹ سمیت کئی کھیلوں کے شوقین ہیں،...
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    تمام رات گزر جائے گی سنانے میں ٭ راحیلؔ فاروق

    تمام رات گزر جائے گی سنانے میں غزل سی بات نہ ہو پائے گی فسانے میں یہ مصلحت ہے محبت کے ہر بہانے میں کہ جان ہی نہ چلی جائے جان جانے میں کسی نے قدر کسی کی نہ کی زمانے میں نگار کون نہیں تھا نگار خانے میں چنی ہیں ڈر نے سلاخیں بجائے تنکوں کے قفس کا رنگ نمایاں ہے آشیانے میں فریب خود کو بھی دیکھے...
  10. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ڈکیت قومی موومنٹ

    کراچی میں واٹس ایپ پر’ڈکیت قومی موومنٹ‘ کے نام سے گروپ بناکر اسٹریٹ کرمنلز کو منظم کرنے والے گروہ نے اپنے گروپ کے ممبران کی مدد کیلئے سرکاری اداروں کی طرز پر ویلفئیر کا نظام بھی بنا رکھا ہے، ’ڈی کیو ایم‘ کے سرغنہ اور اس کے ساتھی کو عدالت نے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی...
  11. محمد عدنان اکبری نقیبی

    الفاظ کی دنیا

    ہمارے رشتے، ہماری چاہتیں، ہماری نفرتیں اس لیے دیرپا ہوتی ہیں کیونکہ ہم انہیں الفاظ میں ریکارڈ کر لیتے ہیں۔ الفاظ ہی کے دم سے انسان کو خدا نے دوسری مخلوق پر ممتاز بنایا ہے. کسی کو دوست کہنے کے بعد ہم اس کی جفائے وفا نما کو برداشت کرتے ہیں۔ الفاظ ہمارے تعلقات کو استقامت بخشتے ہیں، ہمیں ماحول سے...
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ذکر افضل ترین اور انتہائی آسان عبادت خطبہ جمعہ مسجد الحرام (اقتباس)

    ذکر افضل ترین اور انتہائی آسان عبادت خطبہ جمعہ مسجد الحرام (اقتباس) خطبے کے اہم نکات 1۔ دن کے گزرنے میں بڑی عبرت ہے۔ 2۔ اللہ کا ذکر عام کرنا حج کا ایک عظیم مقصد ہے۔ 3۔ ذکر سے جنت میں پودے لگائے جاتے ہیں۔ 4۔ اللہ کا ذکر سراسر خیر ہی خیر ہے۔ 5۔ انسان جتنا ذکر سے غافل ہو گا، اتنا ہی اللہ سے دور ہو...
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    آ کہ شاعر کا راز فاش کریں ٭ راحیلؔ فاروق

    آ کہ شاعر کا راز فاش کریں حسن کا قافیہ تلاش کریں جو امر ہو گئے ہیں توڑ کے بت ان بتوں کو بھی پاش پاش کریں دل میں دنیا کے صرف دنیا ہے دل کی دنیا میں بود و باش کریں چڑھ گئی ہے شراب کی قیمت غم کو غرقِ غمِ معاش کریں دل میں اتری ہوئی ہیں وہ نظریں نقش شیشے پہ جو خراش کریں حرمتِ غم کا یہ تقاضا ہے...
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد قبلہ محترم محمد وارث صاحب کو 25000 مراسلوں کی مبارک باد

    اردو محفل کی آن، بان اور شان قبلہ محترم محمد وارث صاحب کو پچیس ہزاری منصب کی تکمیل پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ ہم دعاگو ہیں کہ ان کے پیغامات اور مراسلات کو روز افزوں ترقی حاصل ہو تاکہ ہم محفلین قبلہ کے علم و دانش سے بھرپور خیالات سے اسی طرح مستفید ہوتےرہیں۔ دعا ہے کہ آپ یونہی ہنستے مسکراتے محفل...
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    حسنِ معصوم کو نزدیک تو لا بیٹھا ہوں ٭ راحیلؔ فاروق

    حسنِ معصوم کو نزدیک تو لا بیٹھا ہوں وہی میں ہوں کہ گنہگار بنا بیٹھا ہوں یونہی اٹھ کر نہیں ویرانے میں جا بیٹھا ہوں ایک مدت تری گلیوں میں اٹھا بیٹھا ہوں ان کی محفل میں گھڑی دو گھڑی کیا بیٹھا ہوں پھر تو جب دیکھیے دل تھامے گیا بیٹھا ہوں شاید اب موت کی تلخی بھی گوارا ہو جائے ذائقہ دل کو محبت کا...
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اپنی گائے کی سروس 100روپے میں کروائیں !

    کراچی کے کار سروس اسٹیشنز پر عیدالاضحی کے لیے لائے گئے قربانی کے جانوروں کی بھی سروس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عید الاضحی کی آمد آمد ہے ۔ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عیدالاضحی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔ بچے، نوجوان اور بڑوں کی دلچسپی کا مرکز قربانی کے جانورہیں۔ ان کے کھانے پینے اور صفائی...
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ✆ بریکنگ نیوز ۔۔۔بولے تو ۔۔۔ ہلکا پیٹ ۔۔۔ ✆

    بہت بڑے بڑے لوگ بھی تب تک چپ رہتے ہیں، جب تک کچھ جان نہیں لیتے ۔ یہ جان لینا تو گویا جان لے لینے کے مترادف ہے کہ بس جان لینے کا لائسنس ہی تو مل گیا ہو جیسے ۔ کتنی ہی غیر اہم بات کیوں نہ ہو اور کتنے ہی اہم راز تک آپ کی رسائی کیوں نہ ہو جائے آپ کے ظرف کی گہرائی کا اندازہ آپ کے پیٹ اور زبان کے...
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    میں ساری عمر عہد وفا میں لگا رہا ٭ عمران بدایونی

    میں ساری عمر عہد وفا میں لگا رہا انجام کہہ رہا ہے خطا میں لگا رہا سارے پرانے زخم نئے زخم نے بھرے بے کار اتنے دن میں دوا میں لگا رہا ایسا نہیں کہ چاند نہ اترا ہو بام پر میں ہی تمام رات حیا میں لگا رہا اے عقل اور ہوگا کوئی اس کی شکل کا دل کیسے مان لے وہ جفا میں لگا رہا گھر کر لیا اداس فضاؤں نے...
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    نصیحت کے پھول

    ہم میں سے اکثریت یہ سوچ کر کسی کی اچھی نصیحت رد کر دیتے ہیں " مجھے سمجھانے سے پہلے خود عمل کرو " یہ ضروری نہیں جو شخص آپ کی اصلاح کر رہا ہو ، آپ کو سیدھے راستے کی طرف نشاندہی کر رہا ہو ، آپ میں موجود کسی خامی کو دور کرنے کا کہہ رہا ہو وہ شخص خود اپنی ذات میں مکمل ہو ، عیب سے پاک ہو ، سیدھے راستے...
  20. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مال و زر کی قدر کیا خون جگر کے سامنے ٭ طالب حسین طالب

    مال و زر کی قدر کیا خون جگر کے سامنے اہل دنیا ہیچ ہیں اہل ہنر کے سامنے دیر تک میں نے نہیں دیکھی پرندوں کے اڑان دیر تک بیٹھا تھا کوئی میرے گھر کے سامنے پاؤں پڑ جاتی ہیں لہریں پیچھے پڑ جاتی ہے شام روز سورج ڈوب جاتا ہے نظر کے سامنے جھیل پر کاٹی ہیں کتنی چاندنی راتیں مگر شعر کی دیوی نہیں آئی اتر...
Top