نتائج تلاش

  1. ذوالفقار نقوی

    صدیوں کے بعد ہوش میں جو آ رہا ہوں میں

    صدیوں کے بعد ہوش میں جو آ رہا ہوں میں لگتا ہے پہلے جرم کو دہرا رہا ہوں میں پُر ہول وادیوں کا سفرہے بہت کٹھن ''لے جا رہا ہے شوق چلا جا رہا ہوں میں'' خالی ہیں دونوں ہاتھ اور دامن بھی تار تار کیوں ایک مشتِ خاک پہ اِترا رہا ہوں میں شوقِ وصالِ یار میں اک عمر کاٹ دی اب بام و در سجے ہیں تو...
  2. ذوالفقار نقوی

    ہیں غریبوں کی دعائیں گر کہیں، تو عید ہے

    ہیں غریبوں کی دعائیں گر کہیں، تو عید ہے خوش ہے تم سے گر کوئی بے کس حزیں ، تو عید ہے اتہام و کینہ و بغض و حسد سے تھا حذر دور تھا گر تجھ سے شیطان ِ لعیں ، تو عید ہے گر بتان ِ آرزو دل سے ہیں رخصت اور اب موجزن ہے خوف ِ رب العالمیں ، تو عید ہے گر تکبر تیرے دامن کے قریں آیا نہیں حلم کا مسکن ہے تیری...
  3. ذوالفقار نقوی

    آ سوئے فلسطیں چل

    غزّہ و فلسطیں کے، دیکھا ہے یتیموں کو؟ جو دست بریدہ ہیں غلطاں ہیں لہو میں جو۔ بے مادر و خواہر ہیں، جن کے نہ برادر ہیں بے مقنہ و چادر ہیں ، گھیرا ہے بلاؤں نے، بے مونس و یاور ہیں۔ تو محو ِ تماشا ہے ! کہتا ہے مقدر ہے ! تقدیر کا رونا کیوں ، روتا ہے مرے بھائی؟ تدبیر تُو کر ، ورنہ تقدیر نے رخ...
  4. ذوالفقار نقوی

    نعت ِ سرور ِ کونین (ص)

    راستہ چاہیے راستہ چاہیے عشق ِ خیرالوریٰ کا پتہ چاہیے حرف و نُطق و بیاں بھی عطا ہو مجھے بہر ِ توصیفِ آقا وِلا چاہیے غم کی بارش برستی ہے چاروں طرف رحمت ِ حق کی سر پر ردا چاہیے میرا ملبوس تو خُسروی ہے مگر جسم کے ڈھانپنے کو حیا چاہیے زرد پتوں سے پیڑوں کا سر ہے جُھکا آپ کے شہر کی اب ہوا چاہیے...
  5. ذوالفقار نقوی

    شب ِ قدر

    میرے حصے میں بھی ثواب آئے ہے شب ِ قدر ، بے حساب آئے آج رحمت کے جام بٹتے ہیں ہر سیہ کار اب شتاب آئے کشت ِ ویراں میں کچھ نہیں اُگتا فکر میری پہ بھی شباب آئے رات بھر آج ہوں کھڑا در پر جانے کس وقت کچھ جواب آئے رات افضل ہو کیوں نہ راتوں پر جس میں معجز نما کتاب آئے نام ورد ِ زباں ہے احمد کا مجھ...
  6. ذوالفقار نقوی

    نہ کلیوں اور پھولوں کی مہک ہے ۔۔ ذوالفقار نقوی

    نہ کلیوں اور پھولوں کی مہک ہے مری مٹی ہے، میری ہی مہک ہے نہ کلیوں اور پھولوں کی مہک ہے مری مٹی ہے، میری ہی مہک ہے مرے دشتِ جنوں سے کون گذرا یہ کس کی اب تلک باقی مہک ہے کہاں سے آئے ہیں شعلے لپکتے کہ اِن میں جانی پہچانی مہک ہے دیے میں خونِ دل ڈالا ذرا کیا ہواؤں سے الجھنے کی مہک ہے کسی آہٹ...
  7. ذوالفقار نقوی

    آج کا شعر

    اجنبی لگتے ہیں کیوں یہ بام و در اب کے مجھے خشت و سنگ - شہر بهی کیا بے وفا ہو جائیں گے؟ ذوالفقار نقوی
  8. ذوالفقار نقوی

    مومنو آؤ چہلم منائیں

    چہلم ِ شہدائے کربلا کے موقعہ پر "زاد ِ سفر" سے مومنو آؤ چہلم منائیں بنتِ حیدر کی ڈھارس بندھائیں رونے دیتے تھے ظالم نہ جس پر اُس شہِ دیں پہ آنسو بہائیں پرُسہ دیتے ہیں شہ کی بہن کو آئی ہے جو لٹا کے چمن کو جس کی اعدا نے چھینی ہے چادر اُس کے زخموں پہ مرہم لگائیں کہہ رہی ہے یہ زہرا کی جائی مر...
  9. ذوالفقار نقوی

    کار گاہِ زندگانی کو زیاں سمجھا تھا میں

    علامہ اقبال کے اِس مصرعے پر تضمین ۔۔ ''اس زمین و آسماں کو بیکراں سمجھا تھا میں'' کار گاہِ زندگانی کو زیاں سمجھا تھا میں آفرینش کو بھی اپنی رائیگاں سمجھا تھا میں اُسجدو کے حکم نے یہ منکشف مجھ پر کیا اَحسنِ تقویم ہوں میں، یہ کہاں سمجھا تھا میں ہے کرم شاخِ تمنا پر یہ برگِ لالہ زار آرزوئے فصلِ...
  10. ذوالفقار نقوی

    لے لے سکون قلب بھی، جو چاہے دے سزا مجھے

    لے لے سکون قلب بھی، جو چاہے دے سزا مجھے لیکن فصیلِ شہر سے اپنی نہ کر جدا مجھے بجلی کی زد میں آشیاں، نوکِ سناں پہ ہے جگر اب اور منتظر نہ رکھ، منزل مری دکھا مجھے دستک تھا دے رہا کوئی، دہلیز پر امنگ کی میں ہی اسیرِ ذات تھا، خود ہی نہ در کھلا مجھے میں محوِ دیدِ یار تھا، کچھ کہہ کے وہ گزر گیا...
  11. ذوالفقار نقوی

    پرانے رنگ میں اشک ِ غم ِ تازہ ملاتا ہوں

    پرانے رنگ میں اشک ِ غم ِ تازہ ملاتا ہوں در و دیوار پر کچھ عکس ِ نا دیدہ سجاتا ہوں مجھے صحرا نوردی راس آتی جا رہی ہے اب خرابات ِ چمن میں لالہ و سوسن اُگاتا ہوں مرے اِس شوق سے دریا، کنارے، سب شناسا ہیں جہاں طوفاں ہو موجوں کا، وہیں لنگر اُٹھاتا ہوں تمہاری نغمہ سنجی کی دکاں پر جو نہیں ملتا وہی اک...
  12. ذوالفقار نقوی

    یہ قیل و قال و این و آں، یہ زمزمہ فضول ہے

    ’’زادِسفر‘‘ سے ایک نعت ِ پاک۔۔۔۔۔ یہ قیل و قال و این و آں، یہ زمزمہ فضول ہے جو عشق ِ مصطفیٰ ۖ نہیں تو فکر تیری بھول ہے زمیں، فلک، شجر، حجر، جہان کی یہ وسعتیں دل و دماغ و ذہن بھی قدم کی ان کے دھول ہے وہ شمع ِ شش جہات ہے، شمیم ِ گلفراز ہے وہ شہر ِ علم و آگہی، جو تاز بر جہول ہے...
  13. ذوالفقار نقوی

    عبد و معبود میں اک سر کا جو سودا دیکھا

    میرے پہلے مجموعہ کلام ’’زاد ِ سفر‘‘ سے ۔۔۔۔۔۔ عبدو معبود میں اک سر کا جو سودا دیکھا ظُلم کو دشت میں ہوتے ہوئے رُسوا دیکھا کُفر لرزاں ، صفِ اعدا میں ہے نالہ، شیون دستِ شبیر پہ اصغر کو جو ہنستا دیکھا بیچ کر نفس کو لے لی ہو خُدا کی مرضی کوئی سودا کبھی دنیا میں نہ ایسا...
  14. ذوالفقار نقوی

    دور تک اک سراب دیکھا ہے

    دور تک اک سراب دیکھا ہے وحشتوں کا شباب دیکھا ہے ضو فشاں کیوں ہیں دشت کے ذرے کیا کوئی ماہتاب دیکھا ہے بام و در پر ہے شعلگی رقصاں حُسن کو بے نقاب دیکھا ہے نامہ بر اُن سے بس یہی کہنا نیم جاں اک گلاب دیکھا ہے اب زمیں پر قدم نہیں ٹکتے آسماں پر عقاب دیکھا ہے میری نظروں میں بانکپن کیسا جاگتا ہوں...
  15. ذوالفقار نقوی

    کوئی تھا چاند ، یا پھر چاندنی بردار دیکھا ہے

    کوئی تھا چاند ، یا پھر چاندنی بردار دیکھا ہے نظر کو سامنے جس کے بہت لاچار دیکھا ہے کبھی جو سیر کی ، اپنے ہی اندر ڈوب کر میں نے تھکن سے چور اک سایہ پسِ دیوار دیکھا ہے مسلسل جھوجھتا رہتا ہوں میں امواجِ دریا سے ہمیشہ خود کو اِس جانب اُسے اُس پار دیکھا ہے نمو جس درد نے پائی، پلا جو میرے آنگن...
  16. ذوالفقار نقوی

    ایک تجویز

    السلام علیکم۔ میری ایک تجویذ ہے کہ تمام لڑیوں اور کامنٹس کی ایڈیٹنگ کا آپشن ہمیشہ کے لئے باقی رکھا جائے۔ فی الوقت یہ آپشن شاید صرف ایک آدھ روز کے لئے ہی رہتا ہے اور اُس کے بعد بند ہو جاتا ہے۔ یہ نیا طریقہ کار حال ہی میں فیس بک پر بھی متعلقہ انتظامیہ نے شروع کیا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کبھی...
  17. ذوالفقار نقوی

    دھواں تھا چار سو اتنا کہ ہم بے انتہا روئے

    دھواں تھا چار سو اتنا کہ ہم بے انتہا روئے فلک محو ِ تماشا تھا، نہ کیوں تحت الثریٰ روئے عجب حدت مرے اطراف میں جلوہ فروزاں تھی کہ میری خاک سے شعلے لپٹ کر بار ہا روئے کسی پتھر کے سینے میں مری آواز یوں گونجے کہ اِس کے دل کے خانوں میں چھپا ہر اژدھا روئے سریرِحجت یزداں، زمیں پر کیا اُتر آیا ؟ اَنا...
  18. ذوالفقار نقوی

    زیرِ بامِ گنبدِ خضرا اذاں؟

    غزل زیرِ بامِ گنبدِ خضرا اذاں ؟ وہ بلالی صوت، وہ سامع کہاں کھوجتا ہے اَن گنت مسجود میں قل ھو اللہ احد کا سائباں بت تراشی چار سو ہے جلوہ گر دے گئی سب کی جبینوں کو نشاں یاسیت نے کرب کے در وا کئے خشک امیدوں کا گلشن ہے یہاں تو رہین ِ ِ خانہ ہائے اضطراب اٹھ رہا ہے تیرے چلمن سے دھواں ظلمتیں سایہ...
  19. ذوالفقار نقوی

    بے چینی کے لمحے، سانسیں پتھر کی

    بے چینی کے لمحے، سانسیں پتھر کی صدیوں جیسے دن ہیں، راتیں پتھر کی پتھرائی سی آنکھیں، چہرے پتھر کے ہم نے دیکھیں کتنی شکلیں پتھر کی گورے ہوں یا کالے، سر پر برسے ہیں پرکھی ہم نے ساری ذاتیں پتھر کی نیلامی کے در پر، بے بس، شرمندہ خاموشی میں لپٹی آنکھیں پتھر کی دل کی دھڑکن بڑھتی جائے سن سن کر شیشہ...
  20. ذوالفقار نقوی

    وقت کے پاس کہاں سارے حوالے ہوں گے

    "اجالوں کا سفر" سے..... ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﺎﺭﮮ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﺯﯾﺐ ِ ﻗﺮﻃﺎﺱ ﻓﻘﻂ ﯾﺎﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﻟﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﮐﮭﻮﺟﺘﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﮬﮯ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻔﺎﮨﻢ ﮐﮯ ﺩﯾﮯ ﺍٓ ،ﭼﺮﺍﻏﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﮩﻮ ﮈﺍﻝ ، ﺍُﺟﺎﻟﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ...
Top