پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

قمراحمد

محفلین
یونس خان نے تین منٹ میں تین گیندیں کھیلیں اور صفر پر آؤٹ‌
عمر اکمل نے دو منٹ میں دو گیندیں کھیلیں اور صفر پر آؤٹ

یہ ہو کیا رہا ہے؟
پاکستان ہمیشہ پہلی باری میں اچھا کھیلتا ہے۔ ٹاس جیتنے پر دن کی روشنی میں کھیلنا چاہئے تھا۔ رات کو بیٹنگ کرنےپر یہی حال ہوتا ہے ہماری پاکستانی ٹیم کا۔ پاکستان اس ون ڈے سیزیز میں ایک بھی میچ جیت لے تو بہت ہے۔ کوئی مقابلہ کرتا ہوا نظر ہی نہیں آتا
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے اب میں میچ دیکھنا چھوڑ دوں کہ حالات ایسے ہو چکے ہیں۔

19 اوور میں 47 اسکور اور پانچ آؤٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
36 اوور، 124 پر 9 آؤٹ۔

ارے بھائی آسٹریلیا کی ٹیم نے جتنے بنائے ہیں، اس سے آدھے ہی بنا لو۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

اس وقت آسٹریلیا نے 44 اوور کے اختتام پر 216 اسکور بنائے ہیں۔ چار کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے ہیں۔

شروع میں پاکستان نے اچھا دباؤ رکھا ہے لیکن اس کے بعد اسکور دینے کی لوٹ سیل لگا دی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا نے اپنے آخری پانچ اوور میں 60 اسکور بنائے ہیں۔

عمر گل سب سے مہنگا باؤلر

لیکن پچاسویں اوور میں ایکدم دو گیندوں پر دو وکٹیں

50 اوور 286 اسکور، 6 آؤٹ

پاکستان کو 287 اسکور کا ہدف ملا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے اوور کی آخری گیند پر کامران اکمل ایک کے انفرادی اسکور پر آؤٹ۔

مجموعی اسکور 14۔
 

شمشاد

لائبریرین
4 اوور، 16 اسکور۔

یونس خان نے 8 گیندوں پر کوئی اسکور نہیں لیا۔

خان صاحب کو ٹیسٹ میچوں میں نہیں کھیلایا گیا تھا اس لیے وہ ایک روزہ میچ میں اپنی حسرت پوری کرتے نظر آ رہے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
4 اوور، 16 اسکور۔

یونس خان نے 8 گیندوں پر کوئی اسکور نہیں لیا۔

خان صاحب کو ٹیسٹ میچوں میں نہیں کھیلایا گیا تھا اس لیے وہ ایک روزہ میچ میں اپنی حسرت پوری کرتے نظر آ رہے ہیں۔

میرے ہاتھ میں ہو تو یونس خان کو ونڈے کے اسکواڈ سے ہی الگ کردوں۔
 

ابوشامل

محفلین
لو جی 15 گیندیں کھیل ڈالیں یونس نے اور کوئی اسکور نہیں کیا۔ بھائی کم از کم سنگل ڈبل ہی کر لو۔ کچھ کلارک سے سبق سیکھو۔
 

شمشاد

لائبریرین
یونس خان نے 17 گیندیں کھیلی ہیں اور ابھی تک ایک بھی اسکور نہیں لیا۔

ہار جیت کا اندازہ یہیں سے ہو رہا ہے۔
 
Top