نسخ کی حمایت میں۔۔۔

عدنان عمر

محفلین
ان پیج میں یہ کنٹرول بہت اعلیٰ ہے۔ مائکروسافٹ ورڈ کیلئے جمیل نوری نستعلیق 3 کے مختلف نسخے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ اڈوبی انڈیزائن میں بھی ان پیج جیسا اسپیس کنٹرول موجود ہے۔
ہمارے ہاں سارا کام ورڈ پر ہوتا ہے۔ جمیل نوری نستعلیق 3 کی انسٹالیشن کے لیے میں نے آج آفس کے آئی۔ٹی ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا ہے۔ کیا ایڈوب انڈیزائن میں ان پیج جیسا اسپیس کنٹرول خطِ نستعلیق کے لیے بھی ہے؟ کیوں کہ میری ناقص سمجھ کے مطابق تو ایڈوب السٹریٹر یا انڈیزائن میں رومن کی طرح اردو نستعلیق حروف ٹائپ نہیں کیے جاسکتے۔
 
محمد سعد

محفلین
۔۔۔ نوٹو نستعلیق بہت اچھا اور خوبصورت فونٹ ہے لیکن کتابوں کی تحریر کے لیے ابھی تک نوری نستعلیق ہی کو معیار مانا جاتا اور استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔
جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قوم کی جمالیاتی حس ضرورت سے کچھ زیادہ ہی حساس واقع ہوئی ہے۔ :ROFLMAO:
اگر اتنی حساسیت نہ ہوتی تو اس بحث کی نوبت ہی نہ آتی۔ جہاں ضرورت پڑتی وہاں نسخ چلا لیتے، جہاں ضرورت پڑتی، وہاں تھوڑا سا کم خوشنما فونٹ چلا لیتے۔ کم از کم لکھنے پڑھنے کی شرح تو بہتر رہتی۔
 
arifkarim

معطل
میں نے حال ہی میں شاعری کی تین کتب ٹائپ کی ہیں. اور وہاں اس بات کا خیال رکھا ہے کہ جہاں اعراب کی ضرورت ہے وہاں اعراب لگائے جائیں. جبکہ میں پیشہ ورانہ طور پر کاتب نہیں. وہ ان باتوں کا زیادہ دھیان رکھتے ہیں.
یہ شاعری کی تین کتابیں کیا انڈیزائن میں کمپوز کی گئی ہیں؟

نستعلیق میں اعراب لگانے کی مشکل سے تو انکار نہیں کیا جاسکتا۔ میں ذاتی طور پر درسی کتاب کی تیاری کے دوران اس تجربے سے گزر چکا ہوں جب ورڈ میں سب نہیں لیکن بہت سارے الفاظ پر اعراب لگانے سے ان کی شکل بگڑ گئی یا بعض اوقات اعراب صحیح مقام پر نہ لگے۔ مجبوراً کتاب کی ڈیزائنگ کے دوران مجھے ڈیزائنر سے مینولی اعراب لگوانے پڑے۔
نستعلیق میں ہر حرف پر اعراب نہ لگنے کے مسائل رینڈرنگ انجن کی کمزوری ہے نہ کہ فانٹ میکنگ کا کوئی بگ۔ اسوقت ڈیکوٹائپ کے اے سی ای انجن اور آئی ایس ایل کے گریفائٹ انجن میں ہر نستعلیق حرف پر بالکل صحیح اعراب لگائے جا سکتے ہیں۔

ہمارے ہاں سارا کام ورڈ پر ہوتا ہے۔ جمیل نوری نستعلیق 3 کی انسٹالیشن کے لیے میں نے آج آفس کے آئی۔ٹی ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا ہے۔ کیا ایڈوب انڈیزائن میں ان پیج جیسا اسپیس کنٹرول خطِ نستعلیق کے لیے بھی ہے؟ کیوں کہ میری ناقص سمجھ کے مطابق تو ایڈوب السٹریٹر یا انڈیزائن میں رومن کی طرح اردو نستعلیق حروف ٹائپ نہیں کیے جاسکتے۔
آپ شاید انڈیزائن کے پرانے ورژنز پر کام کر رہے ہیں۔ جدید ورژن میں تو اردو نستعلیق کی مکمل اسپورٹ شامل ہے۔ اگر آپکو انڈیزائن سیکھنا ہے تو ہمارے اسباق ملاحظہ فرمائیں۔ یہاں موجود ہیں۔
 
عدنان عمر

محفلین
یہ شاعری کی تین کتابیں کیا انڈیزائن میں کمپوز کی گئی ہیں؟

نستعلیق میں ہر حرف پر اعراب نہ لگنے کے مسائل رینڈرنگ انجن کی کمزوری ہے نہ کہ فانٹ میکنگ کا کوئی بگ۔ اسوقت ڈیکوٹائپ کے اے سی ای انجن اور آئی ایس ایل کے گریفائٹ انجن میں ہر نستعلیق حرف پر بالکل صحیح اعراب لگائے جا سکتے ہیں۔

آپ شاید انڈیزائن کے پرانے ورژنز پر کام کر رہے ہیں۔ جدید ورژن میں تو اردو نستعلیق کی مکمل اسپورٹ شامل ہے۔ اگر آپکو انڈیزائن سیکھنا ہے تو ہمارے اسباق ملاحظہ فرمائیں۔ یہاں موجود ہیں۔
کیا آپ انڈیزائن کے اس ورژن کا نام بتاسکتے ہیں؟ کیا وہ انڈیزائن6 ہے؟ یا انڈیزائن سی سی ہے؟
 
arifkarim

معطل
بحیثیت نستعلیق فانٹ ساز اس موضوع پر بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے۔ البتہ بحث کی حالت کو دیکھتے ہوئے صرف اتنا ہی کہنے کو من کر رہا ہے:
c000145.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قوم کی جمالیاتی حس ضرورت سے کچھ زیادہ ہی حساس واقع ہوئی ہے۔ :ROFLMAO:
اگر اتنی حساسیت نہ ہوتی تو اس بحث کی نوبت ہی نہ آتی۔ جہاں ضرورت پڑتی وہاں نسخ چلا لیتے، جہاں ضرورت پڑتی، وہاں تھوڑا سا کم خوشنما فونٹ چلا لیتے۔ کم از کم لکھنے پڑھنے کی شرح تو بہتر رہتی۔
در اصل ہمارا قومی مزاج خاصا جگاڑو ہے۔ اسلئے ان مسائل کا مستقبل بعید میں بھی کوئی حل نظر نہیں آتا۔
 
عدنان عمر

محفلین
نستعلیق میں ہر حرف پر اعراب نہ لگنے کے مسائل رینڈرنگ انجن کی کمزوری ہے نہ کہ فانٹ میکنگ کا کوئی بگ۔ اسوقت ڈیکوٹائپ کے اے سی ای انجن اور آئی ایس ایل کے گریفائٹ انجن میں ہر نستعلیق حرف پر بالکل صحیح اعراب لگائے جا سکتے ہیں۔
زبانِ یارِ من ترکی و من ترکی نمی دانم۔
 
طالب سحر

محفلین
13138929_984715071606406_8182429341817418190_n.jpg

درج بالا تصویر کو دیکھیں ۔۔ ایک ہی ٹیکسٹ تقریبا ایک ہی جتنی قلم سائز سے لکھا گیا ہے ۔۔۔ لیکن نستعلیق میں لکھی گئی عبارت نسخ سے تقریبا آدھی سے بھی کم جگہ گھیرتی ہے ۔۔۔
نسخ میں لکھی گئی عبارت یقینا زیادہ جگہ گھیرتی ہے- ذیل میں 18 پوائنٹ بمقابلہ 18 پوئنٹ کا نتیجہ دیکھئے:
text_18_point_zpsdx1lrkvw.jpg
 
طالب سحر

محفلین
سب سے اہم اور ضروری بات ذہن میں یہ رکھنی چاہیے کہ اوپر جو اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ لگا ہوا ہے یہ اصل نسخ نہیں ہے ۔۔۔
میرا تو خیال ہے کہ بی بی سی اردو کی پرانی ویب سائٹ پر استعمال ہونے والا ایشیا ٹائپ اور موجودہ ویب سائٹ پر نسیم دونوں ہی نسخ کے فانٹس ہیں- کیا ایسا نہیں ہے؟
دوم: اردو کا "اصلی" نسخ فانٹ کون سا ہے؟
 
زیک

مسافر
الفاظ کے بیچ میں خالی جگہ نہ ہونے کے حوالے سے عرض کروں گا کہ کل کمال ابدالی صاحب کا مضمون پڑھنے کے بعد میں نے محفل میں لکھی جانے والی نستعلیق پر غور کیا تو اس میں ہر لفظ کے درمیان خالی جگہ پائی۔ جب خود مراسلہ ٹائپ کر رہا تھا تو نوٹ کیا کہ اسپیس دیتے ہی اس لفظ اور اگلے شروع ہونے والے لفظ میں اتنا فاصلہ پیدا ہوگیا ہے کہ دونوں جدا نظر آنے لگے۔ یعنی پورے متن کے الفاظ جدا جدا نظر آئے۔ آپ احباب کی اس حوالے سے کیا رائے ہے۔
آپ کے پاس کونسا نستعلیق فونٹ انسٹال ہے اور کونسا براؤزر استعمال کر رہے ہیں؟ کروم؟
 
Top