نتائج تلاش

  1. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح۔ صبح کا انتظار کرتے ہیں

    السلام علیکم، اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے۔ الف عین سید عاطف علی محمد خلیل الرحمٰن محمد تابش صدیقی یاسر شاہ صبح کا انتظار کرتے ہیں خود کو خود بے قرار کرتے ہیں قطرۂ یم گنے نہیں جاتے حسرتوں کا شمار کرتے ہیں کام کرنے سے جان جاتی ہے اور باتیں ہزار کرتے ہیں جو ہیں محروم لطفِ مے سے، وہ لوگ جام کو...
  2. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح- جلتا ہے جسم آتشِ عشقِ نگار میں

    السلام علیکم محترم اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے الف عین یاسر شاہ محمد تابش صدیقی سید عاطف علی جلتا ہے جسم آتشِ عشقِ نگار میں ڈوبی ہوئی ہے روح، وفا کے خمار میں پنہاں ہے التفات تغافل میں یار کے آمیزشِ وفا ہے، جمالیں وقار میں تھی حاصلِ حیات، شبِ وصلِ یارِ شوخ اب تک تمام دن ہیں، اسی کے حصار میں...
  3. منذر رضا

    لیڈر سے خطاب۔نظمِ معری برائے اصلاح

    السلام علیکم اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے الف عین یاسر شاہ محمد وارث سید عاطف علی یہ عجیب سی بستی اور عجیب سے افراد جن کے بخت ہیں تاریک جن کا قصہ فرسودہ خوف جن کا پیراہن جہل جن کے سر کا تاج مسکراہٹیں جن کی بے بسی کی زنجیریں کھلکھلاہٹیں جن کی بے کسی کی تصویریں تشنۂ محبت ہیں ان کو ہے ضرورت...
  4. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح۔آدمی آدمی سے ڈرتا ہے

    اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے الف عین یاسر شاہ ، سید عاطف علی موت سے زندگی سے ڈرتا ہے آدمی آدمی سے ڈرتا ہے ہائے وہ تیرہ بخت شخص کہ جو ہر گھڑی روشنی سے ڈرتا ہے اس لیے کشتۂ جفا ہے چپ آنسوؤں کی کمی سے ڈرتا ہے چال بازی سے کوئی خوف نہیں دل مگر سادگی سے ڈرتا ہے جو کہ رہتا تھا میرے ساتھ، وہ اب میری...
  5. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح۔بارِ گلشن بن گئی فصلِ بہار

    الف عین محمد خلیل الرحمٰن یاسر شاہ فلسفی سید عاطف علی غزل اصلاح کے لیے پیش ہے۔ مضطرب ہیں پھول، بلبل بے قرار بارِ گلشن بن گئی فصلِ بہار پردۂ خندہ لبی میں چھپ گیا میرے دل کا اندرونی خلفشار نالۂ شبگیر کی تاثیر دیکھ جاگ اٹھا نیند سے غفلت شعار سارا دن ہنسنے کا بدلہ یوں دیا رات بھر روتے رہے ہم زار...
  6. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح۔جانِ خستہ درد پر پلتی رہی

    السلام علیکم۔اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے۔ الف عین یاسر شاہ محمد خلیل الرحمٰن سید عاطف علی سردمہری کی ہوا چلتی رہی آتشِ الفت مگر جلتی رہی تیری میری ہم نشینی جانے کیوں دوستوں کو اس قدر کھلتی رہی جسم سوزِ عشق سے جلتا رہا جانِ خستہ درد پر پلتی رہی تیری بابت غیر کی عریاں ہوس جسم پر رنگِ وفا مَلتی...
  7. منذر رضا

    مجید امجد نظم۔ سیرِ سرما

    مجید امجد کی ایک نظم سیرِ سرما پیش ہے۔ اساتذہ سے اس کی ہیئت اور بحر بھی سمجھنا چاہتا ہوں۔ الف عین محمد وارث فرخ منظور محمد ریحان قریشی *سیرِ سرما* پوہ کی سردیوں کی رعنائی آخرِ شب کی سرد تنہائی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا، خدا کی پناہ دھند میں گم فضا، خدا کی پناہ ذرّے ذرّے پہ، پات پات پہ برف ہر کہیں...
  8. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح۔۔دستِ خزاں دراز ہے، فصلِ بہار دے

    السلام علیکم، اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے الف عین یاسر شاہ سید عاطف علی عظیم فلسفی محمد خلیل الرحمٰن دستِ خزاں دراز ہے، فصلِ بہار دے ورنہ کرم کا تاجِ مطّلا اتار دے بیحد الجھ گئی ہے مقدر کی زلفِ ناز اپنے حنائی ہاتھ سے اس کو سنوار دے دل بے قرار ہے تری فرقت میں اے نگار! اک وعدۂ وصال سے اس کو...
  9. منذر رضا

    نظم برائے اصلاح (عنوان:وقت)

    السلام علیکم، اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے الف عین یاسر شاہ محمد تابش صدیقی محمد خلیل الرحمٰن سید عاطف علی فلسفی نظم:وقت رات بھی گزر گئی اور دن بھی مٹ گیا اب یہ وہ مقام ہے جس مقامِ یاس پر صبح ہے نہ شام ہے دن ہے اور نہ رات ہے وقت سے کوئی گماں اب مجھے نہیں رہا بلکہ اب مرے لیے ایک سی ہے ہر گھڑی...
  10. منذر رضا

    آزاد نظم۔ شاید وہ اندھا تھا

    اربابِ سخن سے تنقید کی درخواست کے ساتھ، اگر غلطیاں زیادہ ہوں تو بے شک مدیران اسے اصلاحِ سخن میں منتقل فرما دیں الف عین محمد وارث یاسر شاہ محمد تابش صدیقی فلسفی سید عاطف علی محمد خلیل الرحمٰن نظم «شاید وہ اندھا تھا» ایک دن میں نے اس سے کہا جانِ جاں تم مری زندگی تم مری عاشقی تم...
  11. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح۔زندگی رشکِ زندگی ہوتی

    السلام علیکم، اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے الف عین یاسر شاہ فلسفی عظیم بزمِ یاراں اگر سجی ہوتی زندگی رشکِ زندگی ہوتی کاش دیدارِ روئے یار کے بعد شوقِ دیدار میں کمی ہوتی میں ترے ہجر میں نہ روتا یوں آتشِ عشق گر بجھی ہوتی آنسوؤں سے بھری ہوئی ہے آنکھ کاش یہ خون سے بھری ہوتی آج تنہا نہ رو رہے ہوتے...
  12. منذر رضا

    قطعہ برائے اصلاح و تنقید۔ موت

    عظیم الف عین فلسفی یاسر شاہ چپ ہے زندگی کا ساز موت دیتی ہے آواز صرف جسم باقی ہے روح کر چکی پرواز
  13. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح۔مومن کی زمین میں

    السلام علیکم۔ اساتذہ سے اصلاح کی درخواسے ہے الف عین فلسفی یاسر شاہ عظیم عشق کا حق ادا نہیں ہوتا تم سے وعدہ وفا نہیں ہوتا درد کیسے بھلائیں ہم یارو میکدہ اب کھلا نہیں ہوتا جس کے نغمے سرور دیتے تھے اب وہ نغمہ سرا نہیں ہوتا غیر رہتا ہے ساتھ اس کے اور ایک پل کو جدا نہیں ہوتا کچھ میں ہوتا ہے بے رخی...
  14. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح۔

    السلام علیکم، اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے الف عین یاسر شاہ عظیم دشتِ جنوں کے راہی کہیں تھک کے سو گئے منزل ملی نہ راستہ ،خوابوں میں کھو گئے اے دل ،ترے لیےیہ عنایت بھی ہے بہت وہ تجھ میں آئے، تخمِ تمنا بھی بو گئے خونِ جگر سے میری قبا داغ داغ تھی وہ چشمِ التفات سے سب داغ دھو گئے شبگیر نالے جن کی...
  15. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح---طرب کے پھول سے گلدان کو سجا کے رکھ

    السلام علیکم! اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے۔ الف عین یاسر شاہ فلسفی سید عاطف علی طرب کے پھول سے گلدان کو سجا کے رکھ متاعِ درد خزاں کے لیے بچا کے رکھ شبِ فراق میں دل کا دیا جلا کے رکھ چراغِ بزمِ طرب کو ذرا بجھا کے رکھ کبھی چراغِ جنوں بھی جلا تو اے ہمدم! کبھی تو شمعِ خرد سامنے ہوا کے رکھ وفا...
  16. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح۔ ان کو خوئے وفا نہ ہو جائے

    السلام علیکم۔۔۔اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے۔۔۔۔ یاسر شاہ الف عین عظیم محمد تابش صدیقی فلسفی ان کو خوئے وفا نہ ہو جائے درد و غم کی دوا نہ ہو جائے کوئی سمجھے تو کچھ کہوں میں بھی ورنہ یاں کچھ برا نہ ہو جائے چوم لوں تجھ کو ، ہاں مگر ڈر ہے اک تماشا نیا نہ ہو جائے ظلم اب بھی نہیں مکمل دوست ورنہ...
  17. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح-نہ پوچھو کہ کس کی خطا ہے

    السلام علیکم۔۔۔اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے۔۔۔۔ یاسر شاہ الف عین عظیم محمد تابش صدیقی فلسفی نہ پوچھو کہ کس کی خطا ہے مری جاں تمہیں سب پتا ہے یہ رازِ جنوں کس کو معلوم؟ کہ پھٹ کر گریباں سلا ہے بھلا بزم میں کون ایسا جو تیرِ نظر سے بچا ہے وہاں پر جفا ہے تو کیا غم یہاں تو جواباً وفا ہے نہ توڑو...
  18. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح۔۔۔خدا کرے کہ مرا دل وفا شناس نہ ہو!

    السلام علیکم، اساتذہ سے اصلاح کی درخواست۔۔۔ الف عین یاسر شاہ محمد تابش صدیقی فلسفی عظیم خدا کرے کہ مرا دل وفا شناس نہ ہو! وہ دن نہ آئے کہ جب تجھ سے کوئی آس نہ ہو تمام جذبے عیاں ہوں، کوئی حجاب نہ ہو حروفِ دل پہ غزل تک کا یہ لباس نہ ہو! ہر ایک لفظ محبت کا گفتگو میں ہو لیک ترے حروف میں جھوٹی...
  19. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح۔۔۔کہیں ہے رنگِ یگانہ ، کہیں پہ طرزِ میر

    السلام علیکم، اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے الف عین ، عظیم ، یاسر شاہ فلسفی دیارِ درد ِِ محبت کے حکمراں ہیں ہم یہ مت سمجھ کہ تری طرح رائگاں ہیں ہم ترے نصیب کی برکت کہ ہم کو پایا ہے وگرنہ خلق سے مثلِ گہر نہاں ہیں ہم فنا کی منزلِ مقصود پا چکے ہیں ہم جہاں جہاں تری ہستی وہاں وہاں ہیں ہم ہمارے دم سے...
  20. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔کبھی یہ تیغِ تمنا بھی بے نیام نہ ہو

    السلام علیکم، اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے الف عین یاسر شاہ فلسفی عظیم محمد خلیل الرحمٰن خدا کرے کہ سفر میں کوئی مقام نہ ہو رفاقتوں کی کہانی کبھی تمام نہ ہو طرب کے گیت تو گاؤں حیات میں لیکن یہ وحشتوں کو مرا آخری سلام نہ ہو! مثالِ موسمِ وصلت یہ رت گزر جائے خدا کرے تری فرقت کو بھی دوام نہ ہو...
Top