پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

شمشاد

لائبریرین
اجمل بھی آؤٹ، نویں وکٹ گئی۔
140 اسکور۔

چلیں آسٹریلیا کے اسکور کے آدھے تو بنا لیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی پندرہ اوور باقی ہے۔

عقلمندی کریں تو پریکٹس ہی کرتے ریں۔ پندرہ اوور میں اگلے میچ کے لیے اچھی خاصی پریکٹس ہو جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور 142 پر کہانی مُک گئی۔

ہیرس خطرناک باؤلر ثابت ہوا۔

19 اسکور دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
 

وجی

لائبریرین
بھائی پاکستان ہار گیا اب سوچھیں کہ بچوں پر کیا اثر پڑے گا جن کا کل آسٹریلیا کے ساتھ ہی کل فائنل ہے
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

دونوں اوپنر کوئی اسکور نہ بنا سکے اور صفر پر ہی آؤٹ‌ ہو گئے۔
یونس خان اور آفریدی بھی بالترتیب 3 اور 1 پر آؤٹ‌ ہوئے۔
عمر اکمل اور فؤاد نے البتہ کھیل کو آگے بڑھانے میں خاصی مدد کی۔

اس وقت 46 اوور ہو چکے ہیں اور 181 پر 7 آؤٹ ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک چوکے کے بعد دونوں کھلاڑی یکے بعد دیگرے واپس۔ ابھی تین گیندیں باقی تھی کہ کہانی مُک گئی۔ مجموعی اسکور 212

اب دیکھیں ہمارے باؤلر کیا کرتے ہیں اور کھلاڑی کتنے کیچ چھوڑتے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
کیوں جیتنا چاہیے؟ کوئی وجہ بھی تو بتانی تھی۔

تاکہ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ونڈے میں بھی کلین سوئپ تو ہوسکے۔
پاکستان کے جیتا بھی تو کوئی فائدہ نہیں۔
لیکن آسٹریلیا جیتا تو کم از کم ایک مزید ریکارڈ کا اضافہ تو ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ریکارڈ تو پاکستان کا بھی بن جائے گا کلین سویپ کا۔

خیر اس وقت آسٹریلیا کے 21 پر ایک آؤٹ ہے۔
چھٹے اوور کی پہلی گیند پر نوید نے ہیڈن کو آؤٹ‌ کیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آفریدی کی گیند پر چھکا

پھر ایک گیند کے بعد آفریدی کا بدلہ، کلین بولڈ کر دیا وائیٹ کو۔

73 پر تین آؤٹ۔ ابھی 17ویں اوور کی ایک گیند باقی ہے۔
 
Top