جون ایلیا تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو ۔جون ایلیا

مون نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 8, 2008

  1. مون

    مون محفلین

    مراسلے:
    117
    تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو
    میں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو


    تمہارے بعد بھلا کیا ہیں وعدہ و پیماں
    بس اپنا وقت گنوا لوں اگر اجازت ہو


    تمہارے ہجر کی شب ہائے کار میں جاناں
    کوئی چراغ جلا لوں اگر اجازت ہو


    جنوں وہی ہے، وہی میں، مگر ہے شہر نیا
    یہاں بھی شور مچا لوں اگر اجازت ہو


    کسے ہے خواہشِ مرہم گری مگر پھر بھی
    میں اپنے زخم دکھا لوں اگر اجازت ہو


    تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی
    کچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو

    (جون ایلیا)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
  2. زھرا علوی

    زھرا علوی محفلین

    مراسلے:
    1,698
    موڈ:
    Asleep
    بہت خوب انتخاب ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,631
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    مون۔ یہ کس مجموعے میں شامل ہے۔۔ ’گمان‘ میں۔۔ یا کسی اور کتاب میں؟
     
  4. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت شکریہ۔
    ہو سکے تو جون ایلیا کا اور بھی کلام یہاں کی زینت بنائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. مون

    مون محفلین

    مراسلے:
    117

    جی سر یہ غزل "گمان" ہی سے ایک انتخاب ہے۔ بہت عمدہ کتاب ہے۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. زینب

    زینب محفلین

    مراسلے:
    11,211
    بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. مون

    مون محفلین

    مراسلے:
    117

    بہت شکریہ سر۔۔۔
    میں آج کل جون ایلیا ہی کو مطالعہ کر رہا ہوں اور جلد ہی کچھ اور انتخاب بھی پیش کروں گا۔۔۔
     
  8. مون

    مون محفلین

    مراسلے:
    117

    پسندیدگی کا بہت شکریہ۔۔۔
     
  9. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,316
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ واہ واہ، لا جواب غزل ہے۔ سبحان اللہ۔

    شکریہ مون شیئر کرنے کیلیئے، ہل من مزید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  10. یونس رضا

    یونس رضا معطل

    مراسلے:
    1,732
    سب سے پرزور درخواست ہے ۔۔۔ جان ایلیا کو بھی پڑہیں اور اسکا کلام شئر کریں۔۔۔۔

    کوئی شاعر چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا ۔۔۔۔ ایلیا بھی ایک عظیم ورثہ کا حامل شاعر ہے۔۔۔ پلیز
     
  11. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,823
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    تمھارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو ۔از جون ایلیاء



    تمھارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو
    میں دل کسی سے لگا لوں آگر اجازت ہو

    تمھارے بعد بھلا کیا ہے وعدہ و پیماں
    بس اپنا وقت گنوا لوں اگر اجازت ہو

    تمھارے ہجر کی شب ہائے کار میں جاناں
    کوئی چراغ جلا لوں اگر اجازت ہو

    جنوں وہی ہے وہی میں مگر ہے شہر نیا
    یہاں بھی شور مچا لوں اگر اجازت ہو

    کسے ہے خواہشِ مرہم گری مگر پھر بھی
    اپنے زخم دیکھا لوں اگر اجازت ہو

    تمھاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی
    کچھ اپنا حال سنبھال لوں اگر اجازت ہو


    جون ایلیاء
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  12. ظفری

    ظفری محفلین

    مراسلے:
    11,533
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question
    تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو (جون ایلیا )

    تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو
    میں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو

    تمھارے بعد بھلا کیا ہے وعدہ و پیماں
    بس اپنا وقت گنوا لوں اگر اجازت ہو

    تمھارے ہجر کی شب ہائے کار میں جاناں
    کوئی چراغ جلا لوں اگر اجازت ہو

    جنوں وہی ہے وہی میں مگر ہے شہر نیا
    یہاں بھی شور مچا لوں اگر اجازت ہو

    کسے ہے خواہشِ مرہم گری مگر پھر بھی
    اپنے زخم دکھا لوں اگر اجازت ہو

    تمھاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی
    کچھ اپنا حال سنبھال لوں اگر اجازت ہو​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  13. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    عمدہ جناب۔۔شکریہ بیحد۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. خوشی

    خوشی محفلین

    مراسلے:
    11,027
    واہ کیا انداز ھے ہجر منانے کا ، بھی منا لین ہم کون ہوتے ھیں منع کرنے والے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  15. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    جون بے چاروں کو معلوم تھا کہ آپ کے ہاتھوں ان کی غزل کی یہ درگت بننے والی ہے تبھی تو انھوں نے یہ شعر شامل کیا تھا::openmouthed:
    کسے ہے خواہشِ مرہم گری مگر پھر بھی
    میں اپنے زخم دکھا لوں اگر اجازت ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  16. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    لاجواب لوگ باکمال کلام سبحان اللہ سبحان اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    :wave: با کمال لوگ ۔۔۔ لا جواب سروس:wave:
    نیو خان ٹرانسپورٹ کمپنی:winking:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شاعری سے مذاق مت کرنا !
    ورنہ تجھ میں‌ہنر نہیں‌رہے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    ہم کہاں کے دانا تھے؟ کس ہنر میں یکتا تھے؟
    بے سبب ہوا غالبؔ دشمن اک مغل اپنا:whew:
    ویسے قبلہ ہم مذاق "شاعری" سے نہیں بلکہ آنجناب سے کرنے کی گستاخی کر رہے تھے۔:bringiton:
     
  20. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,057
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    تمھاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی
    کچھ اپنا حال سنبھال لوں اگر اجازت ہو

    بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کی تشہیر