میر مدّت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی ۔ میر تقی میر (اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی)

فرخ منظور

لائبریرین
غزل

مدّت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی
ظاہر کا پاس تھا سو مدارات بھی گئی

کتنے دنوں میں آئی تھی اس کی شبِ وصال
باہم رہی لڑائی سو وہ رات بھی گئی

کچھ کہتے آ کے ہم تو سنا کرتے وے خموش
اب ہر سخن پہ بحث ہے وہ بات بھی گئی

نکلے جو تھی تو بنتِ عنب عاصمہ ہی تھی
اب تو خراب ہو کر خرابات بھی گئی

عمامہ جا نماز گئے لے کے مغ بچے
واعظ کی اب لباسِ کرامات بھی گئی

پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں
اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی

(میر تقی میر)
 
رانا

محفلین
پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں
اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی

بہت مشہور شعر ہے لیکن پوری غزل آج پہلی بار نظر سے گزری ہے۔ بہت شکریہ فرخ صاحب۔
 
پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں
اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی

بہت خوب۔
جناب یہ "مغ" کیا ہے ؟
یا کوئی ٹائپنگ مسٹیک ہے ؟

عمامہ جا نماز گئے لے کے مغ بچے
واعظ کی اب لباسِ کرامات بھی گئی
 
فرخ منظور

لائبریرین
پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں
اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی

بہت خوب۔
جناب یہ "مغ" کیا ہے ؟
یا کوئی ٹائپنگ مسٹیک ہے ؟

عمامہ جا نماز گئے لے کے مغ بچے
واعظ کی اب لباسِ کرامات بھی گئی

مغ بچہ۔ مجوسی لڑکا، آتش پرست کا بچہ، خوبصورت لڑکا، مے فروش کا بیٹا
 
پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں
اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی

بہت خوب۔
جناب یہ "مغ" کیا ہے ؟
یا کوئی ٹائپنگ مسٹیک ہے ؟

عمامہ جا نماز گئے لے کے مغ بچے
واعظ کی اب لباسِ کرامات بھی گئی

"مغ" سے مراد مغرب----- یعنی عمامہ، جائے نماز وغیرہ جو مسلمان کی پہچان تھے، مسلمانوں کے مغربی کلچر کی طرف بےجا رجحان نے سب حذف کر لیا، نتیجتاً، مسلمان کی پہچان اور رعب و مرتبہ سب ختم ہو گیا۔ (احقر: فخر عباس چوہان)
 
یہ کہاں سے اخذ کیا؟
 
میم الف

محفلین
ایک سوال ہے،
— واعظ کی اب لباسِ کرامات بھی گئی
اور
— واعظ کی اب لباسی کرامات بھی گئی
ویب پہ دونوں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
’لباسِ کرامات‘ یا ’کرامات لباسی‘ کون سا صحیح ہے؟
 
آخری تدوین:

فرخ منظور

لائبریرین
ایک سوال ہے،
— واعظ کی اب لباسِ کرامات بھی گئی
اور
— واعظ کی اب لباسی کرامات بھی گئی
ویب پہ دونوں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
’لباسِ کرامات‘ یا ’کرامات لباسی‘ کون سا صحیح ہے؟

لباسِ کرامات ہی درست ہے کیونکہ دیوانِ میر میں یہی درج ہے دوسرا، کراماتِ لباسی میں مصرع وزن سے خارج ہو جاتا ہے۔
 
میم الف

محفلین
بہت شکریہ۔
پھر تابش بھائی محمد تابش صدیقی کو چاہیے اپنی ایپ اپڈیٹ کر لیں :)
میرا خیال ہے اپڈیٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔
میں نے ڈاکٹر عبادت بریلوی کے مرتب کردہ کلیات میر کے نسخے میں دیکھا ہے۔
وہاں ’لباسی کرامات‘ درج ہے۔
آپ کے پاس کون سا نسخہ ہے، فرخ منظور صاحب؟

mir-ghazal.jpg
 
یہ غزل قریباً نو سال پہلے میں نے پوسٹ کی تھی۔ میرا خیال ہے مجلسِ ترقی ادب کا چھپا ہوا نسخہ تھا۔ وہ اب ڈھونڈنا پڑے گا کہ کہاں پڑا ہے۔ ملتا ہے تو حوالہ فراہم کرتا ہوں۔ ویسے آپ نے جو پہلے کہا تھا اس میں مصرع وزن سے گر رہا تھا۔ لباسی کرامات سے وزن سے نہیں گرتا۔ بہرحال میں بھی اپنے نسخے میں دیکھ کر بتاتا ہوں۔
 
فرخ صاحب
اب وہ نسخہ ملے نہ ملے
تکلیف نہ کریں۔
حال ہی میں اِس کی ریکارڈنگ بھی شیئر کر چکا ہوں۔
بہرحال، آپ کو ایک مبارک باد دینی ہے کہ میری طرف سے پہلی پسندیدہ کی ریٹنگ آپ کے اِس تبصرے کو ملی ہے۔
دیگر معززین کے نام یہ ہیں:
فرقان احمد پہلی دوستانہ
لاريب اخلاص پہلی پر مزاح
سحر کائنات پہلی معلوماتی
اور اب آپ پہلی پسندیدہ
 
آخری تدوین:

سحر کائنات

جزاک اللہ
بہت خوشی ہوئی
 
Top