پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بھائی جان آفریدی نے بال پر اپنے دانت مارے ہیں
یعنی چبانے کی کوشش کی ہےاور کیمرے میں صاف نظر آیا ہے

اب آفریدی پر پابندی لگے گی اور پاکستان 2020 میں بھی ہارے گا

پا جی ہو سکدا اے آفریدی نے لنچ نہ کیتا ہوئے؟؟



نہیں بھائی ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے بات کچھ اور ہو گی آفریدی اتنا بے وقوف نہیں ہے کے اتنے کیمروں کے سامنے ایسی حرکت کرے خیر امید تو یہی ہے کوئی اور وجہ ہو گی اور اگر پابندی لگ گئی تو رولا ہو گا
 

وجی

لائبریرین
آپ خود پڑھ لیں ہوم پیچ پر گیلری کے ساتھ ہی لنک پر کیا لکھا ہے
آفریدی بائیٹ

یہ لیں خود دیکھ لیں
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=OOhG-_elQow"]YouTube- Shahid Afridi bites ball[/ame]
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ خود پڑھ لیں ہوم پیچ پر گیلری کے ساتھ ہی لنک پر کیا لکھا ہے
آفریدی بائیٹ

یہ لیں خود دیکھ لیں

بھائی یہ تو میں نے دیکھا ہے میں نے بھی میچ دیکھا ہے لیکن سوچنے کی بات ہے کہ اس کے بعد بال کیوں تبدیل کر دی اگر تو ٹی وی امپائر کے کہنے پر تبدیل ہوئی ہے تو پھر افریدی بین لگ جائے گا
 

وجی

لائبریرین
بھائی جب ائمپائر نے بال دیکھی ہوگی تو کچھ تو اسے لگا ہوگا کہ غلط ہوا ہے بال کے ساتھ اور اسی وجہ سے بال تبدیل کی گئی ہوگئی اور اس میں تھرڈ ائمپائر بھی رائے دے سکتا ہے
اور یہ بھی یاد رکھیں کہ میچ ریفری بھی میچ دیکھ رہا ہوتا ہے اور اسکے علاوہ آئی سی سی کی طرف سے ہر ریفری کو دور بین بھی مہیا کی جاتی ہے یعنی ضروری نہیں کہ ٹی وی پر دیکھ کر ہی
تھرڈ ائمپائر اور ریفری کوئی نتیجہ دیں
 

شمشاد

لائبریرین
آفریدی ہی کیا، اس ٹیم کے کئی ایک کھلاڑیوں پر بین لگ جانا چاہیے۔ خاص کر یونس خان اور آفریدی پر تو لگنا ہی چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جان آفریدی نے بال پر اپنے دانت مارے ہیں
یعنی چبانے کی کوشش کی ہےاور کیمرے میں صاف نظر آیا ہے

ساری عمر اس کی بین الاقوامی اور قومی سطح پر کرکٹ کھیلتے گزری ہے۔ اور اس کو یہ خیال نہیں آیا کہ 36 عدد کیمرے فلم بنا رہے ہیں۔ اب قوم سے معافی مانگنا بے معنی ہے۔

اس سے پہلے بھی یہ انڈیا میں پچ کو خراب کرتے ہوئے کیمرے میں آ چکا ہے اور اس کی سزا بھی پا چکا ہے۔

اس کو ذرا بھی خیال نہیں آیا کہ اس سے پاکستان کی کتنی بدنامی ہو گی۔
 

وجی

لائبریرین
وہ انڈیا میں نہیں وہ کراچی ٹیسٹ میچ میں پانی کے وقفہ کے دوران حرکت کی تھی
اور وہ ٹیسٹ سیریز برطانیا کے خلاف تھی
 

شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں تو وہ انڈیا میں بھی یہی حرکت فرما چکے ہیں۔ جبکہ وہاں سیریز کے کئی ایک میچ جیتے بھی تھے۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت اچھا ہوا کہ آفریدی نے اس میچ میں یہ حرکت کر ڈالی۔ اس سے ثابت ہو جائے گا کہ وہ پاکستان کا اگلا کپتان نہیں ہے۔ پی سی بی پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے اختتام پر نیا کپتان بنایا جائے گا اور کئی ماہرین شاہد آفریدی کو موزوں ترین امیدوار قرار دے رہے تھے۔ اس طرح کی حرکت کر کے آفریدی نے یہ بھی بتا دیا کہ اس نے پچ کو خراب کرنے والے واقعے سے کچھ نہیں سیکھا۔ انتہائی بے وقوفانہ اور بچکانہ حرکت۔
یہ بھی بہتر ہوا کہ پاکستان کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش ہو گیا، اگر آخر کے دو میچ جیت جاتے تو خواہ مخواہ میں موجودہ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو مستقبل کی ٹیم میں جگہ دینا پڑتی۔ میرے خیال میں اب ٹیم میں صرف اور صرف عمر اکمل، محمد عامر، شاہد آفریدی، محمد آصف، سعید اجمل، دنیش کنیریا اور فواد عالم ہی کی جگہ بنتی ہے۔ انڈر 19 اور فرسٹ کلاس کے چند کھلاڑیوں کو شامل کر کے نئی ٹیم بنائی جائے اور سلمان بٹ، مصباح الحق، شعیب ملک، محمد یوسف، یونس خان، عمر گل، رانا نوید اور ہمنواؤں کو ہمیشہ کے لیے چلتا کر دیا جائے۔ نئی ٹیم سے کم از کم ایک سال تک فتوحات کی امید نہ رکھی جائے لیکن نئے کپتان کو اختیار دیا جائے اور اسے مستقل طور پر رکھا جائے تو میرا اندازہ ہے کہ اگلے ایک سال میں بہتری کی امید ہے۔ فی الحال تو آپ انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف اگلے وائٹ واشز کا انتظار کریں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
آج آسٹریلیا اور پاکستان کے واحد ٹونٹی 20 کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا خاصی رفتار سے اسکور بناتے ہوئے اپنی ایک وکٹ کھو چکا ہے۔

اس وقت تین اوور ہو چکے ہیں اور انہوں نے 25 اسکور کیئے ہیں۔
 
Top