مبارکباد سالگرہ مبارک فرزانہ سسٹر

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔ باجو نے کچھ دن پہلے زکر کیا تھا کہ 16 دمبر کو فرزانہ سسٹر کی سالگرہ ہے ۔۔
اگر واقعی ان کی سالگرہ ہے تو بہت بہت مبارک ۔۔۔ :)
12wp3.gif


تمہاری سالگرہ پہ یہ دُعا ہے میری
کہ ایسا روزِ مبارک ہزار بار آئے
تمہاری ہنستی ہوئی زندگی کی راہوں میں
ہزاروں پھول لُٹاتی ہوئی بہار آئے۔۔آمین
 

حجاب

محفلین
پھولوں کے کاغذ پر
چاند کی روشنائی سے
دوستی کے قلم نے لکھے ہیں
تمہارے لئے صرف دو لفظ
××××××سالگرہ مبارک××××××

سالگرہ مبارک فرزآنہ۔یہاں پھولوں والا کاغذ تو نہیں ہے آپ تصّور کر لیں :)
 

امن ایمان

محفلین
واو نیناں آپو کی سالگرہ آگئی لیکن وہ خود کہاں ہیں آج کل۔۔؟

نیناں پلیززز جلدی سے یہاں آئیں۔۔۔ہم نے آپ کی سالگرہ والا کیک بھی کھانا ہے۔۔۔
flower.gif

HAPPY BIRTHDAY TO YOU
HAPPY BIRTHDAY TO YOU
HAPPY BIRTHDAY TO DEAR SWEET NAINA
HAPPY BIRTHDAY TO YOU​

1008-054-08-1060.gif



1040-016-07-1042.gif
 

امن ایمان

محفلین
اور یہ کچھ میں نے ارشاد کیا تھا ۔۔۔۔ :D

میرئ یہ نظم ان سب لوگوں کے لیے ہے۔۔جن کو میں بہت زیادہ جانتی تو نہیں ہوں۔۔۔لیکن پھر بھی ان کے لیے اگر ایک وقت دل سےدعا کرلی جائے تو کیا پتہ وہی لمحہ قبولیت ہو۔۔۔

نیناں
آج کے دن دعاؤں کے چراغ
اپنی ہتھیلیوں پر جلائے
تجھے“سالگرہ مبارک“ کہہ رہی ہوں
اور چاہتی ہوں کہ
دعاؤں کے جو چراغ میں نےجلارکھے ہیں
تابندہ ستاروں کی مانند
ان کی روشنی سداتجھ پر بکھرتی رہے
دکھوں کا تاریک سایہ تجھ تک نہ پہنچنے پائے
تو سدااس روشنی کے ہالے میں مقید رہے
خداکرے زندگی میں یہ مقام آئے
جب بارگاہ الہی میں تو دعاکےلیے ہاتھ اٹھائے
تیری ہر دعا کو قبولیت کا شرف حاصل ہو
اُس کی رحمت نور بن کر تجھ پر برستی رہے
اور میں چاہتی ہوں کہ
دعا کے یہ چراغ کبھی بجھنے نہ پائیں
میں رہوں یا نہ رہوں لیکن
کوئی ایک ہستی ایسی بھی ہو
جو یونہی تیرے لیے دعا کرتی رہے

آمین
 

ظفر احمد

محفلین
ویسے تو زندگی کا ایک سال کم ہو گیا۔

لیکن پھر بھی مبارک ہو۔ اللہ تمھارے پچھلے گناہ معاف کرے۔ اور آئندہ گناہوں سے بجنے کی توفیق دے (آمین)
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرفرزانہ آپ کوسالگرہ مبارک ہو۔

اللہ تعالی سے دعاگوہوں کہ آپکی زندگی میں ہمیشہ خوشیوں کاراج رہے اورزندگی میں کبھی بھی دکھ کی پرچھائیاں بھی نہ پڑیں (آمین ثم آمین)اورآپ یونہی ہنستی مسکراتیں رہیں(آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

جیہ

لائبریرین
انہیں کی سالگرہ کے لئے ہے سال بہ سال
کہ لائے غیب سے غنچوں کی نو بہار گرہ
انہیں کی سالگرہ کی یہ شادمانی ہے
کہ ہو گئے ہیں گہرہائے شاہوار گرہ
انہیں کی سالگرہ کے لئے ہے یہ توقیر
کہ بن گئے ہیں ثمرہائے شاخسار گرہ

(غالب)​


فرزانہ بہن کو بہت بہت مبارک ہو
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو نیناں سالگرہ۔ خدا کرے کہ تم ایسی کئی سالگرہیں مناؤ اور ترقی کی راہ پر گامزن رہو صحت اور ایمان کے ساتھ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

فرزانہ، میں دیر سے پہنچی، اچھے دوست ایسے ہی ہوتے ہیں میری طرح غیرذمہ دار اور لاپرواہ :oops: ذرا دیکھیں تو یہ کیا ہے :)
(شاعر سے تبدیلی کے لئے معذرت کے ساتھ)



mubrk1.png




خوش رہیں ہمیشہ اور سالگرہ بہت مبارک ہو !! :)

 
Top