چ ھ کی بنی چھ اور 6 چھ میں تلفظ کا فرق

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی کیا وجہ ہے کہ انہوں نے چَھے کا تلفظ دہلی کے ساتھ خاص کیا؟
جی اس سے تو یہ لگتا ہے کہ دلی میں اس کا تلفظ 'چھے' رہا ہوگا۔ لکھنؤ اور دوسرے علاقوں میں 'چھ' ہی ہوگا جیسا کہ ہم بولتے ہیں۔ ویسے یہ ہندی کا لفظ ہے سو ہندی اہلِ زبان کا تلفظ اس میں سند ہوگا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اس کا ترجمہ بھی کر دیں
یوں تو بات صرف 'چھے' کی تھی اور وہ لغت کے مولوی صاحب نے صاف کر دی۔ ان کے پہلے جملے کا لب لباب یہ ہے کہ 'چھ' کی ھ کو واضح کر کے (مظہرہ) نہیں بولنا چاہیئے بلکہ ھ کو مخفی یعنی تھوڑا چھپا کر یا آہستہ سے بولنا چاہیئے۔
 
ابو ہاشم

محفلین
ہم تو چھ کی ایک ہی آواز سے واقف ہیں البتہ انگریزی میں ہلکی نفسی/ ہائیہ آوازیں ضرور پائی جاتی ہیں
 
ہم نے تو آج تک چھ کوDay کے تلفظ کے مطابق سنا اور کہا "طے" کے وزن کے مطابق بھی بولا جاتا ہے پہلی مرتبہ علم ہوا۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تلفظ:
چ ھ کی بنی چھ
اور

6 چھ
کے بولنے میں فرق ہے۔
عموما ہم 6 چھ جس تلفظ میں ادا کرتے ہیں وہ اصل میں چ ھ کی بنی چھ ہے۔
6 چھ ۔۔۔۔۔ہے اور شے کا ہم آواز ہے شاید۔
چھ 6 کو ہمیشہ ہی غلط تلفظ میں سنا ہے۔

’’چھ‘‘ بطور ایک مرکب حرف تو اسی طرز پرآواز دیتا ہے جیسے دیگر مرکب حروف یعنی بھ ، پھ، تھ ، ٹھ وغیرہ ۔ مرکب حرف ( اصل حرف +ھ) کی آواز اصل حرف کے مخرج سے بالکل ہی قریب ہوتی ہے ۔ بس اس کی ادائیگی میں ذرا بھاری پن اور آخر میں ایک ذرا جھٹکا سا ہوتا ہے ۔

عدد ۶ کی لفظی صورت بھی ’’چھ‘‘ ہے لیکن اسے ’’طے‘‘ کے وزن پر بولا جاتا ہے ۔لیکن اس کا ایک علاقائی تلفظ ’’لے‘‘ اور ’’دے ‘‘ یا انگریزی لفظ ڈے کے وزن پر بھی ہے اور مارواڑ راجھستان وغیرہ کی طرف بولا جاتا ہے ۔ وہ لوگ لفظ کیسے اور پیسے وغیرہ کو بھی اسی طرز پر بولتے ہیں اور ان کے منہ سے سننے میں بڑا اچھا لگتا ہے ۔ نمونے کے طور پر آپ کبھی حیدرآباد سندھ کے مشہور مزاحیہ شاعر پروفیسر عنایت علی کو کسی وڈیو میں بولتے سنیں ۔
 
جاسمن

لائبریرین
جی۔میرے بتانے میں ضرور ابہام ہوگا۔لیکن ماشاءاللہ آپ جیسے ذہین لوگ بات سمجھ بھی گئے ہیں۔اور مزید وضاحت بھی ہوگئی ہے۔
مجھے یہ ریڈیو سے پتہ چلا تھا جب میں نے بی اے کیا تھا۔
زیک۔
طے اور شے اور چھ(چھے) کیا ہم آواز نہیں ہیں؟
 
Day کا سا تلفظ نہیں اس کا؟ شے اور طے کا تلفظ تو فرق ہے

زیک۔
طے اور شے اور چھ(چھے) کیا ہم آواز نہیں ہیں؟
:):)
شاید یہاں پھر کچھ کنفیوژن ہورہی ہے۔ زیک کہنا چاہتے ہیں کہ ہم تو 6 کا تلفظ day کی طرح کرتے ہیں، شے اور طے کا تلفظ تو فرق ہے۔:):)
اب جبکہ اس بارے میں وارث بھائی اور ظہیر بھائی کی پوسٹس آگئی ہیں، معلوم نہیں کہ انہوں نے اتفاق کیا یا نہیں۔:)
 
جی درست کہا آپ نے. میرے بھی کافی تلفظ درست ہوئے بی ایڈ کی ورکشاپ میں
جی ہاں، بی-ایڈ کی ورک شاپ کے دوران اس بات پر بحث ہوئی تھی کہ اس کا تلفظ چھ نہیں بلکہ چھے ہے. بہت سے الفاظ کے درست تلفظ کا پتہ چلا. ہم سِمت پڑھتے تھے جبکہ یہ لفظ سَمت ہے وغیرہ وغیرہ.
 
فہد اشرف

محفلین
جی اس سے تو یہ لگتا ہے کہ دلی میں اس کا تلفظ 'چھے' رہا ہوگا۔ لکھنؤ اور دوسرے علاقوں میں 'چھ' ہی ہوگا جیسا کہ ہم بولتے ہیں۔ ویسے یہ ہندی کا لفظ ہے سو ہندی اہلِ زبان کا تلفظ اس میں سند ہوگا۔
ہندی میں ’چھا‘ بولتے ہیں، کچھ اس طرح کہ آخر میں الف کی آواز ’ہ‘ سے ملتی جلتی نکلتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ہندی میں ’چھا‘ بولتے ہیں، کچھ اس طرح کہ آخر میں الف کی آواز ’ہ‘ سے ملتی جلتی نکلتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو میں کسی لفظ کا آخری حرف متحرک نہیں ہے لیکن سنسکرت ہندی اور دیگر کئی زبانوں میں متحرک حرف الفاظ کے آخر میں ہوتے ہیں، جس کی معمولی سی آواز ہوتی ہے جو الف سے کافی کم ہوتی ہے اور اسے رومن میں لکھتے ہوئے a سے ظاہر کرتے ہیں جیسے 'نرنیدر 'کو ہم آخری رے ساکن کے ساتھ بولتے ہیں لیکن اصل تلفظ میں آخری رے متحرک ہے جسےNarendra سے ظاہر کیا جاتا ہے اور اس طرح کے بے شمار الفاظ۔
 
فاتح

لائبریرین
املا نامہ دیکھیے گا۔
املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ
2. لفظ چھ کا املا کئی طرح کیا جاتا ہے، چھ، چھہ، چھے۔ ڈاکٹر عبد السّتار صدیقی نے چھے کی سفارش کی تھی لیکن چھے رائج نہیں ہو سکا۔ چلن میں اس لفظ کا املا چھ ہے، اور اسی کو صحیح مان لینا چاہیے۔
 
فاتح

لائبریرین
’’چھ‘‘ بطور ایک مرکب حرف تو اسی طرز پرآواز دیتا ہے جیسے دیگر مرکب حروف یعنی بھ ، پھ، تھ ، ٹھ وغیرہ ۔ مرکب حرف ( اصل حرف +ھ) کی آواز اصل حرف کے مخرج سے بالکل ہی قریب ہوتی ہے ۔ بس اس کی ادائیگی میں ذرا بھاری پن اور آخر میں ایک ذرا جھٹکا سا ہوتا ہے ۔

عدد ۶ کی لفظی صورت بھی ’’چھ‘‘ ہے لیکن اسے ’’طے‘‘ کے وزن پر بولا جاتا ہے ۔لیکن اس کا ایک علاقائی تلفظ ’’لے‘‘ اور ’’دے ‘‘ یا انگریزی لفظ ڈے کے وزن پر بھی ہے اور مارواڑ راجھستان وغیرہ کی طرف بولا جاتا ہے ۔ وہ لوگ لفظ کیسے اور پیسے وغیرہ کو بھی اسی طرز پر بولتے ہیں اور ان کے منہ سے سننے میں بڑا اچھا لگتا ہے ۔ نمونے کے طور پر آپ کبھی حیدرآباد سندھ کے مشہور مزاحیہ شاعر پروفیسر عنایت علی کو کسی وڈیو میں بولتے سنیں ۔
بجا کہتے ہیں۔ وہ لوگ تمام الفاظ میں "اَے" æ کے تلفظ کو امالے کے ساتھ "اے" eː بنا کر بولتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے لہجات تو ہمہ وقت متغیر رہتے ہیں ۔
مجھے تو لگتا ہے کہ 6 کے لیے آج کا مقبول اور معیاری لہجے اس کی بابت چھے ہی ہے۔ جیسے نالہء نے یا سرور مے پے در پے ۔۔۔میں نے اپنے اجداد سے ایسے ہی سنا ہمارے والد والدہ راجھستان (جے پور (جے پور کا جے بھی اتفاق سے ایسے ہی ہے :) )) سے آئے تھے اور چھے اسی طرح استعمال کرتے تھے۔۔۔ پیسے کو "پ سے" بولنے والے بھی بہت سنے ہیں لیکن وہ معیاری اور مقبول لہجہ نہیں سمجھا جاتا ۔ہمیں خود کو تو آج بھی سن کر ایسا ہی لگتا ہے ۔ جیسے خالد نظامی اور رزاق راجو صاحبان کا ادا کردہ کامیڈی سکرپٹ ہے اگر اسے کامیڈی نہ سمجھیں تو ایک جھرجھری سی آجاتی ہے۔۔۔۔ :)
 
فہد اشرف

محفلین
کیا عام بول چال میں ایسے ہی ادا کیا جاتا ہے؟
بولا تو کئی طرح سے جاتا ہے کوئی چھا بولتا ہے کوئی چھہ کوئی چھے (شے اور day دونوں طرح) اور بہاری بنگالی تو چھَو اور چھوگو جیسا کچھ بولتے ہیں۔اسی لیے ہندوستان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ”کوس کوس پر بدلے پانی چار کوس پر بانی“
کوس دوری ماپنے کی اکائی ہے اور بانی بولی کو کہتے ہیں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
:):)
شاید یہاں پھر کچھ کنفیوژن ہورہی ہے۔ زیک کہنا چاہتے ہیں کہ ہم تو 6 کا تلفظ day کی طرح کرتے ہیں، شے اور طے کا تلفظ تو فرق ہے۔:):)
اب جبکہ اس بارے میں وارث بھائی اور ظہیر بھائی کی پوسٹس آگئی ہیں، معلوم نہیں کہ انہوں نے اتفاق کیا یا نہیں۔:)

جیسا کہ پہلےعرض کیا : معیاری تلفظ تو چھے ہی ہے لیکن بعض لوگ اسے امالے کے ساتھ بھی بولتے ہیں ۔ جیسا کہ فاتح بھائی اور سید صاحب نے بھی لکھا ۔ یہ علاقائی تلفظ ظاہر ہے کہ معیاری تلفظ سے ہٹ کر ہے ۔ عوامی تلفظ ہے ۔ اسی لئے زبان کے تلفظ کا ایک معیار ہونا ضروری ہے ۔ عام طور پر اہلِ زبان کے تلفظ اور استعمال کو معیار مانا جاتا ہے اور اس سلسلے میں دہلی اور لکھنو کی زبان مستند چلی آتی ہے ۔ لیکن یہ ایک الگ بحث ہے ۔ اب دنیا تیزی سے بدل رہی ہے ۔ زبانیں ڈائلیوٹ ہورہی ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ اردو کو ایک صوتی لغت کی ازحد ضرورت ہے کہ جو الفاظ کے معیاری تلفظ کو آئندہ نسلوں کے لئےمحفوظ کرسکے ۔
 
Top