جون ایلیا تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو ۔جون ایلیا

مون

محفلین
تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو
میں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو


تمہارے بعد بھلا کیا ہیں وعدہ و پیماں
بس اپنا وقت گنوا لوں اگر اجازت ہو


تمہارے ہجر کی شب ہائے کار میں جاناں
کوئی چراغ جلا لوں اگر اجازت ہو


جنوں وہی ہے، وہی میں، مگر ہے شہر نیا
یہاں بھی شور مچا لوں اگر اجازت ہو


کسے ہے خواہشِ مرہم گری مگر پھر بھی
میں اپنے زخم دکھا لوں اگر اجازت ہو


تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی
کچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو

(جون ایلیا)
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ واہ، لا جواب غزل ہے۔ سبحان اللہ۔

شکریہ مون شیئر کرنے کیلیئے، ہل من مزید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سب سے پرزور درخواست ہے ۔۔۔ جان ایلیا کو بھی پڑہیں اور اسکا کلام شئر کریں۔۔۔۔

کوئی شاعر چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا ۔۔۔۔ ایلیا بھی ایک عظیم ورثہ کا حامل شاعر ہے۔۔۔ پلیز
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
تمھارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو ۔از جون ایلیاء



تمھارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو
میں دل کسی سے لگا لوں آگر اجازت ہو

تمھارے بعد بھلا کیا ہے وعدہ و پیماں
بس اپنا وقت گنوا لوں اگر اجازت ہو

تمھارے ہجر کی شب ہائے کار میں جاناں
کوئی چراغ جلا لوں اگر اجازت ہو

جنوں وہی ہے وہی میں مگر ہے شہر نیا
یہاں بھی شور مچا لوں اگر اجازت ہو

کسے ہے خواہشِ مرہم گری مگر پھر بھی
اپنے زخم دیکھا لوں اگر اجازت ہو

تمھاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی
کچھ اپنا حال سنبھال لوں اگر اجازت ہو


جون ایلیاء
 

ظفری

لائبریرین
تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو (جون ایلیا )

تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو
میں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو

تمھارے بعد بھلا کیا ہے وعدہ و پیماں
بس اپنا وقت گنوا لوں اگر اجازت ہو

تمھارے ہجر کی شب ہائے کار میں جاناں
کوئی چراغ جلا لوں اگر اجازت ہو

جنوں وہی ہے وہی میں مگر ہے شہر نیا
یہاں بھی شور مچا لوں اگر اجازت ہو

کسے ہے خواہشِ مرہم گری مگر پھر بھی
اپنے زخم دکھا لوں اگر اجازت ہو

تمھاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی
کچھ اپنا حال سنبھال لوں اگر اجازت ہو​
 

فاتح

لائبریرین
واہ کیا انداز ھے ہجر منانے کا ، بھی منا لین ہم کون ہوتے ھیں منع کرنے والے
جون بے چاروں کو معلوم تھا کہ آپ کے ہاتھوں ان کی غزل کی یہ درگت بننے والی ہے تبھی تو انھوں نے یہ شعر شامل کیا تھا::openmouthed:
کسے ہے خواہشِ مرہم گری مگر پھر بھی
میں اپنے زخم دکھا لوں اگر اجازت ہو
 

فاتح

لائبریرین
شاعری سے مذاق مت کرنا !
ورنہ تجھ میں‌ہنر نہیں‌رہے گا
ہم کہاں کے دانا تھے؟ کس ہنر میں یکتا تھے؟
بے سبب ہوا غالبؔ دشمن اک مغل اپنا:whew:
ویسے قبلہ ہم مذاق "شاعری" سے نہیں بلکہ آنجناب سے کرنے کی گستاخی کر رہے تھے۔:bringiton:
 
تمھاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی
کچھ اپنا حال سنبھال لوں اگر اجازت ہو

بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top