چ ھ کی بنی چھ اور 6 چھ میں تلفظ کا فرق

جاسمن

لائبریرین
تلفظ:
چ ھ کی بنی چھ
اور

6 چھ
کے بولنے میں فرق ہے۔
عموما ہم 6 چھ جس تلفظ میں ادا کرتے ہیں وہ اصل میں چ ھ کی بنی چھ ہے۔
6 چھ ۔۔۔۔۔ہے اور شے کا ہم آواز ہے شاید۔
چھ 6 کو ہمیشہ ہی غلط تلفظ میں سنا ہے۔
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
جی ہاں، بی-ایڈ کی ورک شاپ کے دوران اس بات پر بحث ہوئی تھی کہ اس کا تلفظ چھ نہیں بلکہ چھے ہے. بہت سے الفاظ کے درست تلفظ کا پتہ چلا. ہم سِمت پڑھتے تھے جبکہ یہ لفظ سَمت ہے وغیرہ وغیرہ.
 
میں اس بارے یہ سمجھا ہوں کہ 6 کا درست تلفظ "چھے" ہے۔ جبکہ "چھ" شاید مستقل لفظ ہے ہی نہیں بلکہ "کچھ، مگرمچھ" وغیرہ جیسے الفاظ کا حصہ ہے۔
کیا یہ ٹھیک ہے؟
 
میں اس بارے یہ سمجھا ہوں کہ 6 کا درست تلفظ "چھے" ہے۔ جبکہ "چھ" شاید مستقل لفظ ہے ہی نہیں بلکہ "کچھ، مگرمچھ" وغیرہ جیسے الفاظ کا حصہ ہے۔
کیا یہ ٹھیک ہے؟
یہ غالبا "طے" کے تلفظ کے مطابق چھے کا ذکر کر رہی ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
لاریب نے درست کہا کہ چھ 6 اصل میں چھے کے تلفظ میں ہے۔
اور تابش نے بھی ٹھیک کہا کہ چھ 6 طے کا ہم آواز ہے۔
اب کوئی بتا سکے گا کہ 6 کو کیسے لکھا جائے گا؟
چھ
یا
چھے
؟؟؟
 

عثمان

محفلین
تلفظ:
چ ھ کی بنی چھ
اور

6 چھ
کے بولنے میں فرق ہے۔
عموما ہم 6 چھ جس تلفظ میں ادا کرتے ہیں وہ اصل میں چ ھ کی بنی چھ ہے۔
6 چھ ۔۔۔۔۔ہے اور شے کا ہم آواز ہے شاید۔
چھ 6 کو ہمیشہ ہی غلط تلفظ میں سنا ہے۔
چونکہ آپ مراسلے میں 6 کو چھ لکھ کر اسے غلط کہہ رہی ہیں تو مراسلہ سمجھنے میں کافی دقت ہو رہی ہے۔ عبید انصاری کی وضاحت سے سمجھ آیا کہ آپ کا مدعا کیا ہے۔
 
تلفظ:
چ ھ کی بنی چھ
اور

6 چھ
کے بولنے میں فرق ہے۔
عموما ہم 6 چھ جس تلفظ میں ادا کرتے ہیں وہ اصل میں چ ھ کی بنی چھ ہے۔
6 چھ ۔۔۔۔۔ہے اور شے کا ہم آواز ہے شاید۔
چھ 6 کو ہمیشہ ہی غلط تلفظ میں سنا ہے۔
گوکہ ہم نے رات "اِک گونہ بیخودی" کے عالم میں لکھا لیکن اب معلوم پڑتا ہے کہ آپ کے مراسلے میں ہی کچھ ابہام تھا۔ آپ کے مراسلے کا خلاصہ یہ ہوسکتا ہے:
"6 کا تلفظ شے، طے اور قے کی طرح درست ہے":)
Day کی طرح ٹھیک نہیں۔ میں نے بھی بعض "نستعلیق" قسم کے لوگوں کو ایسے ہی تلفظ کرتے سنا ہے۔ البتہ کم کم۔ یہ بتائیں کہ اس تلفظ کا ماخذ کیا ہے؟
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
۶
:)
اردو لغت کیا کہتی ہے؟
فرہنگِ آصفیہ تو تلفظ کے بارے میں کچھ نہیں کہتی، نور اللغات واشگاف کہتی ہے، املا تو 'چھ' ہی ہے، تلفظ میں فرق ہے۔ :)
Fullscreen_capture_05_Feb_18_72446_AM.jpg
 
Top