نتائج تلاش

  1. سارہ خان

    محسن نقوی اُجڑے ہُوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہُوا کر

    اُجڑے ہُوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہُوا کر اُجڑے ہُوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہُوا کر حالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کر کیا جانیے کیوں تیز ہَوا سوچ میں گم ہے خوابیدہ پرندوں کو درختوں سے اُڑا کر اب دستکیں دے گا تُو کہاں اے غمِ احباب! میں نے تو کہا تھا کہ مِرے دل میں رہا کر ہر وقت کا...
  2. سارہ خان

    محسن نقوی مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں

    مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں سائے بھی راہ کی دیوار ہُوا کرتے ہیں وہ جو سچ بولتے رہنے کی قسم کھاتے ہیں وہ عدالت میں گُنہگار ہُوا کرتے ہیں صرف ہاتھوں کو نہ دیکھو کبھی آنکھیں بھی پڑھو کچھ سوالی بڑے خودار ہُوا کرتے ہیں وہ جو پتھر یونہی رستے میں...
  3. سارہ خان

    وطن سے محبت پر ایک دعائیہ نظم

    وطن سے محبت پر ایک دعائیہ نظم میرے مولا میری دھرتی کو سلامت رکھنا لعل و یاقوت سی مٹی کو سلامت رکھنا میری دھڑکن، میری پہچاں مرا اثباتِ وجود میرے خالق ! میری ہستی کو سلامت رکھنا رہیں نابود سدا اس کے بدی خواہ سارے میرے گلشن میری بستی کو سلامت رکھنا تحفہء لااِلہ سے عشق عبادت...
  4. سارہ خان

    میں کیا بنوں گا

    میں کیا بنوں گا مجھے ایک ننھا بچہ نہ سمجھو مجھے اس قدر بھولا بھالا نہ سمجھو مجھے کھیلنے کا ہی شیدا نہ سمجھو سمجھتے ہو ایسا تو ایسا نہ سمجھو میں طاقت میں رستم سے بہتر بنوں گا بہادر بنوں گا دلاور بنوں گا میں پڑھ لکھ کے اوروں کا رہبر بنوں گا ارسطو بنوں گا سکندر بنوں گا سبق...
  5. سارہ خان

    آج کا کام کل پر نہ رکھو ( سبق آموز کہانی)

    آج کا کام کل پر نہ رکھو ایک دفعہ ایک گاؤں کا چودھری سودا لینے شہر گیا تو اس نے دیکھا کہ لوگ ایک وکیل کی بہت تعریف کر رہے کہ وہ تو سو سو روپے کی ایک بات بتاتا اور ہزار ہزار روپے کا ایک نکتہ سمجھاتا ہے۔۔ چودھری نے سوچا کہ ہم بھی اس وکیل کی کوئی بات سن آئیں تو اچھا ہو۔۔ یہ سوچ کر وہ وکیل کے...
  6. سارہ خان

    لڑکیوں کا جزیرہ

    لڑکیوں کا جزیرہ (1) سمندر کا پھوڑا۔۔۔ آج بقعہ نور بنا ہوا تھا !-لیکن اب وہ سمندر کا پھوڑا نہیں کہلاتا تھا۔۔ اس کے بہت سے نام تھے - نوجوانوں میں وہ لڑکیوں کے جزیرے کے نام سے مشہور تھا- ویسے سرکاری کاغذات پر وہ سمندر کا پھوڑا ہی لکھا جاتا ہے- انگریزوں نے اسے یہی نام دیا تھا اور وہ بندرگاہ...
  7. سارہ خان

    افغاني کباب

    اجزاء: گائے کا قيمہ ايک کلو باريک پسا ھوا ہري مرچ 10 عدد باريک کٹي ھوئي ثابت کالي مرچ دو چائے کے چمچع موٹي پسي ھوئي پياز دو عدد آمليٹ کي طرح کي ٹماٹر ايک کلو ابال کر پيس ليں نمک حسب ذائقہ کوکنگ آئل ايک پيالي ترکيب: سب سے پہلے قيمے ميں کٹي ھوئي پياز، آدھي ھري مرچ ، کالي مرچ...
  8. سارہ خان

    پسندیدہ غزل

    ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتے وقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے جس کی آواز میں سِلوٹ ہو، نگاہوں میں شکن ایسی تصویر کے ٹکڑے نہیں جوڑا کرتے لگ کے ساحل سے جوبہتا ہے اُسے بہنے دو ایسے دریا کا کبھی رُخ نہیں موڑا کرتے جاگنے پر بھی نہیں آنکھ سے گرتیں کرچیں اس طرح خوابوں...
  9. سارہ خان

    سبق آموز شاعری

    سدا بہارِ گلستاں کی آرزو نہ کرو خزاں بھی ایک حقیقت ہے جستجو نہ کرو کسی کے دل کو نہ چھیڑو زباں کے نشتر سے جُدا کرے جو دلوں کو وہ گفتگو نہ کرو دیارِ عشق میں دامن جو چاک ہو جائے یہ ابتدائےِ جنوں ہے ابھی رفوو نہ کرو کبھی جھکاؤ نہ سَر ظالموں کی چوکھٹ پر جو سَر کٹے تو کٹے پر کبھی...
  10. سارہ خان

    کریلے پیاز

    کریلے پیاز اجزاء : کریلے 1 کلو۔۔ (دھو کر اچھی طرح نمک لگا کر کم از کم 2 گھنٹوں کے لئے فریز کر دیں) پیاز آدھا کلو (لچھوں کی شکل میں کاٹ لیں) آئل 1 کپ نمک حسب ذائقہ مرچ حسب ذائقہ دھنیا پاؤڈر 1 ٹیبل سپون ہلدی ہاف ٹی سپون ترکیب: فریز کئے ہوئے کریلوں کو 1 بار پھر...
  11. سارہ خان

    محبت

    محبت محبت حرفِ اول ہے محبت حرفِ آخر ہے یہ ہے اک ایسا جذبہ جو ظہور اپنے میں ماہر ہے زمانے میں اداسی بھی محبت بانٹ سکتی ہے کسی کے دل سے نفرت کو محبت چھانٹ سکتی ہے محبت باوفا بھی ہے محبت دل ربا بھی ہے محبت کرنے والوں کو محبت سے گلہ بھی ہے محبت میں جو ہوتے...
  12. سارہ خان

    دلچسپ و عجیب تصاویر

  13. سارہ خان

    مبارکباد ضبط کے 5000 خطوط ۔۔۔

    بہت کم عرصے میں خاصی تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضبط نے 5000 خطوط مکمل کر لئے ہیں ۔۔ زبردست ضبط ۔۔ بہت بہت مبارک ۔۔ :)
  14. سارہ خان

    عورت کی خوشی ۔۔۔

    شہر میں 6 منزلہ “شوہر شاپنگ مال“ کا افتتاح ہوا۔ پورے شہر میں دھوم مچ گئی۔ ایک عورت شوہر خریدنے جا پہنچی۔ استقبالیہ پر درج تھا “ہر منزل پر مختلف خصوصیات کے شوہر دستیاب ہیں لیکن ایک منزل سے اگلی منزل پر جانے کے بعد واپس کسی منزل پر آنا ممکن نہیں۔ صرف باہر جانے کا راستہ مل سکتا ہے“ عورت پہلی منزل...
  15. سارہ خان

    مبارکباد سالگرہ مبارک فرزانہ سسٹر

    السلام علیکم ۔۔ باجو نے کچھ دن پہلے زکر کیا تھا کہ 16 دمبر کو فرزانہ سسٹر کی سالگرہ ہے ۔۔ اگر واقعی ان کی سالگرہ ہے تو بہت بہت مبارک ۔۔۔ :) تمہاری سالگرہ پہ یہ دُعا ہے میری کہ ایسا روزِ مبارک ہزار بار آئے تمہاری ہنستی ہوئی زندگی کی راہوں میں ہزاروں پھول لُٹاتی ہوئی بہار آئے۔۔آمین
  16. سارہ خان

    مبارکباد ضبط کی ترقی

    ضبط نے اس تیزی سے محسن سے مشاق بننے کا سفر طے کیا ہے کہ کسی نے نوٹس ہی نہیں لیا ان کی ترقی کا۔۔۔ :P ۔۔۔۔ابھی ان کی 712 پوسٹس پر نظر پڑی تو سوچا اس سے پہلے کہ ماہر بن جائیں ۔۔۔مشاق کی مبارکباد دے دی جائے ۔۔۔ :P بہت مبارک ضبط ۔۔۔ :)
  17. سارہ خان

    اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

    دوستو، ایک نیا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔ اس میں ایک نئی جدت یہ ہوگی کہ پچھلے شعر سے ہٹ کر آپ نے اگے حروف تہجی کے مطابق شعر پوسٹ کرنا ہے۔۔۔۔یعنی پہلا شعر الف سے، دوسرا ب سے تیسرا پ سے شروع ہونے والا شعر لکھیں گے اور یہ سلسلہ اسی طرح چلتا جائے گا۔۔۔۔۔۔ آخری حرف پر پہنچ کر واپس الف سے۔۔۔۔ اداسی...
  18. سارہ خان

    دل کے موضوع پر اشعار!

    ہم سمندر کی طرح ظرف وسیع رکھتے ہیں دل میں طوفاں چہرے پر تسکیں رکھتے ہیں
  19. سارہ خان

    گلاب جامن

    گلاب جامن اجزاء: میدہ آدھا پاؤ ، کھویا آدھا کلو ، انڈے دو عدد ، بیکنگ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ ، کوگنگ آئل فرائی کرنے کے لئے ۔ : شیرہ بنانے کی ترکیب ایک کلو شکر میں دو کپ پانی ڈال کر پکائیں ، تار بنے لگیں تو اُتار لیں اور دس عدد چھوٹی الائچیاں بھی پیس کر ڈال دیں ترکیب ...
  20. سارہ خان

    مبارکباد سالگرہ مبارک باجو

    تیرے اس جنم دن پر سوچ کا ہر ایک منظر ہے بہت ہی جاں پرور کتنی اچھی لگتی ہیں ساعتیں جنم دن کی سب کے ساتھ خوش رہنا چھوٹی چھوٹی باتوں پر کھلکھلا کے ہنس دینا ان حسین لمحوں میں آرزو ہے یہ میری یوں نہ چپ رہا جائے پاس جا کے دھیرے سے سر کو رکھ کے کاندھے پہ کیوں نہ یہ کہا جائے...
Top