20 / 20 ورلڈ کپ 2009 پر آراء!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قمراحمد

محفلین
Man of the Match is Shahid Afridi Huge roar. "I am very very happy to see my team in the final. The captain and the coach gave me confidence. I enjoyed batting, bowling and fielding. It was our last chance. This is the semi-final. I was just trying to keep wicket to wicket, there was some turn and bounce." Nasser asks Afridi, can you win the tournament? "Inshallah"
 
وجی

لائبریرین
آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو
انشاءاللہ پاکستان فائنل بھی جیتے گا
 
قمراحمد

محفلین
Smith: We came across a very good Pakistan side. Particularly, Shahid Afridi. We were beaten on the day. Not good enough. Afridi played a great knock, we fought back. We had a solid start but couldn't finish. We were beaten by Pakistan. We had Albie padded up from the 11th over but if we don't lose wicket, he can't come back." About handling pressure and chokers tag:" I don't think it was anything to do with that. Pakistan bowled well and defended the total. We are sad and dissappointed. I know lots of people back home will be too. We just got to keep learning and going on. Good luck to Pakistan whoever they meet. They are a quality team on their day."
 
زین

لائبریرین
قمر بھائی میچ کے کچھ ایم پوائنٹس بتائیں ۔ میں نے نیوز بنانی ہے اخبار کے لئے
ذرا جلدی ۔ کوئی اور بھی اگر مدد کرسکتا ہے تو خوش آمدید :)
 
قمراحمد

محفلین
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹرینٹ برج میں ہونے والے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا ہے۔پاکستان کی عمدہ بالنگ کے سامنے جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ناکام ہو گئے اور صرف ژاک کیلیس ہی بڑا سکور کر سکے۔ پاکستان جنوبی افریقہ کے پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔

آؤٹ ہونے والوں میں سمتھ (10)، گبز (5)، ڈی ویلیئرز (1) اور کیلیس (64) شامل ہیں۔ گبز اور ڈی ویلیئر کو شاہد آفریدی نے خوبصورت گیندوں پر آؤٹ کیا۔ جبکہ خطرناک بیٹسمین ژاک کیلیس کو سعید اجمل نے آؤٹ کیا۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کے کھیل کے آغاز میں ہی دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے لیکن اس کے بعد شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ٹیم کو ایک اچھا سٹینڈ دیا۔بیس اوورز کے اختتام پر پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شاہ زیب (0) ، کامران اکمل (23)، شاہد آفریدی (51) اور شعیب ملک (34) شامل ہیں۔ پاکستان نے آخری اووروں میں کم سکور بنایا اور یونس خان اور عبدالرزاق نے بالترتیب 24 اور 12 رنز بنائے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی۔
 
قمراحمد

محفلین
Smith: We came across a very good Pakistan side. Particularly, Shahid Afridi. We were beaten on the day. Not good enough. Afridi played a great knock, we fought back. We had a solid start but couldn't finish. We were beaten by Pakistan. We had Albie padded up from the 11th over but if we don't lose wicket, he can't come back." About handling pressure and chokers tag:" I don't think it was anything to do with that. Pakistan bowled well and defended the total. We are sad and dissappointed. I know lots of people back home will be too. We just got to keep learning and going on. Good luck to Pakistan whoever they meet. They are a quality team on their day."

Younis: We have lots of supporters in England, particularly Nottingham and Birmingham. Every body knows we are slow starters, we were underdogs and it was good. suddenly, we moved to a good position. Afridi is a match winner. That's why he batted at no 3. He is a very committed cricket and it's also about team work. We were short of 15 or 20 runs but they bowled well in the end and we couldn't get boundaries. Our bowling was very good. If we keep doing it, [batt and bowl well] we will win the World Cup.

Man of the Match is Shahid Afridi Huge roar. "I am very very happy to see my team in the final. The captain and the coach gave me confidence. I enjoyed batting, bowling and fielding. It was our last chance. This is the semi-final. I was just trying to keep wicket to wicket, there was some turn and bounce." Nasser asks Afridi, can you win the tournament? "Inshallah"
 
arifkarim

معطل
شاہد خان آفریدی نے آج ثابت کر دیا کہ پٹھان ہی ہر بار پاکستان کیلئے انفرادی کام کرتے ہیں!
 
طالوت

محفلین
قمر ترجمہ کر دیتے تو اچھا تھا ۔ انگریزی نہیں چلے گی ۔۔

عارف خوشی کی بات ہے اس میں اس قسم کا مراسلہ کم از کم آپ کو زیب نہیں دیتا یا پھر عادت ہے ؟
وسلام
 
قمراحمد

محفلین
قمر ترجمہ کر دیتے تو اچھا تھا ۔ انگریزی نہیں چلے گی ۔۔

عارف خوشی کی بات ہے اس میں اس قسم کا مراسلہ کم از کم آپ کو زیب نہیں دیتا یا پھر عادت ہے ؟
وسلام
طالوت بھائی جلدی میں پوسٹ کیا ہے ۔ معافی چاہتا ہوں۔ اُمید کرتا ہوں انتظامیہ درگزر سے کام لے گی۔ آئندہ خیال رکھوں گا۔
 
زین

لائبریرین
شکریہ قمر بھائی ۔۔۔۔

ناٹنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو7رنز سے شکست دیدی اور فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، شاہد آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے، ملک بھر میں جشن کا سماں، لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔
برطانیہ کے شہر ناٹنگھم میں کھیلے گئے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر جنوبی افریقہ کو150رنز کا ہدف دیا تاہم جنوبی افریقہ کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد 142رنزبناکر ہدف کے حصول میں ناکام رہی اور سیمی فائنل میں شکست سے دو چار ہوگئی ۔پاکستان کی جانب سے کامران اکمل کے شاندار آغاز کے بعد بجھے ہوئے شاہد خان آفریدی اس میچ میں کھلے کھلے نظر آئے ۔ کامران اکمل23رنز بناکر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ علاوہ ازیں شعیب ملک نے بھی شائقین کو اس سیریز میں پہلی مرتبہ اپنی بیٹنگ سے حیرت زدہ کردیا ، انہوں نے34رنز اسکور کیے۔ میچ کی خاص بات شاہد ٓفریدی کی نصف سنچری تھی ، انہوں نے34گیندوں پر8چوکوں کی مدد سے شاندار51رنز بنائے۔ یونس خان اور عبدالرزاق نے بالترتیب 24 اور 12 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی دباﺅ کا شکار دکھائی دی اور آٹھ رنز کے مجموعی سکولر پر پہلی اور 28کے مجموعی سکور پر دوسری وکٹ حاصل کرنے کے باوجود ٹیم میں جوش نظر نہ آیا۔جنوبی افریقہ کی طرف سے اسٹین، پارنیل، مروی اور ڈمنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیلس نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے سب سے زیادہ64رنز سکور کئے ، انہیں سعید اجمل نے بولڈ کیا ۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کا کوئی بیٹسمین خاص رن بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا ۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے گبز اور ڈی ویلیئر کو خوبصورت گیندوں پر آؤٹ کیا۔ جبکہ خطرناک بیٹسمین ڑاک کیلیس کو سعید اجمل نے آؤٹ کیا۔فواد عالم اور محمد عامر نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے دوران پاکستانی تماشائیوں کا جوش و خروش شاندار رہا اور وہ مسلسل ” پاکستان جیتے گا“ کا نعرے لگاتے اور پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے رہے ۔
 
فہیم

لائبریرین
امید ہے کہ انشاءاللہ یہ ورلڈ کپ پاکستان ہی آئے گا۔
اور میرا دوسالہ پرانا غم بھی ختم ہوجائے گا۔
کہ جب پاکستان ہارنے کے مقام سے جیت تک آگیا تھا۔
لیکن پھر ہار گیا تھا:(
 
طالوت

محفلین
ارے بھائی اس میں معافی تلافی کی کیا بات ہے ؟ جیت کی خوشی میں ایسا ہی ہوتا ہے میں تو بس توجہ دلا رہا تھا ۔۔
وسلام
 
فہیم

لائبریرین
زین تمہاری رپورٹ‌ میں ایک غلطی تو مجھے دکھائی دے گئی۔
جیک کالس بولڈ نہیں‌ ہوا تھا۔
بلکہ سعید اجمل کی بال پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیج آؤٹ ہوا تھا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top