ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آگہی بھی دامِ شنیدن بچھانے سے باز آئی!
یہ ہوائی فائر تھا فرقان بھائی ۔ یہ دیکھنے کے لئے کہ "نشانچی" لوگ دوسروں کا بھی سن رہے ہیں یا صرف اپنا اپنا طپنچہ چلا رہے ہیں ۔ :)
یعنی بہ الفاظِ دیگر پہلے مصرع میں مدعا عنقا نہیں بلکہ سرے سے مفقود ہے ۔ :D
 
فرقان احمد

محفلین

سر! آپ ہمارا امتحان لے رہے ہیں گویا! :)
 
آورکزئی

محفلین
میرے پیچھے تو ہے ہر آن یہ خلقت کا ہجوم
اب خدا جانے یہ شہرت ہے کہ رسوائی ہے

شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب
 
فرقان احمد

محفلین
"اے جان قیس تیرا ارادہ کدھر ہے آج"
فرقان احمد بھائی اس شعر کا دوسرا/ پہلا مصرعہ معلوم ہے آپ کو؟
ابنِ انشاء کو پڑھ رہے ہیں آپ آج کل، بہت خوب! دراصل، یہ مصرع تو بہت مشہور ہے، تاہم، یہ معلوم نہیں، ہے کس کا؟ معلوم ہوتا ہے، یہ شعر شاید ابن انشاء کے دیوان سے ہی برآمد ہو گا۔ تلاش جاری ہے! یہ آپ کا دیا ہوا دوسرا امتحان ہے جس میں ہم فیل ہو گئے۔ :)
 
Top