کریلے پیاز

سارہ خان

محفلین
کریلے پیاز
اجزاء :
کریلے 1 کلو۔۔ (دھو کر اچھی طرح نمک لگا کر کم از کم 2 گھنٹوں کے لئے فریز کر دیں)
پیاز آدھا کلو (لچھوں کی شکل میں کاٹ لیں)
آئل 1 کپ
نمک حسب ذائقہ
مرچ حسب ذائقہ
دھنیا پاؤڈر 1 ٹیبل سپون
ہلدی ہاف ٹی سپون

ترکیب:
فریز کئے ہوئے کریلوں کو 1 بار پھر اچھی طرح دھو لیں تا کہ ان کی کڑواہٹ نکل جائے ۔۔ پھر 1 گلاس پانی میں ان کو 5 منٹ بوائل کریں۔۔
فرائنگ پیں میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر بوائل کیے ہوئے کریلے اس میں ڈال کر فرائی کریں ۔۔ جب کریلے اچھی طرح فرائی ہو جائیں تو ان کو 1 پلیٹ میں نکال کر رکھ دیں ۔۔ اور اسی تیل میں پھر پیاز ڈال کر فرائی کریں ۔۔ نمک مرچ ہلدی اور دھنیا ملا کر کریلوں کے اندر لگائیں ۔۔ اور باقی بچا مصالحہ پیاز میں ڈال دیں ۔۔۔ جب پیاز فرائی ہو جائیں تو کریلے ڈال کر 20 منٹ تک دم پر رکھیں ۔۔
یہ میری پسندیدہ ڈش ہے جن کو کریلے پسند ہوں وہ ضرور ٹرائی کریں ۔۔ انشاءاللہ پسند آئے گی ۔۔
:)
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب سارہ خان۔ پر پاکستان جا کر ہی ٹرائی کروں گا۔ یہاں کریلے نہیں ملتے :(
 
قیصرانی

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
:) پاکستان جا کر بھی آپ خود پکاتے ہیں کھانے ۔۔ :)
اللہ نہ کرے۔ کیسی باتیں‌کر رہی ہیں :D

پاکستان جا کر تو آدھے سے زیادہ وقت گھر سے باہر گزرتا ہے، حتٰی کہ امی کو کہنا پڑتا ہے کہ بیٹا کم از کم اتنے وقت کا کھانا گھر پر ہی کھانا ہے اس دفعہ۔ البتہ بہن کو یا امی کو ترکیب بتا کر بنوا لیا کرتا ہوں کھانا :p
 
ساجداقبال

محفلین
آہا۔۔۔کاش کوئی اچھی چیز مانگ لی ہوتی۔ آج گاؤں سے آتے ہوئے کریلے لے آئے جو مجھے بہت پسند ہیں۔ لیکن پکانا نہیں آتا۔۔۔یہی سوچ رہا تھا کسی سے ترکیب پوچھوں یہاں مفت میں مل گئی۔۔۔بہت شکریہ۔۔
ٹرائی کروں گا لیکن اگر پلان خراب ہوا تو آپ کی زمہ داری۔
 
سارہ خان

محفلین
قیصرانی نے کہا:

:) ۔۔ ھمم میں بھی کہوں وہاں کیا مجبوری ہے خود کھانا بنانے کی ۔۔ :p ۔۔ چلو جب موقع ملے تو ٹرائے کر لیجیے گا ۔۔ :)
 
سارہ خان

محفلین
ساجداقبال نے کہا:
آہا۔۔۔کاش کوئی اچھی چیز مانگ لی ہوتی۔ آج گاؤں سے آتے ہوئے کریلے لے آئے جو مجھے بہت پسند ہیں۔ لیکن پکانا نہیں آتا۔۔۔یہی سوچ رہا تھا کسی سے ترکیب پوچھوں یہاں مفت میں مل گئی۔۔۔بہت شکریہ۔۔
ٹرائی کروں گا لیکن اگر پلان خراب ہوا تو آپ کی زمہ داری۔
بتانے کی زمہ داری میری ۔۔ بنانے کی آپ کی خود کی ۔۔ :p ۔۔اگر آپ نے کوئی گڑبڑ نہ کی بناتے وقت تو پلان خران نہیں ہوگا انشاءاللہ ۔۔ :)
 
ماوراء

محفلین
زبردست سارہ، میں یہ ترکیب امی کو دوں گی۔ اگر پھر بھی کڑوے ہوئے تو۔۔۔تمھاری خیر نہیں۔ :p

اچھا سنو۔۔ مجھے مشروم کی کوئی اچھی سی ترکیب بتانا اگر آتی ہو تو۔یا کہیں سے ملی تو۔ میں نے حجاب سے بھی کہا ہے۔
 
حجاب

محفلین
اچھی ترکیب ہے سارہ ، اس طرح سے میری دادی بنایا کرتیں تھیں کریلے ، میں تو صرف کریلے کے کُرکُرے سے جو فرائی چپس بنتے ہیں وہ کھاتی ہوں ،امّی بنائیں تو ، بلکہ کھاتی نہیں نگل لیتی ہوں :lol: :oops: کریلے کھانے سے اسکن اچھی رہتی ہے تو کبھی کبھی مجبوری میں کھا لیتی ہوں :)
 
سارہ خان

محفلین
ماوراء نے کہا:
زبردست سارہ، میں یہ ترکیب امی کو دوں گی۔ اگر پھر بھی کڑوے ہوئے تو۔۔۔تمھاری خیر نہیں۔ :p

اچھا سنو۔۔ مجھے مشروم کی کوئی اچھی سی ترکیب بتانا اگر آتی ہو تو۔یا کہیں سے ملی تو۔ میں نے حجاب سے بھی کہا ہے۔

:) ہونے تو نہیں چاہییں ۔۔ پھر بھی اگر ہوئے تو وہ کریلے ہی ایسے ہونگے ۔۔ :p :p
میں نے مشروم کبھی نہیں بنائے ۔۔ :( کسی سے پوچھ کر بتاتی ہوں اگر اچھی ترکیب ملی تو ۔۔ ہو سکتا ہے حجاب کو آتے ہوں بنانا ۔۔ وہ تو ایکسپرٹ لگتی ہے کھانے پکانے مٰیں ۔۔ :)
 
تیشہ

محفلین
سارہ خان نے کہا:
بوچھی نے کہا:
:? آپ لوگوں کو کریلے پیاز بنا نے نہیں آتے ۔ :? :shock:

:chalo:

آپ کیسے بناتی ہیں باجو کریلے پیاز ایسے ہی ۔۔ یا پھرکسی دوسرے طریقے سے ۔۔۔؟

میں تقریبا ایسے ہی بناتی ہوں سارہ ۔ اور ذرا بھی کڑواہٹ نہیں ہوتی ان میں اگر ٹماٹر زیادہ ڈالے ہوں اور فرائی کئے ہوئے ہوں اچھے سے ۔
 
ھمم باجو ٹماٹر بھی ڈلتے ہیں اگر چاہیں تو جب امی پیاز کریلے کے ساتھ بھنڈی بھی فرائے کرتی ہین تو ٹماٹر ضرور ڈالتی ہیں وہ بھی مزے کی بنتی ہے سبزی ۔۔:) :)
 
سارہ خان

محفلین
شمشاد نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ایک بات تو آپ لکھنا بھول ہی گئیں کہ کریلے نیم پر چڑھے ہوئے نہ ہوں۔
:wink: :wink:
نیم پر چڑھے کریلے پکانے کھانے کے لئے نہیں ہوتے شمشاد بھائی ۔۔ :p

تو پھر کس لیے ہوتے ہیں؟
نیم پر چڑھے رہنے کے لئے ۔۔۔ :p
 
Top