20 / 20 ورلڈ کپ 2009 پر آراء!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
یار یہ میری خبر نہیں روزنامہ ‌جنگ کی ویب سائٹ اور قمر بھائی کی مدد سے بنائی ہے ۔ مجھے سپورٹس کی نیوز بنانی نہیں آتی:noxxx:
 

زین

لائبریرین
اصل میں یہ سپورٹس رپورٹر کا کام ہے جو اس وقت نہیں تھا ۔ مجھے سپورٹس میں زیادہ دلچسپی نہیں، ہاں‌ پاکستان کا میچ ہو تو ضرور دیکھتا ہوں
 

فہیم

لائبریرین
ویسے کل کون جیت رہا ہے۔

جیسا آج ساؤتھ افریقہ کے ساتھ ہوا کہ پورے ٹورنامنٹ میں جیتے ہوئے آرہے تھے اور سیمی فائنل میں آکر ہار گئے۔
ایسا ہی کہیں سری لنکا کے ساتھ بھی تو نہیں ہونے والا،
کیونکہ وہ بھی ابھی تک کوئی میچ نہیں ہارے۔



ویسے ساؤتھ افریقہ کے ساتھ تو ہمیشہ ہی سیمی فائنل میں گڑبڑ‌ ہوجاتی ہے۔
 

زین

لائبریرین
کل جو ٹیم جیتے گی اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا اس لئے " کچھ کچھ " اہم ہے :grin:
 

قمراحمد

محفلین
کل کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کا زیادہ فائدہ ہوگا۔ کیونکہ سیمی فائنل یا فائنل میں دوسری باری میں ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے دباؤ بہت ہوتا ہے۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی2007 کے فائنل میں پاکستان دوسری باری کرتے ہوئے ٹارگٹ حاصل نہیں کر پایا تھا۔ اور آج بھی جنوبی افریقہ جو سیمی فائنل تک تمام میچز جیتی چلی آرہی تھی۔ ٹارگٹ کے دباؤ میں آ گئی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ سے میچ %65 آپ کے ہاتھوں میں آ جاتا ہے۔ آپ پر پریشر نہیں ہوتا۔ آپ اپنی مرضی سے ٹارگٹ سیٹ کر سکتے ہیں۔ اور آج کے میچ میں یہی ہوا۔ پاکستان اب تک جو 2 میچ ہارا ہے وہ دونوں میچوں میں دوسری باری میں ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ایک بات اور جب آپ دوسری باری میں فلیڈنگ کر رہے ہوتے ہیں تو ٹیم کر تمام کھلاڑی مخالف ٹیم پر اپنا دباؤ قائم رکھتے ہیں۔ اِس لئے وکٹ پر موجود 2 بیسٹمینوں کو 11 کھلاڑیوں کے پریشر کا سامنا ہوتا ہے۔ اور ہر گزرتے اوور کے ساتھ ساتھ مطلوبہ رن اوسط کے بڑھنے کا قوی امکان ہوتا ہے۔پریشر میں سیٹ ہوا بیسٹمین بھی اپنی وکٹ کھو دیتا ہے۔ جیسے آج کیلس کے ساتھ ہوا۔ جو کے آوٹ ہونے سے پہلے 60 سے اوپر کی اننگز کھیل چکا تھا۔

سری لنکا نے بھی ابھی تک اپنے 5 میں سے 4 میچ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیتے ہیں۔ اِس لئے کل دوسرے سمیی فائنل میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے جیتنے کے بہت زیادہ امکان ہے۔ ٹاس بہت اہم ہے۔
 

arifkarim

معطل
قمر ترجمہ کر دیتے تو اچھا تھا ۔ انگریزی نہیں چلے گی ۔۔

عارف خوشی کی بات ہے اس میں اس قسم کا مراسلہ کم از کم آپ کو زیب نہیں دیتا یا پھر عادت ہے ؟
وسلام

خان اسلئے کہ پاکستان نے تاریخ میں‌واحد ورلڈ کپ "عمران خان" کی قیادت سے جیتا تھا!
اسکے علاوہ بھی یہ "خان" ایسے موقعوں پر پاکستان کے کام ائیں ہیں، جسوقت کوئی اور موجود نہیں ہوتا!
 

arifkarim

معطل
قمر آپکی ہر پوسٹ کا فانٹ ٹائمز رومن کیوں‌ہوتا ہے؟
کیا آپکو نستعلیق میں لکھنا نہیں‌آتا؟ :)
 

arifkarim

معطل
میری خواہش ہے کہ پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز (کالی آندھی) سے ہو۔ انکے پاس دو بہت کوالٹی بیٹسمین ہیں۔ میں‌دیکھنا چاہتا ہوں کہ ہمارے بالرز کا جادو انپر چلتا ہے کہ نہیں!
 

قمراحمد

محفلین
قمر آپکی ہر پوسٹ کا فانٹ ٹائمز رومن کیوں‌ہوتا ہے؟
کیا آپکو نستعلیق میں لکھنا نہیں‌آتا؟ :)
نہیں دوست یہ بات نہیں ہے۔ میں 16،17 سال سے کمپیوٹر استعمال کر رہا ہوں۔ مجھے اصل میں شروع سے ہی ٹائمز رومن فانٹ بہت پسند ہے۔ چاہیے اُردو میں ٹائپ کرنا ہو یا انگلش میں۔ میرا انتخاب یہی ہوتا ہے۔ ہوسکتا ہے کے آپ دوستوں کو میری بات عجیب لگے مگر مجھے نستعلیق فانٹ پسند نہیں۔ اگر کسی کو میری یہ بات بری لگی ہو تو معافی چاہتا ہوں۔ پسند اپنی اپنی ہوتی ہے۔
 

محمداسد

محفلین
میری خواہش ہے کہ پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز (کالی آندھی) سے ہو۔ انکے پاس دو بہت کوالٹی بیٹسمین ہیں۔ میں‌دیکھنا چاہتا ہوں کہ ہمارے بالرز کا جادو انپر چلتا ہے کہ نہیں!

لیکن میری خواہش تو ہے کہ سری لنکا سے مقابلہ ہو۔ تاکہ اگر ورلڈ کپ ادھر نا آئے تو زیادہ دور بھی نا جائے :tongue:
 

stranger

محفلین
مقابلہ جس سے بھی ہو اگر ٹیم اس اعتماد کے ساتھ کھیلی جو انہوں نے سیمی فائنل میں دکھایا ہے تو انشا اللہ جیت جائیں گے
 

سارہ خان

محفلین
ویسے کل کون جیت رہا ہے۔

جیسا آج ساؤتھ افریقہ کے ساتھ ہوا کہ پورے ٹورنامنٹ میں جیتے ہوئے آرہے تھے اور سیمی فائنل میں آکر ہار گئے۔
ایسا ہی کہیں سری لنکا کے ساتھ بھی تو نہیں ہونے والا،
کیونکہ وہ بھی ابھی تک کوئی میچ نہیں ہارے۔



ویسے ساؤتھ افریقہ کے ساتھ تو ہمیشہ ہی سیمی فائنل میں گڑبڑ‌ ہوجاتی ہے۔

خلیل کے پروگرام میں پہلے پہلے جس نے فون کیا اس نے یہ بات کہی کہ پریشان نہ ہوں ساؤتھ افریقہ کی روایت ہے سیمی فائنل میں ہارنا ۔۔آج بھی انشاءاللہ ہاریں گے ۔۔:grin: دل کو کافی تسلی ہو گئی تھی اس کی بات سن کر ۔۔ اور ہوا بھی ایسا ہی ۔۔ بڑا مزا آیا کل ۔۔:party: :party:
 

عسکری

معطل
اب فائنل جس کے ساتھ بھی ہو بس کپ لے کر آنا چاہیے تا کہ اگلی نسلیں شرمندہ نا ہوں کہ ہم نے 20 20 ورلڈ کپ کبھی نہیں جیتا
 

سارہ خان

محفلین
جیت ہار تو کھیل کا حصہ ہوتی ہے ۔۔ بس کوشش اپنی چرف سے پوری کرنی چاہیئے ۔۔۔

اگلی نسلوں کے لئے شرمندہ ہونے کے لئے اور بہت سی باتیں ہیں یہاں ۔۔ وہ ان پر شرمندہ ہو کر سدھر جائیں تو کوئی بات ہو ۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top