چ ھ کی بنی چھ اور 6 چھ میں تلفظ کا فرق

جیسا کہ پہلےعرض کیا : معیاری تلفظ تو چھے ہی ہے لیکن بعض لوگ اسے امالے کے ساتھ بھی بولتے ہیں ۔ جیسا کہ فاتح بھائی اور سید صاحب نے بھی لکھا ۔ یہ علاقائی تلفظ ظاہر ہے کہ معیاری تلفظ سے ہٹ کر ہے ۔ عوامی تلفظ ہے ۔ اسی لئے زبان کے تلفظ کا ایک معیار ہونا ضروری ہے ۔ عام طور پر اہلِ زبان کے تلفظ اور استعمال کو معیار مانا جاتا ہے اور اس سلسلے میں دہلی اور لکھنو کی زبان مستند چلی آتی ہے ۔ لیکن یہ ایک الگ بحث ہے ۔ اب دنیا تیزی سے بدل رہی ہے ۔ زبانیں ڈائلیوٹ ہورہی ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ اردو کو ایک صوتی لغت کی ازحد ضرورت ہے کہ جو الفاظ کے معیاری تلفظ کو آئندہ نسلوں کے لئےمحفوظ کرسکے ۔

اردو لغت بورڈ والوں نے مستقبل کے منصوبوں میں ذکر تو کیا ہے۔ اب یہ مستقبل قریب کا ہے یا بعید کا، اس پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

یہ تو بہت ہی زبردست ربط دیا ہے آپ نے ۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ کتاب آنلائن آچکی ہے ۔ بہت بہت شکریہ!!
اس این ایل پی ڈی کی سائٹ پر تو اور بھی بہت سی کام کی چیزیں نظر آرہی ہیں ۔ اسے بک مارک کرلیا ہے بعد میں دیکھنے کے لئے ۔

محمد تابش صدیقی کیا لغت بورڈ اور مقتدرہ اردو کی سائٹ بھی یہی ہے یا وہ الگ ہیں؟!
 
تابش بھائی کیا "تِابش" والے تجربے کے بعد آپ نے ان کی ایپ کو مزید چیک کیا؟
ایپ تو ان انسٹال کر دی تھی، مگر لغت استعمال کر رہا ہوں۔ پروف ریڈنگ کے مسائل ضرور ہیں، مگر پہلے امپریشن جتنے برے حالات نہیں۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اوہو، تو لغت بورڈ والوں کی ویب گاہ بھی یہی ہے ۔ میں تو سمجھتا تھا کہ یہ لغت کی سائٹ ہے ۔ کبھی غور سے صفحے کو دیکھا نہیں تھا ۔ بہت شکریہ تابش بھائی !
اگر کبھی وقت ملے تو مجھے نوری نستعلیق کے نئے ورژن کا ربط بھی دیجئے گا ۔ زحمت کے لئے پیشگی معذرت! :):):)
 
Top