مبارکباد سالگرہ مبارک باجو

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
تیرے اس جنم دن پر
سوچ کا ہر ایک منظر
ہے بہت ہی جاں پرور
کتنی اچھی لگتی ہیں
ساعتیں جنم دن کی
سب کے ساتھ خوش رہنا
چھوٹی چھوٹی باتوں پر
کھلکھلا کے ہنس دینا
ان حسین لمحوں میں
آرزو ہے یہ میری
یوں نہ چپ رہا جائے
پاس جا کے دھیرے سے
سر کو رکھ کے کاندھے پہ
کیوں نہ یہ کہا جائے
خوشیاں سب مبارک ہوں
آپ کو اس جنم دن کی
آپ کے لئے یہ حسین دن
بے شمار خوشیاں لائے
اور آپ کی زندگی میں
کوئی بھی دکھ نہ آئے
سالگرہ مبارک۔۔۔۔۔


باجو سالگرہ بہت بہت مبارک ۔۔۔۔ڈھیر ساری نیک تمنائیں اور دعائیں ۔۔۔ہمیشہ اس ہی طرح ہنستی مسکراتی رہیں ۔۔
fest30.gif


1008-013-44-1042.gif


1008-012-32-1068.gif
 

دوست

محفلین
پچھلی عید پر ایک دوست کے لیے لکھی نظم جب عید بھی قریب تھی۔ باجو کے نام
خدا کرے تیری آنکھوں میں اشک نہ آئے
خدا کرے تو جسے چاہے اسے پائے
تیرے جیون میں کبھی نہ غموں کا اندھیرا ہو
تیری ہر صبح نئی خوشیوں کا سویرا ہو
تیرے دل میں کبھی کوئی حسرت نہ آئے
تیری دعا لب پہ آنےسے پہلے پوری ہوجائے
خدا پوری تیرے خوابوں کی تعبیر کرے
تو نئی دنیائیں تسخیر کرے
تجھے خدا سے عشق ہو جائے
تو مخلوقِ خدا کا درد آشنا ہوجائے
تیرے دم سے خوشیاں پھلتی رہیں
تیرے کارن نفرتیں سمٹتی رہیں
خدا کرے یہ عید تیرے لیے خوشیاں لائے
خدا کرے یہ جنم دن تجھ پر مبارک ہوجائے
 

الف عین

لائبریرین
سالگرہ کی بت بہت مبارک بوچھی۔ کل ہم لوگ تم کو کال کرنےکی کوشش کر رہے تھے لیکن ممکن نہ ہو سکا۔ اب انشاءاللہ پرسوں حیدرآباد سے ہی کوشش کریں گے۔
 

جیہ

لائبریرین
[rainbow:a81560c121]سالگرہ مبارک باجو[/rainbow:a81560c121]


(میرا خیال ہے باجو نے 50 پوری کرہی دی :lol: )
 
خدا کرے کہ تیری حیات کو ہر وہ لمحہ میسر آئے کہ جس میں تیرا رب تجھ سے خوش ہوتا ہو​

میرے طرف سے بھی آپ کا سال کی گرہ مبارک ہو
 

F@rzana

محفلین
سھیلی جیئیں ہزاروں سال

سہیلی آپ کو اپنی سالگرہ مبارک ہو،ہنستی مسکراتی رہیں چاند اور پرنور ستاروں کی مانند اور آپ کے دل کی تمام مرادیں پوری ھوں۔ ۔ آمین
BirthdayWishes3s.gif

اب دیکھئے کہ میں کتنا خوش ہوں
Firework1s.gif

لیجیئے اپنی مٹھائیاں،کیک اور پھول ساتھ ساتھ سب کو کھلاتی جائیے۔
Mithaee4s.gif
Mithaee3s.gif
Mithaee1s.gif
Chocolates1s.gif

اب جلدی سے کیک کاٹنے کے لیئے تیار ہوجائیں لیکن موم بتیوں پر پھونک مارنے سے پہلے اچھی سی دعا ضرور مانگ لیجئے گا۔۔۔
BirthdayCakes13.gif

دیکھا ہم نے بالکل نہیں پوچھا کہ کتنی موم بتیاں تھیں نہ ہی پوچھیں گے کیک بہت لذیذ ہے اسی لیئے سب مسکرا رہے ہیں،آپ کی سالگرہ کا گیت ریڈیو پر لگوادیا ہے، ریکارڈنگ بھی جلد مل جائے گی،بس آپ سدا خوش رہیں۔
BirthdayCakes3.gif
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین ثم آمین
HappyBirthday2.gif
 

ماوراء

محفلین
باجو کا پیغام سب کے لیے:

باجو سب دوستوں کا بہت شکریہ ادا کر رہی تھیں۔ کہ سب نے اتنے پیار سے ان کو وش کیا ہے۔ اور سب کو سلام بھی دیا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top