نتائج تلاش

  1. نیرنگ خیال

    جون ایلیا یہ پیہم تلخ کامی سی رہی کیا

    یہ پیہم تلخ کامی سی رہی کیا محبت زہر کھا کر آئی تھی کیا مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہے تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا شکستِ اعتمادِ ذات کے وقت قیامت آرہی تھی، آگئی کیا مجھے شکوہ نہیں بس پوچھنا ہے یہ تم ہنستی ہو، اپنی ہی ہنسی کیا ہمیں شکوہ نہیں، ایک دوسرے سے منانا چاہیے اس پر خوشی کیا پڑے ہیں...
  2. نیرنگ خیال

    تماشائی

    تماشائی چند دن پہلے کی بات ہے شہر سے باہر جاتی سڑک پر ایک کار سے کتا ٹکر گیا۔کار والا بغیررکے نکلتا چلا گیا۔ کتا شدید زخمی حالت میں سڑک پر کراہ رہا تھا۔ ہم جائے حادثہ سے کچھ فاصلے پر تھے۔ قبل اس کے ہم کتے تک پہنچتے۔ دو لڑکے موٹر سائیکل پر اس کے پاس رکے۔ جیب سے موبائل نکالا اور مرتے کتے کی...
  3. نیرنگ خیال

    ذرا سی بات تھی۔۔۔۔۔

    ہمیں یاد نہیں کہ آخری بار ہم نے کب اور کس عید کی آمد پر "ہرّا! عید آگئی۔۔۔۔ " قسم کا نعرہ مارا تھا۔ نیا جوتا پہن کر مسجد جانے کی رسم بھی ایک عقیدت مند نے چھڑوا دی تھی۔ گو کہ ہم سید نہیں لیکن جوتوں سے کس کو پتا چلتا ہے۔ واللہ اس کی نیت بری نہ رہی ہوگی۔ جذبات و عقیدت کے بہتے دھارے نے مہلت ہی نہ دی...
  4. نیرنگ خیال

    شاہ اللہ دتّہ غار

    شاہ اللہ دتّہ مارگلہ کی پہاڑیوں (اسلام آباد) کے دامن میں آباد صدیوں پرانا گاؤں ہے۔ مغلوں کے دور حکومت کے بعد اس گاؤں کا نام درویش شخصیت "شاہ اللہ دتّہ" کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ گاؤں کی وجہ شہرت اس کا قدرتی حسن اور تاریخی پس منظر ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ گاؤں سات سو سال سے بھی زیادہ پرانا ہے۔...
  5. نیرنگ خیال

    کون اب پیار سے پوچھے گا، میاں کیسے ہو!

    اکادمی ادبیات میں شاکر القادری صاحب کے اعزاز میں دی گئی تقریب میں تلمیذ سر سے پہلی ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد فون پر رابطہ رہنے لگا۔ پنجابی کے حوالے سے مجھے جب بھی کسی مشکل کا سامنا ہوتا۔ میں فوراً اصغر صاحب سے رابطہ کرتا۔ اکثر فون آتا تو سلام کے بعد ان کے مخصوص انداز میں یہی جملہ ہوتا۔ "نین صااب...
  6. نیرنگ خیال

    چوہدری اور افطار از قلم نیرنگ خیال

    چوہدری اور افطار احباب کے مابین رمضان کریم میں افطار پارٹیوں کا عروج نصف رمضان گزرنے کے بعد ہی شروع ہو تاتھا۔ لیکن چوہدری کو افطار پر بلانے سے چڑ تھی۔ افطار پر جاتے تو سہی لیکن بلاتے کبھی نہ تھے۔ کہتے میاں میں ایک نیک آدمی ہوں۔ لہذا میری خواہش یہ ہوتی ہے کہ جو بھی مجھے افطار کروائے میرے اس دن...
  7. نیرنگ خیال

    Limbo

    Limbo ایک دلچسپ ایڈوینچر اور ہلکی پھلکی دماغی گیم ہے۔ پزل قسم کا ایڈوینچر کہہ لیں آپ۔۔۔ خیر ہے دلچسپ۔۔۔ یہ گیم پہلے کمپیوٹرز کے لیے آئی تھی۔ اب گوگل پلے پر اینڈرائڈ دیوائسز کے لیے بھی میسر ہے۔ پلے گوگل کا ربط چند تصاویر حاضر ہیں۔۔۔۔
  8. نیرنگ خیال

    Krubera Cave – The World’s Deepest Cave

    Krubera Cave – The World’s Deepest Cave Krubera Cave, also known as Voronya Cave (Russian for “Crow’s Cave”) is the deepest known cave on Earth. It is located in the Arabika Massif, one of the largest high-mountain limestone karst massifs in the Western Caucasus region of Georgia. This mountain...
  9. نیرنگ خیال

    امجد اسلام امجد خزاں کے آخری دن تھے

    خزاں کے آخری دن تھے بہار آئی نہ تھی لیکن ہوا کے لمس میں اک بے صدا سی نغمگی محسوس ہوتی تھی درختوں کے تحّیر میں کسی بے آسرا امید کی لَو تھرتھراتی تھی گزرگاہوں میں اڑتے خشک پتّے اجنبی لوگوں کے قدموں سے لپٹتے اور الجھتے تھے تو اک بھولی ہوئی تصویر جیسے کوند جاتی تھی، ہر اک منظر کے چہرے پر لرزتی بے...
  10. نیرنگ خیال

    محترم و مکرم سید شہزاد ناصر سے ملاقات

    یوں تو شاہ جی کو کبھی ہم نے "مچھلی پیڈیا" کے نام سے کانٹوں پر گھسیٹا تھا۔ اس سے قبل ان سے ملاقات کا ایک موقعہ ہم گنوا ہی چکے تھے۔ جس کی غائبانہ روداد تحریر کر کے ہم نے اپنی کچھ نہ کچھ کمی پوری کرنے کی کوشش ضرور کی تھی۔ لیکن اب پیش ہے سچی مچی کی ملاقات کا احوال۔ جو کہ بہت مختصر سی تھی۔ لیکن بےحد...
  11. نیرنگ خیال

    اچھا ہوا کہ دم شب ہجراں نکل گیا (زین العابدین خان عارف)

    اچھا ہوا کہ دم شب ہجراں نکل گیا دشوار تھا یہ کام پر آساں نکل گیا بک بک سے ناصحوں کی ہوا یہ تو فائدہ میں گھر سے چاک کر کے گریباں نکل گیا پھر دیکھنا کہ خضر پھرے گا بہا بہا گر سوئے دشت میں کبھی گریاں نکل گیا خوبی صفائے دل کی ہماری یہ جانیے سینے کے پار صاف جو پیکاں نکل گیا ہنگامے کیسے رہتے ہیں...
  12. نیرنگ خیال

    نیلاں بھوتو

    لیجیے گرمیاں آگئیں اور ہمارا وہی تالاب اور پانی کا تلاش کا سفر دوبارہ شروع ہوگیا۔ آغاز میں تو ہم لوگ خانپور ڈیم گئے تھے جو کہ قریب سبھی احباب نے دیکھی ہوگی اس لیے میں اس کی تصاویر شئیر نہیں کیں۔ لیکن ابھی آپ دوستوں کے سامنے پیش ہے ایک خوبصورت مقام جو کہ اتنا معروف نہیں ہے۔ تعارف: نیلاں بھوتو...
  13. نیرنگ خیال

    زہر میں بجھے سارے تیر ہیں کمانوں پر (اکرام مجیب)

    زہر میں بجھے سارے تیر ہیں کمانوں پر موت آن بیٹھی ہے جابجا مچانوں پر ہم برائی کرتے ہیں ڈوبتے ہوئے دن کی تہمتیں لگاتے ہیں جاچکے زمانوں پر اس حسین منظر سے دکھ کئی ابھرنے ہیں دھوپ جب اترنی ہے برف کے مکانوں پر شوق خود نمائی کا انتہا کو پہنچا ہے شہرتوں کی خاطر ہم سج گئے دکانوں پر کس طرح ہری ہوں گی...
  14. نیرنگ خیال

    دعا دعاءِ صحت برائے محمد بلال اعظم

    گزشتہ کئی مہینوں سے غائب محمد بلال اعظم کچھ پیچیدہ سرجری کے مراحل سے گزر رہے تھے۔ ابھی چند دن قبل ان کی آخری سرجری بھی اللہ کے فضل سے ہو گئی ہے۔ بلال ابھی تک ہسپتال ہی میں داخل ہیں۔ اسی بیماری و علاج کے دوران بلال نے اپنا ایم-ایس-سی فزکس کے آخری امتحانات کا آخری پیپر بھی نہ دے سکے۔ میری تمام...
  15. نیرنگ خیال

    جانتی ہوں کہ وہ خفا بھی نہیں (زاہدہ حنا)

    جانتی ہوں کہ وہ خفا بھی نہیں دل کسی طور مانتا بھی نہیں کیا وفا و جفا کی بات کریں درمیاں اب تو کچھ رہا بھی نہیں درد وہ بھی سہا ہے تیرے لیے میری قسمت میں جو لکھا بھی نہیں ہر تمنا سراب بنتی رہی ان سرابوں کی انتہا بھی نہیں ہاں چراغاں کی کیفیت تھی کبھی اب تو پلکوں پہ اک دیا بھی نہیں دل کو اب تک...
  16. نیرنگ خیال

    بیمار کا حال اچھا ہے از قلم نیرنگ خیال

    تیمار داری ہماری معاشرتی، مذہبی اور اخلاقی اقدار میں بہت اہم درجہ رکھتی ہے۔ بچپن میں جب ہمارے بڑے کسی کی تیمارداری کرنے کو جایا کرتے تھے تو کبھی ہمیں بھی ساتھ لے جاتے۔ ہماری حاضری اس پورے قصے میں ایک خاموش تماشائی سے زیادہ نہ ہوتی تھی۔ مریض چاہے کوئی ہو، منظر عمومی طور پر ایک جیسا ہی ہوتا...
  17. نیرنگ خیال

    نظیر جب پھاگن رنگ جھمکتے ہوں تب دیکھ بہاریں ہولی کی

    جب پھاگن رنگ جھمکتے ہوں تب دیکھ بہاریں ہولی کی اور دف کے شور کھڑکتے ہوں تب دیکھ بہاریں ہولی کی پریوں کے رنگ دمکتے ہوں تب دیکھ بہاریں ہولی کی خم، شیشے، جام، جھلکتے ہوں تب دیکھ بہاریں ہولی کی محبوب نشے میں چھکتے ہوں تب دیکھ بہاریں ہولی کی ہو ناچ رنگیلی پریوں کا بیٹھے ہوں گل رو رنگ بھرے...
  18. نیرنگ خیال

    جو کوئی آفتِ قتالۂِ جہاں نکلے (رئیؔس امروہوی)

    مقربین میں رمز آشنا کہاں نکلے جو اجنبی تھے وہی ان کے راز داں نکلے حرم سے بھاگ کے پہنچے جو دیرِ راہب میں تو اہلِ دیر ہمارے مزاج داں نکلے بہت قریب سے دیکھا جو فوجِ اعداء کو تو ہر قطار میں یارانِ مہرباں نکلے سکوتِ شب نے سکھایا ہمیں سلیقۂ نطق جو ذاکرانِ سحر تھے وہ بے زباں نکلے میانِ راہ کھڑے...
  19. نیرنگ خیال

    عارف کریم سے ملاقات

    2014 میں تو یوں لگتا تھا کہ میں نے قسم کھا لی ہے کہ اب کوئی روداد نہ لکھوں گا۔ فلک شیر بھائی سے ملاقات ہو یا فاتح صاحب کے ڈیرے پر حاضری۔ محب علوی بھائی سے ملاقات ہو یا چاہے زبیر مرزا بھائی سے ملاقات کا قصہ۔ یا سید زبیر صاحب کے دولت کدے پر تلمیذ سر سے کی گئی باتیں ہوں۔ میں نے ہر تفصیل کو...
  20. نیرنگ خیال

    اے یقینوں کے خدا شہرِ گماں کس کا ہے (معراؔج فیض آبادی)

    اے یقینوں کے خدا شہرِ گماں کس کا ہے نور تیرا ہے چراغوں میں دھواں کس کا ہے کیا یہ موسم ترے قانون کے پابند نہیں موسم گل میں یہ دستور خزاں کس کا ہے راکھ کے شہر میں ایک ایک سے میں پوچھتا ہوں یہ جو محفوظ ہے اب تک یہ مکاں کس کا ہے میرے ماتھے پہ تو یہ داغ نہیں تھا پہلے آج آئینے میں ابھرا جو نشاں کس...
Top