عورت کی خوشی ۔۔۔

سارہ خان

محفلین
شہر میں 6 منزلہ “شوہر شاپنگ مال“ کا افتتاح ہوا۔ پورے شہر میں دھوم مچ گئی۔ ایک عورت شوہر خریدنے جا پہنچی۔ استقبالیہ پر درج تھا “ہر منزل پر مختلف خصوصیات کے شوہر دستیاب ہیں لیکن ایک منزل سے اگلی منزل پر جانے کے بعد واپس کسی منزل پر آنا ممکن نہیں۔ صرف باہر جانے کا راستہ مل سکتا ہے“
عورت پہلی منزل پر پہنچی ۔ شوہر کی مندرجہ ذیل خصوصیات درج تھیں۔
یہ حضرات کام (جاب) کرتے ہیں اور خدا سے ڈرتے ہیں
عورت دوسری منزل پر پہنچی تو درج تھا
یہ حضرات جاب کرتے ہیں۔ خدا سے ڈرتے ہیں اور بچوں سے محبت کرتے ہیں
عورت تجسس میں ڈوبتی تیسری منزل پر چلی گئی جہاں لکھا تھا
یہ حضرات جاب کرتے، خدا سے ڈرتے، بچوں سے محبت کرتے اور بہت خوش شکل ہیں
عورت “بہتر سے بہتر“ کی تلاش میں چوتھے فلور پر گئی جہاں لکھا تھا
یہ حضرات جاب کرتے، خدا سے ڈرتے، بچوں سے محبت کرتے، بہت خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کے کام کاج میں عورت کا ہاتھ بٹانے والے ہیں۔
عورت نے ایک لمحے کے لیے یہاں سے شوہر خریدنے کا سوچا لیکن اگلے لمحے دل مین مزید کے تحت پانچویں فلور پر گئی جہاں درج تھا۔
یہ حضرات جاب کرتے، خدا سے ڈرتے، بچوں سے محبت کرتے، بہت خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کے کام کاج میں عورت کا ہاتھ بٹانے والے اور اپنی بیوی سے دیانتداری سے محبت کرتے ہیں۔
عورت کو محسوس ہوا کہ ایسا شوہر ہی اسکی مراد ہے۔ لیکن دل نہ مانا چنانچہ اس نے آخری منزل یعنی چھٹے فلور پر جانے کا فیصلہ کیا ۔وہاں پہنچ کر یہ تحریر پڑھنے کو ملی
افسوس آپ یہاں پہنچنے والی خاتون نمبر 54،3400 ہیں۔ اس منزل پر کوئی شوہر دستیاب نہیں۔ اور یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ عورت کو خوش اور مطمئن کرنا نا ممکن ہے۔ یہاں سے صرف واپس جانے کا راستہ ہے۔ برائے مہربانی قدم سنبھال کر اٹھائیے گا ۔ آپکی آمد کا بہت شکریہ۔ !!
_________________
 
تیشہ

محفلین
animated087.gif
 
محسن حجازی

محفلین
لوجی ہم تو پانچویں منزل کی دکان نمبر 17 کے بائیں طرف سے تیسرے شو کیس میں سجے ہوئے ہیں اردو محفل کی کوئی بھی خاتون ہمیں خریدنا چاہیں تو 25 فیصد خصوصی رعایت!
نوٹ: یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
محسن حجازی نے کہا:

میرا خیال ہے کہ کچھ زیادہ کہہ گیا، میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔

اب کیا فائدہ؟ اب تو اشتہار چھپ چکا۔
 
محسن حجازی

محفلین
چلیں منسوخی کا اشتہار چھپوا دیتے ہیں!
حضرات! کوئی پانچویں منزل نہیں اور نہ ہی کوئی دکان نمبر 17 ہے۔ اس میں کوئی تیسرا شو کیس بھی نہیں۔ اور ہم بھی نہیں!
 
ساجداقبال

محفلین
محسن حجازی نے کہا:
چلیں منسوخی کا اشتہار چھپوا دیتے ہیں!
حضرات! کوئی پانچویں منزل نہیں اور نہ ہی کوئی دکان نمبر 17 ہے۔ اس میں کوئی تیسرا شو کیس بھی نہیں۔ اور ہم بھی نہیں!
اشتہار آپکے وکیل کیطرف سے ہونا چاہیے کہ میرا مؤکل دکان نمبر17 واقع پانچویں منزل پر اپنی دستیابی سے دستبرادار ہوتا ہے۔ ہر خاص و عام نوٹ کرلے۔
 
مغزل

محفلین
شہر میں 6 منزلہ “شوہر شاپنگ مال“ کا افتتاح ہوا۔ پورے شہر میں دھوم مچ گئی۔ ایک عورت شوہر خریدنے جا پہنچی۔ استقبالیہ پر درج تھا “ہر منزل پر مختلف خصوصیات کے شوہر دستیاب ہیں لیکن ایک منزل سے اگلی منزل پر جانے کے بعد واپس کسی منزل پر آنا ممکن نہیں۔ صرف باہر جانے کا راستہ مل سکتا ہے“
عورت پہلی منزل پر پہنچی ۔ شوہر کی مندرجہ ذیل خصوصیات درج تھیں۔
یہ حضرات کام (جاب) کرتے ہیں اور خدا سے ڈرتے ہیں
عورت دوسری منزل پر پہنچی تو درج تھا
یہ حضرات جاب کرتے ہیں۔ خدا سے ڈرتے ہیں اور بچوں سے محبت کرتے ہیں
عورت تجسس میں ڈوبتی تیسری منزل پر چلی گئی جہاں لکھا تھا
یہ حضرات جاب کرتے، خدا سے ڈرتے، بچوں سے محبت کرتے اور بہت خوش شکل ہیں
عورت “بہتر سے بہتر“ کی تلاش میں چوتھے فلور پر گئی جہاں لکھا تھا
یہ حضرات جاب کرتے، خدا سے ڈرتے، بچوں سے محبت کرتے، بہت خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کے کام کاج میں عورت کا ہاتھ بٹانے والے ہیں۔
عورت نے ایک لمحے کے لیے یہاں سے شوہر خریدنے کا سوچا لیکن اگلے لمحے دل مین مزید کے تحت پانچویں فلور پر گئی جہاں درج تھا۔
یہ حضرات جاب کرتے، خدا سے ڈرتے، بچوں سے محبت کرتے، بہت خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کے کام کاج میں عورت کا ہاتھ بٹانے والے اور اپنی بیوی سے دیانتداری سے محبت کرتے ہیں۔
عورت کو محسوس ہوا کہ ایسا شوہر ہی اسکی مراد ہے۔ لیکن دل نہ مانا چنانچہ اس نے آخری منزل یعنی چھٹے فلور پر جانے کا فیصلہ کیا ۔وہاں پہنچ کر یہ تحریر پڑھنے کو ملی
افسوس آپ یہاں پہنچنے والی خاتون نمبر 54،3400 ہیں۔ اس منزل پر کوئی شوہر دستیاب نہیں۔ اور یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ عورت کو خوش اور مطمئن کرنا نا ممکن ہے۔ یہاں سے صرف واپس جانے کا راستہ ہے۔ برائے مہربانی قدم سنبھال کر اٹھائیے گا ۔ آپکی آمد کا بہت شکریہ۔ !!
_________________

بہت خوب بھئی بہت خوب سبحان اللہ ، خوش رہو سارہ بہن
 
کاشفی

محفلین
عورت

عورت کے بارے میں سنسکرت زبان کے ایک بڑے شاعر اور مصنف کالیداس نے لکھا ہے کہ۔۔۔۔

عورت رنج میں ساتھ دیتی ہے۔۔۔اور راحت کو دوبالا کر دیتی ہے۔۔۔باعصمت عورت عموماََ مغرور اور شوخ‌ ہوتی ہے۔۔۔۔کیونکہ اسے اپنی عصمت پر ناز ہوتا ہے۔۔۔۔عورت مرد کے لئے بیش بہا نعمت اور خدائی برکت ہے۔۔۔۔۔عورت نہایت بے تکلفی کے ساتھ شوہر سے ان مشکلات کا شکوہ کرتی ہے جو اسے گھر میں پیش آتی ہے۔۔۔۔لیکن اگر اُسے عیش و آرام میسر ہو تو شاذو نادر ہی اس کا ذکر کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔

عورت کمزور اور بزدل مرد کی پرواہ نہیں کرتی۔۔۔۔اس کا عقیدہ ہے کہ مچھلیاں صرف مضبوط جال سے ہی پکڑی جاتی ہیں۔۔۔۔عورت کی کتاب دُنیا ہے ۔۔وہ کتابوں سے اس قدر نہیں سیکھتی جس قدر دُنیا کے مشاہدے سے۔۔۔۔۔
 
Top