تازہ کیفیت نامے

‎وَ لِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْهِ سَبِیْلًا
اے کعبۂ ایماں، تری حرمت کے دن آئے
اے رکنِ یمانی، تری شوکت کے دن آئے
اے بیتِ مقدس، تری عزت کے دن آئے
اے چشمۂ زمزم، تری چاہت کے دن آئے
اے سنگِ حرم، جلوہ نمائی ہوئی تجھ میں
اے کوہِ صفا، اور صفائی ہوئی تجھ میں
میر انیس
ہم اپنی ڈیجیٹل مارکٹنگ والی کلاس کے پہلے ہفتے کی رینکنگ میں سب سے زیادہ پوئنٹس کے ساتھ سر فہرست رہے۔ ۔ ۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
الغرض کہ اگر کوشش کی جائے تو کئی ایک حل نکل سکتے ہیں۔ اور پاکستانی طلباء کو اُن کی اپنی زبان میں جدید علوم سیکھنے میں آسانی فراہم کی جا سکتی ہے۔
420حروف کی پابندی کے باعث پیغامات کو توڑ توڑ کر لکھنا پڑا، اس کے لئے معذرت۔ :)
صابرہ امین
صابرہ امین
اکثر باتوں میں میں آپ سے اتفاق کرتی ہوں۔ میں ذاتی طور پر انگریزی کو رائج کرنے کے حق میں ہوں کہ انگریزی اب ایک دو ملکوں کی زبان نہیں بلکہ ایک گلوبل زبان بن چکی ہے۔ اس میں علم و تحقیق کا خزانہ موجود ہے۔ سیکھنے میں بہت آسان ہے وغیرہ وغیرہ۔ میں اکثر یوٹیوب چینل کے ذریعے انگریزی بول چال اردو زبان کے ذریعے سکھانے کے بارے میں سوچتی رہتی ہوں۔ دیکھیے کب اس پر کام کرنے کی توفیق ہوتی ہے۔
محمداحمد
محمداحمد
بہت اچھی بات ہے، انگریزی بطورِ بین الاقوامی رابطے کی زبان یا جدید علوم کی زبان، سیکھنا بے حد ضروری ہے۔ یوٹیوب چینل شروع کرنے کا خیال اچھا ہے، ضرور شروع کیجے۔
*ولادتِ باسعادت حضرت امام علی رضا علیہ السّلام تمام مخلص اھل اسلام کو بہت بہت مبارک*
سیما علی
سیما علی
7443f9f8-72ff-48a9-b1ce-92cb90f5bed7.jpg
اکمل زیدی
اکمل زیدی
بہت بہت مبارک ہو ۔ ۔ ۔ :flower:
ایرانی حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت ایک اہم مذہبی رہنماء کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
سیما علی
سیما علی
جی صبح صبح یہ خبر پڑھی ۔۔۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
میں تو کل شام سے اس خبر کو فالو کر رہا تھا۔ کچھ ایرانی اخباروں نے کل رات کو "شبِ اضطراب" قرار دیا۔
اے چارہ گر! دوا کے نہ یوں فائدے گِنا
تو یہ بتا کہیں کوئی نقصان تو نہیں
ایسے بھی چاک-چاک نہ کرزندگی اِسے
میرا وجود ہے یہ گریبان تو نہیں

راجیش ریڈی
انمول نعمتیں۔
یقول ﷺ: من أَصبح مِنكم آمِنا في سِرْبِهِ، مُعَافًى في جَسدِه، عِندهُ قُوتُ يَومِهِ، فكأَنما حِيزَتْ لَهُ الدُّنْيَا بِحذافِيرِها۔
اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، جو شخص اس حالت میں صبح کرے کہ اپنے اور اہل و عیال کے حوالے سے پر امن ہو، جسمانی اعتبار سے تندرست ہو اور اس کے پاس ایک دن کی غذا موجود ہو تو گویا اس کے لیے دنیا کی تمام نعمتیں جمع کر دی گئیں۔
(سنن ترمذی و ابن ماجہ)
سب کو سلام عرض ہے - غیر حاضری پر بات پھر کبھی ابھی صرف ایک اپ ڈیٹ پرسنلی - پروفیشنل مارکٹنگ کورس میں داخلہ لیا ہے کل دوسری کلاس تھی -
Top