اکمل زیدی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • :rose:بہت بہت شکریہ اُردو محفل :in-love:
    سیما علی
    سیما علی
    Dyvfkht.jpg
    Syed Bukharri 12345
    Syed Bukharri 12345
    امام جعفر صادق عليه السّلام نے فرمایا
    جو شخص اپنے غصے کو قابو میں رکھتا ہے ٱللّٰه پاک اُس کے عیبوں کو چھپائے رکھتا ہے

    اصول کافی ،ج۲ ، ص۳۰۳
    11 ذیقعد : :rose:ولادت با سعادت امام علی رضا علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو :rose:
    سیما علی
    سیما علی
    ممتاز جن کے در پہ ہو مقبول ہر دعا
    ‏وہ حجتِ خدا ہیں امام علی رضا (ع)
    السلام علیک یا علی بن موسی الرضا
    ‏🌹ولادت با سعادت امام رضا علیه سلام مبارک 🌹🌹🌹🌹
    نماز، ہر متقی کا اللہ کے قریب پہنچنے کا ذریعہ ہے۔
    ‏امام علی رضا علیہ السلام
    ‏📚 اصول کافی، ج 3 ص 265 ح 6
    آپ سے ایک مشورہ درکار ہے ۔۔کیا ایک لڑی بنائی جا سکتی ہے جو آج کل زبان زدِ عام ہے اور بہت سارے پہلوؤں کا احاطہ کر سکتی ہے اگر گفتگو کی جائے ظاہر ہے میں دعا زہراہ معاملہ کی بات کر رہا ہوں - میڈم ، محمد تابش صدیقی ، محمد وارث ، آپا ؟؟
    فیصل عظیم فیصل
    فیصل عظیم فیصل
    حرج نہیں بنانے میں ایک آؤٹ لائن رکھ لیں کہ کن پہلوؤں پر گفتگو کرنا ہے۔ معاشرتی ، مذہبی یا فلسفی۔ کم عمری میں شادی کو ہائی لائیٹ کرنا ہے یا پھر بچوں کی رہ نمائی کی اہمیت یا پھر سوشی (سنی شیعہ کراس میرج) کا مسئلہ یا قانون ازدواج سندھ کی کمیاں یا قانون ازدواج پنجاب کی خرابیاں ۔
    فیصل عظیم فیصل
    فیصل عظیم فیصل
    دعا زہرہ کے کیس میں یہ سب فیکٹرز ہیں پھر ہمارے معاشرے میں بچوں کو یہ اعتماد بھی نہیں دیا جاتا کہ والدین ان کا پسند کی شادی کی صورت میں ساتھ دیں گے یا نہیں۔ خاموش رہنا حل نہیں ہے لیکن گفتگو ہو تو تعمیری ہو جس سے کسی اور کی زندگی بچ سکے۔
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    لڑی ہم نے بنا دی ہے اور جمع بھی کرا دی ہے منظوری کے لیے ۔ (قریب دو گھنٹے قبل)
    29 شوال : :rose:ولادت با سعادت نگہبانِ رسالت والدِ کُلِ ایمان حضرت ابو طالب علیہ السلام عالم اسلام کو بہت بہت مبارک ہو۔:rose:
    سیما علی
    سیما علی
    سدا ان کو میسر تھا جمالِ سرورِعالم
    ‏نبی ﷺ کی دید سے سرشار ہیں حضرت ابو طالب
    مبتلائے درد کوئی عضو ہو روتی ہے آنکھ
    کس قدر ہمدرد سارے جسم کی ہوتی ہے آنکھ

    (علامہ اقبال از بانگِ درا)
    پورے فورم پر اکثریت کا رجحان شاعرانہ سا شاعرانہ ۔۔ ہو چلا ہے ۔۔۔
    15 شوال : روزِ پُر سوز آسمان امامت و ولایت کے چھٹے درخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر عالم اسلام کو ہدیہ تعزیت پیش کیا جاتا ہے ۔
    سیما علی
    سیما علی
    امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں؀
    1۔مؤمن کا کمال تین خصلتوں میں ہے:
    2-دین کے مسائل و احکام سے اگاہی،
    3-سختیوں اور مشکلات میں صبر و بردباری،
    اور زندگی کے معاملات میں منصوبہ بندی اور حساب و کتاب کی پابندی۔۔۔۔
    --- نور اور نار کا مادہ ایک ہی ہوتا ہے۔ فرق اتنا سا ہے کہ اپنے اندر کے وحشی انسان کی تہذیب کرنی پڑتی ہے، اسے ’’عملوا الصٰلحات‘‘ سے شناسائی کرانی ہوتی ہے نہیں تو وہ ’’اسفل السافلین‘‘ کی کھائی میں جا گرے۔
    اپنے اندر خود اک جنگل ہے ہر آدم زاد
    کیسے کیسے وحشی جذبے پھرتے ہیں آزاد
    راہ کی ایک اک ٹھوکر کھولے منزل کے اسرار
    رستے کا ہر پتھر گویا ہوتا ہے استاد
    -: محمد یعقوب آسی :-
    فیصل عظیم فیصل
    فیصل عظیم فیصل
    اجر غیر ممنون کا وعدہ کرنے والا احکم الحاکمین تبھی تو کہتا ہے ۔ تو کیا ہے جو تجھ سے روز جزاء کی تکذیب کرواتا ہے۔ کیا وہی اللہ بہترین و مضبوط ترین حاکم نہیں ۔
    ہائے ہائے ۔۔ وہ قسمیں کھا کھا کر اپنے بندوں کو پیغام دینے والا بے نیاز مالک جسے ضرورت ہی نہیں ہے کسی کی بھی اور اسفل السافلین کی طرف دوڑتا لڑھکتا ہوا انسان جو کچھ بھی خود سے نہیں کر سکتا
    میں گھر سے نکلا ایک کام کو
    یہی کوئی قریب وقت شام کو
    دل باغ باغ ہوگیا دیکھ کر مرا
    ایک ٹھیلے پر جو دیکھا آم کو
    سیما علی
    سیما علی
    واہ واہ آم بادشاہ آگئے 👏👏👏👏👏
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    جی جی ۔۔ہم شروعات کر چکے کل شبِ جمعہ سے ۔۔۔ ابا کی فاتحہ دے کر ۔ ۔
    8 شوال :یوم انہدام قبرستان بقیع 1925ء میں اس دور کی سعودی حکومت کی جانب سے کیا جانے والا ایک انہدامی عمل تھا جس کے نتیجے میں قبرستان بقیع کے مقدس مزارات، تاریخی آثار، مزارات پر موجود گنبد، عمارات توڑ دی گئیں۔
    سید عمران
    سید عمران
    آپ جو طرح طرح کے ڈے مناتے پھرتے ہیں۔۔۔
    ایک بار ذرا ناشتہ ڈے منا کر دیکھیں۔۔۔
    مزہ آجائے گا!!!
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    سر جی ہم حاضر ہیں آپ بلا کر تو دیکھیں۔۔۔
    21 رمضان : روز پر سوز شہادت مولائے کائنات امیر المومنین امام االمتقین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر تمام عالم اسلام کو تعزیت پیش ہے۔
    سیما علی
    سیما علی
    ایسا کریم ایسا سخی ایسا پیشواء
    بے جرم حق کے سجدے میں مجروح ھوگیا
    فرصت نہ دی نماز کی اس روزے دارکو
    نہلا دیا لہو میں شہ ذوالفقعار کو
    میرانیس
    19 رمضان : روزِ ضربت بر سر اقدس مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیہ السلام 😔
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    اس وقت آسماں پہ پکارے یہ جبرئیل
    زوجِ بتول راہِ خدا میں میں ہوا قتیل
    زخمی ہوا ہے آج سرِ سیدِ جلیل
    کوئی رہا نہ شپر و شپیر کا کفیل
    شیرِ خدا نے فرق پہ تلوار کھائی ہے
    استاد میرا قتل ہوا ہے دوہائی ہے
    سیما علی
    سیما علی
    شہادت سے قبل حضرت علی علیہ السلام ؑ کی وصیت ہر انسان کے نام 'یتیموں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا ان پر فاقہ کی نوبت نہ آئے اور تمہاری موجودگی میں وہ تباہ و برباد نہ ہو جائیں'
    نہج البلاغہ
    حد ہو گئی یعنی ۔۔کوئی نیا دھاگہ نہیں کھلا عارف کریم بھی غائب ہے۔۔۔باقی کسی اور طرف سے بھی کوئی دلچسپی نظر نہیں آرہی -بس اکا دکا کیفیت نامے پر ہی اظہار ہو جاتا ہے ۔۔میں بات کر رہا ہوں پاکستان کی سیاسی صورتحال کی جو طلاطم کا شکار رہی اب بھی معاملات چل رہے ہیں ۔۔۔کیا روزہ لگ رہا ہے کیا سب کو ۔۔۔ :lol:
    10 رمضان : یوم وصال ام المومنین بی بی سیدتنا حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہ
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    حیا کی کیوں نہ لکھوں انجمن خدیجہ کو
    سلام کرتے ہیں جب پنجتن خدیجہ کو
    سمجھ کے محسنہ دیں رسول اکرم(ص) نے
    دیا ہے اپنی عباء کا کفن خدیجہ کو
    سیما علی
    سیما علی
    عرش سے جس پہ تسلیم نازل ہوئی
    اس سرائے سلامت پہ لاکھوں سلام
    7 رمضان : یومِ وصال حضرت فاطمہ بنتِ اسد (والدہ گرامی جناب مولا علی علیہ السلام)
    سیما علی
    سیما علی
    اَلسَّلَامُ عَلی فاطِمَةَ بِنْتِ أَسَدٍ الْھاشِمِیَّةِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الصِّدِّیقَۃُ الْمَرْضِیَّۃُ
    1999 میں جنرل ہسٹری میں ایم اے کیا تھاریگولر- اب پھر شوق چرایا ایم اے اسلامک سٹڈیز کا - رزلٹ آگیا شکر الحمد للہ پارٹ ون کلیئر ہو گیا -
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    جی سر جی اعمال نامہ موصول ہو چکا ہے نمبر جات سے آگہی ہو چکی ہے سوچا حسب وعدہ آپ کو بھی مطلع کر دوں مارکس سے۔۔۔تو نمبر کچھ یوں ہیں کہ قرآن تفسیر قرآن میں 66 ہیں اصول حدیث میں 76 ہیں اصول فقہہ میں 86 ہیں تمدنی تاریخ میں 53 ہیں اور عربی میں 54 ہیں سب نمبر 100 میں سے ہیں ۔اب آپ خود بتا دیں نمبر امتیازی ہیں یا رعایتی۔۔۔۔۔ آگے ارادہ ایم فل کا ہے فائنل کے بعد ویسے :)
    علی وقار
    علی وقار
    اصول فقہ میں 86 نمبر لینا بجائے خود ایک اعزاز ہے۔ یہ امتیازی نمبر ہیں اور نہ ہی رعایتی۔ عربی میں محنت کی سخت ضرورت ہے۔ ویسے، میرے اندازے سے کچھ زیادہ نمبر آئے ہیں۔ آپ کو داد نہ دینا زیادتی ہو گی۔ ویل ڈن ۔۔۔۔۔
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    بہت شکریہ آپ کی حوصلہ افزائی کا ۔۔وقار بھائی آپ کی بھاوج نے بھی ایک سوال کیا تھا کہ آپ نے پڑھا کس ٹائم۔۔۔ باقی عربی کا کچھ یوں ہے اور آپ کو تھوڑی سی حیرت بھی ہو کہ میں نے عربی فرسٹ ٹائم پڑھی ہے اب انشاءاللہ آگے فرق دیکھیے گا ۔ ۔ ۔
    15 شعبان : ولادت با سعادت امام مہدی آخرالزماں (علیہ السلام) تمام عالم اسلام کو بہت بہت مبارک ہو ۔
    سیما علی
    سیما علی
    ہے اِنتظار زمانے کو وقت کے امام کا
    ۱۵ شعبان المعظم
    ‏ولادت باسعادت حجت خدا امام زمانہ عجل فرجھم بہت بہت مبارک ہو❤️❤️❤️❤️❤️آپکو بھی بہت بہت مبارک 🎊🎉🎊🎉🎊
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    دنیا کو ہے اُس مہدیِ برحق کی ضرورت
    ہو جس کی نِگہ زلزلۂ عالمِ افکار
    آج شبِ براءت ہے سب کو بہت بہت مبارک ہو التماس ہے خدا ہمیں زیادہ سے زیادہ اس شب سے استفادہ حاصل کرنے والوں میں رکھے۔۔۔ سب ایک دوسرے کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔۔ شکریہ - التماسِ دعا-
    سیما علی
    سیما علی
    آپکو بھی بہت مبارک ۔التماسِ دعا آپ بھی ۔۔
    جزاک اللہ خیرا
    جاسمن
    جاسمن
    میرے بھتیجے محمد مامون کے لیے
    11 شعبان : :rose: ولادت شہزادہ علی اکبر علیہ السلام ابن امام حسین علیہ السلام تمام اہل ولاء کو بہت بہت مبارک ہو:rose:۔
    سیما علی
    سیما علی
    ہم صورتِ محبوبِ خدا تھے علی اکبر
    شوکت میں شہِ عقدہ کشا تھے علی اکبر
    شپیر کی پیری کے عصا تھے علی اکبر
    اور بانو کی آنکھوں کی ضیا تھے علی اکبر
    جلوہ رخِ پرنور پہ تھا نورِ نبی کا
    روشن تھا گھر اس ماہ سے زہرا و علی کا
    میر انیس
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top