آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
راتوں سے گھنی رلفوں سے مر مر سے سبک ان ہاتھوں میں
آنچل ہیں سرکتے جاتے ہیں گجرا ہیں مہکتے جاتے ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
موسمِ یاس کا کوئی جھونکا، اب جو گزرے تھماری خلوت سے
سوچ لینا ہمارے بارے میں ، پر ہمارا ملال مت کرنا
رتجگے کی رتیں تو خیر یوں ہی، آتی جاتی ہیں پر خیال رہے
جاگنا بھی تو اس سلیقے سے، اپنی آنکھوں کو لال مت کرنا
 

مغزل

محفلین
وہ حرف گیر عجب ہے کہ خود مرے ہاتھوں
مرے مسوّدے برباد کرتا رہتا ہے

لیاقت علی عاصم
 

جیہ

لائبریرین
وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹہھرا
تو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگ آستاں کیوں ہو
 

مغزل

محفلین
بددعا دے گیا کیوں سرِ انجمن ، کوئی درویشِ فن
سلب سب ہوگیا میرا علم و ہنر ، شعر کیسے لکھوں

(احمد امتیاز)
 

محمد وارث

لائبریرین
غیرتِ مہر، رشکِ ماہ ہو تم
خوبصورت ہو، بادشاہ ہو تم


کیوں کر آنکھیں نہ ہم کو دکھلاؤ
کیسے خوش چشم، خوش نگاہ ہو تم


(آتش)
 

فرخ منظور

لائبریرین
گلِ نرگس کا گلدستہ بدستِ غیر کیوں بھیجا
جو آنکھیں ہی دکھانا تھیں تو خود آکے دکھا جاتے
 

mfdarvesh

محفلین
رنگ حیا کا جو چہرے پر نکھرتا ہو گا
بھولنے والا مجھے یاد تو کرتا ہوگا
زلف اب تیرے ماتھے مچلتی ہوگی
تجھ سے بالوں کا وہ جھرمٹ نہ سنورتا ہو گا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top