اردو محفل فورم

اکمل زیدی
اکمل زیدی
۔۔۔باغ تو سارا جانے ہے ۔ ۔ ۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
اکمل زیدی بھائی۔ لڑی بنانے میں تو کوئی حرج نہیں، بس ڈی ریل ہونے سے بچانا مشکل ہوتا ہے۔ اس واقعہ کی 3 مختلف جہات ہیں، ایک والدین کی اجازت کے بغیر یا گھر سے بھاگ کر شادی، کم عمری کا معاملہ، اور زوجین کا دو مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق۔
اور یہ تینوں موضوع ہی بحث کے لیے کافی نازک ہیں۔ اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ معاملات تلخی کی طرف جائے بغیر کوئی مفید گفتگو اس موضوع پر ہو سکتی ہے، تو شروع کر دیجیے۔ :)
اکمل زیدی
اکمل زیدی
جی بالکل ٹھیک فرمایا آپ نے شاید انہیں وجوہات کو ذہن میں رکھ کر ( اور کسی حد تک میرے بھی ذہن میں تھا) کسی نے اس موضوع پر بات کرنے کی کوشش نہیں کی۔۔۔۔اور سچ کہوں تو میرا مقصد ایک تعمیری گفتگو شروع کرنا تھا ۔۔
جاسمن
جاسمن
بالکل کی جا سکتی ہے۔ جہاں "تخریب" کی طرف جائے، قطع برید کرتے جائیں گے۔ (ہم):D
سیما علی
سیما علی
ضرور ہونا چاہیے بات پر وجہ بحث تعمیری نہ کہ تخریبی !!!کسی کی دل آزاری نہ ہو !!بچوں کس عمر تک gadgets سے دور رکھنا ضروری ہے ۔۔۔والدین آلۂ تخریب دے کر بچوں کے ہاتھ میں سکون سے بیٹھ جاتے ہیں ۔۔ہمیں تو یاد ہے کہ کتابیں بھی پڑھنے پر نظر رکھی جاتی تھی !!!
زیک
زیک
بنائی جا سکتی ہے؟ بنانی ہے تو بنائیں ورنہ نہ سہی
Top