1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $413.00
    اعلان ختم کریں

جون ایلیا یہ پیہم تلخ کامی سی رہی کیا

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 19, 2015

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,747
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    یہ پیہم تلخ کامی سی رہی کیا
    محبت زہر کھا کر آئی تھی کیا

    مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہے
    تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا

    شکستِ اعتمادِ ذات کے وقت
    قیامت آرہی تھی، آگئی کیا

    مجھے شکوہ نہیں بس پوچھنا ہے
    یہ تم ہنستی ہو، اپنی ہی ہنسی کیا

    ہمیں شکوہ نہیں، ایک دوسرے سے
    منانا چاہیے اس پر خوشی کیا

    پڑے ہیں ایک گوشے میں گماں کے
    بھلا ہم کیا، ہماری زندگی کیا

    میں رخصت ہو رہا ہوں، پر تمہاری
    اداسی ہوگئی ہے ملتوی کیا

    میں اب ہر شخص سے اکتا چکا ہوں
    فقط کچھ دوست ہیں، اور دوست بھی کیا

    محبت میں ہمیں پاسِ انا تھا
    بدن کی اشتہا صادق نہ تھی کیا

    نہیں رشتہ سموچا زندگی سے
    نجانے ہم میں ہے اپنی کمی کیا

    ابھی ہونے کی باتیں ہیں، سو کر لو
    ابھی تو کچھ نہیں ہونا، ابھی کیا

    یہی پوچھا کیا میں آج دن بھر
    ہر اک انسان کو روٹی ملی کیا

    یہ ربطِ بےشکایت اور یہ میں
    جو شے سینے میں تھی، وہ بجھ گئی کیا​
     
    • زبردست زبردست × 10
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,306
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    شکستِ اعتمادِ ذات کے وقت
    قیامت آرہی تھی، آگئی کیا

    جون کا ہی حصہ تھا اور اس طرح کا کلام وہ ہی کہ سکتے تھے
    بہت خوب شراکت
    سلامت رہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    خوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,737
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    سچ کہا۔۔۔ یہ سہل ممتنع واقعتاً جون ہی کا خاصہ تھا۔
    نہ ہُوا، پر نہ ہُوا "جون" کا انداز نصیب
    ذوق یاروں نے بہت زور غزل میں مارا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,737
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    نیرنگ خیال جون کی یہ خیالی رنگ بازی شیئر کرنے پر ممنون ہوں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,747
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ شاہ جی۔۔۔ :)
     
  7. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,747
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    آج گڈ نہیں لکھا :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,747
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    سچ کہا فاتح بھائی :)

    ہاہاہاہااااا۔۔۔۔۔ رنگ بازی خیالی ہی ہوتی ہے فاتح بھائی۔۔۔ :p
    شکریہ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,737
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    میں نے تو "نیرنگ خیال" کا سلیس ترجمہ بنایا تھا "خیالی رنگ بازی" یا "خیالی رنگ باز" :laughing:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. آوازِ دوست

    آوازِ دوست محفلین

    مراسلے:
    1,900
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    واہ ! کیا بات ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  11. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    کل گُڈ کی چھٹی تھی ۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,747
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بات تو ادھر ہی رہی ۔۔۔ :p
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,747
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ سئیں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,747
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اوہ ۔۔۔:D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  15. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    اعلی کلام۔۔۔
    عمدہ انتخاب۔۔۔
    شکریہ تو بنتا ہی ہے جی۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,747
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    نوازش سئیں۔۔۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,602
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    سبحان اللہ !

    عمدہ غزل انتخاب کی ہے بھائی! :good1:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,747
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    انتخاب کی پذیرائی پر شکرگزار ہوں احمد بھائی۔۔۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    خوب بہت خوب
    پڑے ہیں ایک گوشے میں گماں کے
    بھلا ہم کیا، ہماری زندگی کیا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,747
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت شکریہ سر۔۔۔ :)
     

اس صفحے کی تشہیر